YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 25

25
بِلددؔ
1تَب بِلددؔ شوحی نے جَواب دیا:
2”خُدا سلطنت اَور دبدبہ کے مالک ہیں؛
وہ آسمان کی بُلندیوں میں اَمن قائِم رکھتے ہیں۔
3کیا اُن کے لشکروں#25‏:3 لشکروں یا فرشتوں کی تعداد گنی جا سکتی ہے؟
وہ کون ہے جِس پر اُن کا سُورج نہیں چمکتا؟
4پھر اِنسان کیسے خُدا کے حُضُور راست ٹھہر سَکتا ہے؟
جو عورت سے پیدا ہُوا ہو وہ کیسے پاک ہو سَکتا ہے؟
5جَب چاند بھی رَوشن نہیں
اَور سِتارے اُن کی نظر میں پاک نہیں،
6پھر بھلا اِنسان کا کیا ذِکر جو محض کیڑا ہے،
ایک آدمؔ زاد چیونٹی سے زِیادہ حیثیت نہیں رکھتا!“

موجودہ انتخاب:

ایُّوب 25: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in