YouVersion Logo
تلاش

اَحبار 1

1
سوختنی قُربانی کے طور طریقے
1یَاہوِہ نے خیمہ اِجتماع سے مَوشہ کو بُلایا۔ اَور اُن سے فرمایا، 2”اِسرائیلیوں سے مُخاطِب ہو اَور اُن کو حُکم دو: ’جَب تُم میں سے کوئی اِنسان یَاہوِہ کے لیٔے کویٔی نذر لایٔے، تو وہ اَپنے گلّے میں سے گائے بَیل یا بھیڑ بکری کی قُربانی دے۔
3” ’اگر وہ نذر گلّہ کا جانور ہو تو وہ بے عیب نر ہو اَور لازِم ہے کہ نذر لانے والا اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر سوختنی نذر کے طور پر نذر کرے تاکہ وہ یَاہوِہ کے حُضُور مقبُول ٹھہرے۔ 4اَور وہ سوختنی نذر کے جانور کے سَر پر اَپنا ہاتھ رکھے اَور وہ اُس کی جانِب سے اُس کے لیٔے بطور کفّارہ قبُول ہوگا۔ 5اَور وہ اُس بچھڑے کو یَاہوِہ کے حُضُور ذبح کرے اَور پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں اُس کا خُون لائیں اَور اُسے خیمہ اِجتماع کے مدخل پر مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ 6پھر وہ سوختنی نذر کے اُس جانور کی کھال اُتاریں اَور اُسے ٹُکڑوں میں کاٹیں۔ 7اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں مذبح پر آگ رکھیں اَور اُس آگ پر ترتیب سے لکڑیاں سجا کر رکھیں۔ 8پھر اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں اُن ٹُکڑوں کو سَر اَور چربی سمیت جلتی لکڑیوں پرجو مذبح پر ہیں ترتیب سے رکھ دیں۔ 9اَور لیکن تُم اُس جانور کی آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھونا اَور پھر کاہِنؔ اِن سبھی کو مذبح پر جَلائے تاکہ یہ سوختنی نذر یہ یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی نذر ہو۔
10” ’اَور اگر اُس کی نذر گلّے کی ہو یعنی بھیڑ یا بکریوں میں سے سوختنی نذر ہو، تو وہ بے عیب نر کی قُربانی دے۔ 11وہ اُسے یَاہوِہ کے حُضُور میں مذبح کی شمالی سمت ذبح کرے اَور اَہرونؔ کے بیٹے جو کاہِنؔ ہیں، اُس کا خُون مذبح کے چاروں طرف چھڑک دیں۔ 12پھر وہ اُسے کاٹ کر اُس کے ٹکڑے کریں اَور کاہِنؔ اُن ٹُکڑوں کو سَر اَور چربی سمیت مذبح پر جلتی لکڑیوں پر ترتیب سے رکھ دیں۔ 13لیکن وہ آنتوں اَور پیروں کو پانی سے دھولیں۔ تَب کاہِنؔ سَب کو لے کر مذبح پر جَلا دے تاکہ یہ سوختنی نذر یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔
14” ’اگر اُس کی نذر یَاہوِہ کے لیٔے پرندوں کی سوختنی نذر ہے تو وہ قُمریوں یا کبُوتر کا بچّہ نذر کرے۔ 15اَور کاہِنؔ اُسے مذبح پر لاکر اُس کا سَر مروڑ ڈالے، اَور اُسے مذبح پر جَلا دے لیکن اُس کے خُون کو مذبح کے پہلو پر ٹپک جانے دے۔ 16اَور اُس کے گلے کی تھیلی بال اَور پَر سمیت نکال لے اَور اُسے لے جا کر مذبح کی مشرقی جانِب کی طرف راکھ ڈالنے کی جگہ میں پھینک دے۔ 17پھر وہ اُس کے دونوں بازوؤں کو پکڑکر اُسے چیرے لیکن الگ الگ نہ کرے اَور کاہِنؔ اِن سبھی کو سوختنی نذر کے واسطے مذبح کی آگ پر جَلا دے۔ یہ سوختنی نذر، یَاہوِہ کے حُضُور غِذا کی فرحت بخش خُوشبو والی آتِشی قُربانی ہوگی۔

موجودہ انتخاب:

اَحبار 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in