YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 30

30
بنی اِسرائیل کی بحالی
1یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: 2”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ’جو کلام مَیں نے تُم سے کیا وہ سَب ایک کِتاب میں لِکھ لے۔ 3کیونکہ وہ دِن آ رہے ہیں،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’جَب مَیں اَپنی قوم بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کو اسیری میں سے واپس لاؤں گا اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ مَیں اُنہیں اُس مُلک میں آباد کروں گا،‘ جسے مَیں نے اُن کے آباؤاَجداد کو دیا تھا۔“
4جو باتیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل اَور بنی یہُوداہؔ کے متعلّق کہیں، وہ اِس طرح ہیں، 5”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’بڑی خوفناک چیخیں سُنایٔی دے رہی ہیں،
دہشت کی چیخیں، سلامتی کی نہیں۔
6دریافت کرو اَور دیکھو،
کیا مَرد بچّے پیدا کر سکتا ہے؟
پھر کیا وجہ ہے جو میں ہر قوی مَرد کو زچّہ کی مانند
اَپنے ہاتھ پیٹ پر رکھے ہُوئے پاتا ہُوں،
اَور زچّہ کی مانند ہر چہرہ زرد ہو گیا ہے؟
7افسوس، وہ دِن کس قدر ہولناک ہوگا!
اُس کی مثال ہی نہیں۔
وہ یعقوب کے لیٔے مُصیبت کا وقت ہوگا،
لیکن وہ اُس سے رِہائی پایٔےگا۔
8” ’اُس وقت،‘ قادرمُطلق یَاہوِہ#30‏:8 قادرمُطلق یَاہوِہ عِبرانی میں یَاہوِہ سباؤتھ یعنی لشکروں کے یَاہوِہ فرماتے ہیں،
’مَیں اُس کا جُوا تمہاری گردن پر سے توڑ ڈالوں گا
اَور تمہارے بندھن کھول دُوں گا؛
اَور پھر پردیسی تُمہیں اَپنا غُلام نہیں بنائیں گے۔
9بَلکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا
اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کی خدمت کریں گے،
جسے میں اُن پر حُکومت کرنے کے لیٔے برپا کروں گا۔
10” ’اِس لیٔے اَے میرے خادِم یعقوب، خوف نہ کر؛
اَے بنی اِسرائیل، گھبرا مت،‘
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
’یقیناً تُم چاہے کتنی بھی دُور کیوں نہ رہو،
میں تُمہیں اَور تمہاری اَولاد کو جَلاوطنی کے مُلک سے رِہائی بخشوں گا۔
تَب یعقوب لَوٹ کر پھر چَین اَور آرام سے رہے گا،
اَور کویٔی اُسے ڈرانے نہ پایٔےگا۔
11کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں اَور تُمہیں بچاؤں گا،‘
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے،
’حالانکہ میں اُن قوموں کا مُکمّل طور پر خاتِمہ کر دُوں گا
جِن میں تُمہیں پراگندہ کیا تھا،
لیکن مَیں تُمہیں مُکمّل طور پر ختم نہ کروں گا۔
بَلکہ مُناسب تنبیہ کروں گا؛
میں تُمہیں ہرگز بے سزا نہ چھوڑوں گا۔‘
12”کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’تمہارا زخم لاعلاج ہے،
اَور تمہاری چوٹ گہری اَور سخت دردناک ہیں۔
13تمہارا مُقدّمہ لڑنے والا کوئی نہیں،
نہ کوئی تمہارے گھاؤ پر مرہم پٹّی باندھے،
اَور نہ کوئی شفا بخش دَوا تُمہیں شفایاب کر سکتی ہے۔
14تمہارے تمام اِتّحادی رفیق تُمہیں بھُول گیٔے؛
اَب اُنہیں تمہاری پروا نہیں۔
حقیقت میں مَیں نے تُمہیں دُشمن کی مانند زخمی کیا
اَور ایک ظالِم کی مانند سزا دی،
کیونکہ تمہارا جُرم بڑا سنگین تھا
اَور تمہارے گُناہ بے شُمار تھے۔
15تُم اَپنے زخموں کے لیٔے کیوں روتے ہو،
کیونکہ تمہارا درد لاعلاج ہے؟
تمہارے سنگین جُرم اَور تمہارے گُناہوں کی کثرت کے باعث
مَیں نے تمہارے ساتھ اَیسا سلُوک کیا۔
16” ’لیکن جتنے تُمہیں نگل رہے ہیں وہ آپ ہی نگلے جایٔیں گے؛
اَور تمہارے سبھی دُشمن جَلاوطن ہوں گے۔
جو تُمہیں لُوٹتے ہیں وہ خُود لُوٹے جایٔیں گے؛
اَورجو تُمہیں غارت کرتے ہیں خُود غارت ہو جایٔیں گے۔
17لیکن مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا،
اَور تمہارے زخم بھر دُوں گا،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں،
’کیونکہ تُو اَے صِیّونؔ، ناکارہ کہلاتی ہے،‘
جِس کی کویٔی پرواہ نہیں کرتا۔
18”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’دیکھو، مَیں یعقوب کی قِیام گاہوں کی اسیری کو بحال کروں گا،
اَور اُس کے مَسکنوں پر میری رحمت ہوگی؛
اَور اُس کے کھنڈروں پر دوبارہ شہر کی تعمیر کی جائے گی،
اَور محل اَپنے صحیح مقام پر آباد ہوگا۔
19تَب اُن میں سے شُکر گزاری کے نغمہ
اَور خُوشی کی آواز سُنایٔی دیں گے،
اَور مَیں اَپنے قوم کی تعداد کم نہیں،
بَلکہ اُس میں اِضافہ کروں گا،
اَور اُنہیں عزّت بخشوں گا،
اَور وہ ذلیل نہ ہوں گے۔
20اُن کی اَولاد پہلے جَیسی ہوں گی،
اَور اُن کی جماعت میرے حُضُور قائِم ہوگی؛
اَور جتنے اُن پر ظُلم کرتے ہیں، میں اُنہیں سزا دُوں گا۔
21اَور اُن کے اُمرا اُنہیں میں سے ایک ہوں گے؛
اَور اُن کے حاکم بھی اُن ہی میں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے۔
میں اُنہیں قربت بخشوں گا اَور وہ میرے نزدیک آئیں گے،
اَیسا کون ہے جو خُود بخُود
میرے نزدیک آنے کی جُرأت کرے؟‘
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہیں۔
22’چنانچہ تُم میری قوم ہوگے،
اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا۔‘ “
23دیکھو، یَاہوِہ کے قہر کا طُوفان
بھڑک اُٹھے گا،
جو نہایت تیز آندھی کی شکل میں
بدکاروں کے سَروں پر ٹوٹ پڑےگا۔
24جَب تک یَاہوِہ اَپنے دِل کے منصُوبے کو پُورا نہ کر لیں،
تَب تک یَاہوِہ کا قہر شدید نہ ٹلےگا۔
آنے والے دِنوں میں
تُم اِسے سمجھوگے۔

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 30: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in