YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 18

18
کُمہار کے گھر کا منظر
1یہ وہ کلام ہے جو یَاہوِہ کی طرف سے یرمیاہؔ نبی پر نازل ہُوا: 2”کُمہار کے گھر جاؤ، جہاں میں اَپنا پیغام تُمہیں دُوں گا۔“ 3چنانچہ میں کُمہار کے گھر روانہ ہُوا اَور وہاں اُسے مَیں نے چاک پر کام کرتے پایا۔ 4لیکن جو مٹّی کا برتن کُمہار بنا رہاتھا وہ اُس کے ہاتھوں میں بگڑ گیا؛ چنانچہ اُس نے اُس مٹّی سے اَپنی مرضی کے مُطابق دُوسرا برتن بنا لیا۔
5تَب یَاہوِہ کا یہ کلام مُجھ پر نازل ہُوا۔ 6اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”کیا میں بھی تمہارے ساتھ اِس کُمہار کی طرح سلُوک نہیں کر سَکتا؟“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔ ”دیکھ، جِس طرح مٹّی کُمہار کے ہاتھ میں ہوتی ہے ٹھیک اُسی طرح اَے بنی اِسرائیل کے گھرانے تُم بھی میرے ہاتھ میں ہو۔ 7اگر کسی وقت مَیں کسی قوم یا سلطنت کے حق میں اعلان کروں کہ اُسے اُکھاڑ پھیکوں گا یا اُجاڑ دُوں گا یا تباہ کر دُوں گا، 8تَب اگر اُس قوم کے لوگ جِن کے حق میں، مَیں نے یہ اعلان کیا ہو، اَپنی بدی سے تَوبہ کریں تو میں بھی اُس آفت کو جو مَیں نے اُن پر لانے کا اِرادہ کیا تھا بعض آؤں گا۔ 9اَور پھر اگر مَیں کسی اَور وقت کسی قوم یا سلطنت کے حق میں یہ اعلان کروں کہ میں اُسے قائِم کروں گا اَور بناؤں گا؛ 10تَب اگر وہ میری نگاہ میں بدی کریں اَور میرا حُکم نہ مانیں، تَب میں بھی اُس کی نیکی کی بابت کی گئی اَپنے وعدے پر پھر سے نظرِ ثانی کروں گا۔
11”چنانچہ اَب تُم بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں سے کہہ، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، دیکھو، مَیں تمہارے لیٔے ایک آفت تیّار کر رہا ہُوں اَور تمہاری مُخالفت میں ایک منصُوبہ بنا رہا ہُوں۔ چنانچہ اَب تُم میں سے ہر ایک اَپنی بُری روِش سے باز آئے اَور اَپنی راہ اَور اَپنے اعمال کو دُرست کر لے۔‘ 12لیکن وہ جَواب دیں گے، ’یہ تو فُضول ہے، کیونکہ ہم تو اَپنے اَپنے منصُوبوں پر چلتے رہیں گے۔ اَور ہم میں سے ہر ایک اَپنے بُرے دِل کی ضِد پر چلتا رہے گا۔‘ “
13چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے،
کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟
کنواری اِسرائیل نے
نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔
14کیا لبانونؔ کی برف
جو چٹّان پر سے میدان میں بہتی ہے کبھی غائب ہو سکتی ہے؟
کیا اُس کے دُور دراز پہاڑی دریاؤں سے بہنے والا ٹھنڈا پانی،
کبھی سُوکھ سکتا ہے؟
15لیکن میری قوم مُجھے بھُول گئی ہے؛
وہ نکمّے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں،
جِن کی وجہ سے وہ اَپنی نہایت قدیم راہوں میں،
ٹھوکر کھائی ہے۔
اَور شاہراہ چھوڑکر
پگڈنڈیوں میں گُمراہ ہو گئے ہیں۔
16جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ،
وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛
وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے،
اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔
17میں اُنہیں بادِ مشرق کی طرح،
اُن کے دُشمنوں کے سامنے پراگندہ کر دُوں گا؛
اَور اُن کی مُصیبت کے دِن
میں اُنہیں اَپنا چہرہ نہیں بَلکہ پیٹھ دِکھاؤں گا۔“
18اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“
19اَے یَاہوِہ، میری طرف غور فرمائیں؛
اَور میرے دُشمن جو مُجھ پر اِلزام لگاتے ہیں اُن کی باتیں سُنیں!
20کیا نیکی کا بدلہ بدی سے دیا جائے؟
تَو بھی اُنہُوں نے میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے۔
یاد کیجئے کہ مَیں نے آپ کے حُضُور کھڑے ہوکر
اُن کے حق میں شفاعت کی
تاکہ آپ کا قہر اُن پر سے ٹل جائے۔
21لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛
اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔
اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛
اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں،
اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔
22جَب آپ حملہ آوروں کو اَچانک اُن کے خِلاف چڑھا لائیں،
تَب اُن کے گھروں سے چِلّاہٹ سُنایٔی دے،
کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا ہے،
اَور میرے پاؤں کے لیٔے پھندے لگائے ہیں۔
23لیکن اَے یَاہوِہ، آپ اُن کی تمام سازشوں کو جانتے ہیں،
جو اُنہُوں نے مُجھے قتل کرنے کے لیٔے کی ہیں۔
اِس لئے اُن کی بدکاری کو مُعاف نہ کرنا،
نہ اُن کے گُناہ کو اَپنی نظروں سے مٹا۔
بَلکہ وہ آپ کے سامنے ہی پست ہو جائیں؛
اَور اَپنے قہر میں آکر اُن کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کریں۔

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 18: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in