YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 32

32
اِلیہُوؔ
1تَب یہ تینوں دوست ایُّوب کو جَواب دینے سے باز آئے کیونکہ ایُّوب اَپنے آپ کو راستباز سمجھتے تھے۔ 2لیکن بوزی براکیلؔ کا بیٹا اِلیہُوؔ#32‏:2 اِلیہُوؔ ایک تماشائی تھا۔ جو رامؔ کے خاندان سے تھا بےحد خفا ہُوا کیونکہ ایُّوب نے خُدا کو نہیں بَلکہ اَپنے آپ کو راست ٹھہرایا تھا۔ 3وہ تینوں دوستوں سے بھی خفا تھے کیونکہ اُنہُوں نے ایُّوب کے خیالات کی تردید کرنے کی بجائے اُلٹا اُن ہی کو مُجرم قرار دیا۔ 4اِلیہُوؔ ایُّوب سے گُفتگو کرنے سے اِس لیٔے رُکا رہا کہ وہ تینوں اُن سے عمر میں بڑے تھے۔ 5لیکن جَب اِلیہُوؔ نے دیکھا کہ اُن تینوں دوستوں کے پاس کہنے کو اَور کچھ نہیں رہا تو اُس کا غُصّہ بھڑک اُٹھا۔
6چنانچہ بوزی براکیلؔ کے بیٹے اِلیہُوؔ نے کہا:
”میں جواں سال ہُوں،
اَور آپ لوگ ضعیف ہیں؛
اِسی لیٔے میں ڈرتا تھا،
اَور اَپنی رائے ظاہر کرنے کی ہمّت نہ کر پایا۔
7مَیں نے سوچا، ’سالخوردہ ہی بولیں،
عمر رسیدہ ہی حِکمت سکھائیں۔‘
8لیکن اِنسان میں رُوح ہے،
یعنی قادرمُطلق کا دَم جو اُسے خِرد بخشتا ہے۔
9صِرف بُوڑھے ہی عقلمند نہیں ہوتے،
نہ ہی صِرف عمر رسیدہ لوگ حقیقت کو سمجھتے ہیں۔
10”اِس لیٔے میں کہتا ہُوں کہ ’میری سُنو؛
اَب مَیں بھی اَپنی رائے ظاہر کرتا ہُوں۔‘
11جَب تک تُم بولتے رہے میں رُکا رہا،
جَب تُم الفاظ تلاش رہے تھے؛
مَیں تمہاری دلیلیں سُنتا رہا۔
12مَیں نے تمہاری باتوں پر خُوب غور کیا۔
لیکن تُم میں سے ایک نے بھی ایُّوب کو غلط ثابت نہیں کیا؛
تُم میں سے کسی نے بھی اُن کی دلیلوں کا جَواب نہیں دیا۔
13یہ نہ کہو، ’ہم بڑے دانشمند ہیں؛
خُدا ہی اُن کی تردید کر سکتے ہیں نہ کہ اِنسان۔‘
14لیکن ایُّوب نے مُجھے اَب تک اَپنی باتوں کا نِشانہ نہیں بنایا ہے،
اَور نہ میں اُنہیں تمہاری دلیلوں کی مدد سے جَواب دُوں گا۔
15”وہ ہمّت ہار گیٔے اَور اَب اُن کے پاس کہنے کو کچھ نہیں رہا،
اَب تو اُن کے پاس جَواب دینے کو الفاظ بھی نہ رہے۔
16کیا میں رُکا رہُوں، اَب جَب کہ وہ خاموش ہو گئے ہیں؟
وہ جَواب نہیں دیتے، وہ بولتے نہیں۔
17اَب مَیں ہی بولُوں گا؛
اَب مَیں بھی اَپنی رائے دُوں گا۔
18کیونکہ میرے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے،
جو رُوح میرے اَندر ہے مُجھے مجبُور کر رہی ہے؛
19میں انگوری شِیرے سے بھرا ہُوا ہُوں جو باہر نکلنے کے لیٔے بیتاب ہے،
نئے انگوری شِیرے کی مَشکوں کی طرح جو پھٹنے کو ہُوں۔
20مُجھے بولنا ہی ہوگا تاکہ تسلّی پاؤں،
مُجھے اَپنے لب کھول کر جَواب دینا ہوگا۔
21میں کسی کی طرفداری نہ کروں گا،
نہ کسی اِنسان کی خُوشامد کروں گا؛
22کیونکہ اگر مَیں خُوشامد کرنے میں مہارت رکھتا،
تو میرا خالق خُدا مُجھے جلد اُٹھا لیتا۔

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 32: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in