YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 8

8
1” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اُس وقت یہُودیؔہ کے بادشاہوں، حاکموں، کاہِنوں اَور نبیوں اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کی ہڈّیاں اُن کی قبروں سے نکالی جایٔیں گی۔ 2اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔ 3قادرمُطلق یَاہوِہ#8‏:3 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، تَب اِس بد ذات قوم کے بچے ہُوئے لوگ اُن سَب مقاموں میں جِس میں سے مَیں نے اُنہیں جَلاوطن کر دیا ہے وہاں وہ زندگی سے زِیادہ موت کی آرزُو کریں گے۔‘
گُناہ اَور سزا
4”اُن سے کہو، ’یَاہوِہ کا یہ فرمان ہے:
” ’کیا لوگ گِر کر پھر نہیں اُٹھتے؟
یا جَب کویٔی شخص راہ بھٹک جاتا ہے تو کیا وہ پھر صحیح راہ پر لَوٹ کر نہیں آتا؟
5پھر یہ لوگ کیوں برگشتہ ہو گئے؟
یروشلیمؔ ہمیشہ برگشتہ کیوں ہو جاتا ہے؟
وہ فریب سے لپٹے رہتے ہیں؛
اَور واپس آنے سے اِنکار کرتے ہیں۔
6مَیں نے نہایت غور سے سُنا ہے،
لیکن اُن کی باتیں سچ نہیں ہیں۔
کویٔی اَپنی بدکاری سے یہ کہہ کر تَوبہ نہیں کرتا،
وہ بحث کرتے ہیں، ”مَیں نے کیا کیا ہے؟“
جَیسے گھوڑا جنگ میں سرپٹ دَوڑتا ہے،
وَیسے ہی اِن میں سے ہر ایک شخص اَپنی ہی روِش کے درپے ہوتاہے۔
7آسمان میں اُڑنے والا لق لق بھی
اَپنے مُقرّرہ موسموں کو جانتا ہے،
اَور فاختہ، ابابیل اَور سارس بھی
اَپنے لَوٹ آنے کے وقت کے پابند ہوتے ہیں؛
لیکن میری قوم،
یَاہوِہ کے تقاضوں کو نہیں جانتی۔
8” ’تُم کیسے یہ دعویٰ کر سکتے ہو، ”ہم دانشمند ہیں،
کیونکہ ہمارے پاس یَاہوِہ کے دئیے ہوئے کے آئین ہیں،“
جَب کہ حقیقت یہ ہے کہ کاتبوں کے باطِل قلم نے
جھُوٹا بَیان لِکھ کر اُسے جھُوٹا بنا دیا ہے؟
9دانشمند کاتب شرمندہ کئے جایٔیں گے؛
وہ حیرت زدہ ہوں گے اَور پکڑے جایٔیں گے؛
غور کرو، اُنہُوں نے یَاہوِہ کے کلام کو ٹھکرا دیا ہے؟
اُن میں کیسی دانشمندی ہے؟
10اِس لیٔے مَیں اُن کی بیویاں غَیر مَردوں کو
اَور اُن کے کھیت نئے مالکوں کو دے دُوں گا۔
کیونکہ وہ سَب چُھوٹے سے بڑے تک،
سبھی اَپنے مفاد کے لالچی ہیں؛
اَور کیا نبی اَور کیا کاہِنؔ،
سبھی دغاباز ہیں۔
11وہ میری قوم کے زخموں پر اِس طرح پٹّی باندھتے ہیں
گویا وہ مَعمولی زخم ہُوں۔
”اَور سلامتی، سلامتی کہتے ہیں،“
جَب کہ کچھ بھی سلامتی نہیں ہے۔
12کیا وہ اَپنے مکرُوہ اعمال کے باعث شرمندہ ہُوئے؟
نہیں، وہ بالکُل بے شرم ہیں؛
وہ شرمانا تک نہیں جانتے۔
اِس لیٔے وہ گرنے والوں کے ساتھ گریں گے؛
یَاہوِہ فرماتے ہیں،
جَب اُنہیں سزا دی جائے گی تَب وہ پست ہو جایٔیں گے۔
13” ’یَاہوِہ فرماتے ہیں،
مَیں اُن کی فصل تباہ کر دُوں گا،
انگور کی شاخوں پر انگور نہ ہوں گے۔
نہ درختوں پر اَنجیر ہوں گے،
اَور اُن کے پتّے مُرجھا جایٔیں گے۔
جو کچھ مَیں نے اُنہیں دیا ہے
وہ سَب اُن سے لے لیا جائے گا۔‘ “
14ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟
آؤ جمع ہو جایٔیں!
چلو مُستحکم شہروں کی طرف بھاگ چلیں
اَور وہاں ہلاک ہُوں!
کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں ہلاکت کے لیٔے نامزد کیا ہے
اَور ہمیں زہریلا پانی پینے کو دیا ہے،
کیونکہ ہم نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔
15ہم نے سلامتی کی اُمّید رکھی
لیکن کوئی فائدہ نہ ہُوا،
ہم شفا کے وقت کی اُمّید رکھتے تھے
لیکن دہشت سے پالا پڑا۔
16دُشمن کے گھوڑوں کے خرّاٹوں کی آواز
دانؔ سے سُنایٔی دے رہی ہے
اَور اُن کے جنگی گھوڑوں کی ہنہناہٹ سے
سارا مُلک تھرتھرا رہاہے۔
کیونکہ وہ ہماری زمین اَور اُس میں کی ہر شَے کو،
اَور شہر کو اُس کے تمام باشِندوں کے ساتھ
نگل جانے کو آ رہے ہیں۔
17”دیکھو، مَیں تمہارے درمیان اَیسے زہریلے سانپ،
اَور افعی بھیجوں گا، جِن پر کویٔی منتر کارگر نہیں ہوگا،
اَور وہ تُمہیں ڈسیں گے،“
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
18میرا غم لاعلاج ہے؛
میرا دِل اَندر ہی اَندر تڑپتا ہے۔
19میری قوم کی ماتم سُنیں
جو دُور کے مُلک سے آ رہی ہے:
”کیا یَاہوِہ صِیّونؔ میں مَوجُود نہیں ہیں؟
کیا اُن کا بادشاہ اَب وہاں نہیں ہے؟“
”اُنہُوں نے اَپنے تراشے ہُوئے بُتوں اَور غَیر معبُودوں سے
میرے قہر کو کیوں بھڑکایا؟“
20”فصل کاٹنے کا وقت گزر گیا،
گرمی کا موسم ختم ہو گیا،
پھر بھی ہماری نَجات نہ ہُوئی۔“
21اَپنی قوم کی پامالی کے باعث میں بھی پامال ہُوا؛
میں ماتم کر رہا ہُوں اَور دہشت نے مُجھے جکڑ لیا ہے۔
22کیا گِلعادؔ میں کسی قِسم کا مرہم نہیں ملتا؟
کیا وہاں کویٔی طبیب نہیں؟
پھر میری اُمّت کے زخم
شفایاب کیوں نہیں ہوتے؟

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 8: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in