YouVersion Logo
تلاش

یرمیاہؔ 15

15
1پھر یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”اگر مَوشہ اَور شموایلؔ بھی میرے حُضُور کھڑے ہوتے تَو بھی میرا دِل اِن لوگوں کی طرف راغِب نہ ہوتا۔ اِنہیں میری حُضُوری سے نکال دو تاکہ وہ دُور چلے جائیں! 2اَور اگر وہ تُم سے دریافت کریں، ’ہم کدھر جایٔیں؟‘ تو اُن سے کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
” ’جو موت کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہیں، وہ موت کی طرف؛
اَورجو تلوار سے مرنے والے ہیں، وہ تلوار کی طرف؛
اَورجو فاقہ سے مرنے والے ہیں، وہ فاقہ سے مَریں گے؛
اَورجو اسیر ہونے والے ہیں، وہ اسیری میں چلے جایٔیں گے۔‘
3”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔ 4اَور مَیں شاہِ یہُودیؔہ منشّہ بِن حِزقیاہؔ کے اُن کاموں کی وجہ سے جو اُس نے یروشلیمؔ میں کئے، اُن لوگوں کو دُنیا کی تمام مملکتوں کے لیٔے باعثِ حقارت بنا دُوں گا۔
5”اَے یروشلیمؔ، تُم پر کون ترس کھائے گا؟
اَور کون تمہارے لیٔے ماتم کرےگا؟
اَور کون تمہاری خیروعافیت دریافت کرنے آئے گا؟
6تُم نے مُجھے ترک کیا ہے،“
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔
”تُم برگشتہ ہوتے ہی جاتے ہو،
اِس لیٔے میں تُم پر ہاتھ بڑھا کر تُمہیں برباد کر دُوں گا؛
میں تو اَب رحم کرتے کرتے تنگ آ گیا ہُوں۔
7مَیں نے اُنہیں مُلک کے پھاٹکوں پر
سُوپ سے پھٹکا ہے،
میں اَپنی قوم پر تباہی لاؤں گا اَور اُنہیں بے اَولاد کر دُوں گا،
کیونکہ وہ اَپنی بُری راہوں سے نہیں پھرے۔
8مَیں اُن کی بیواؤں کی تعداد
سمُندر کی ریت سے بھی زِیادہ کر دُوں گا۔
میں دوپہر کے وقت اُن کے جَوانوں کی ماؤں کے خِلاف
غارت گری لے آؤں گا؛
میں اُن پر اَچانک سخت اَذیّت،
اَور خوف طاری کروں گا۔
9سات بچّوں کی ماں نڈھال ہوکر
دَم توڑ دے گی۔
اُس کا سُورج دوپہر کو ہی غروب ہو گیا؛
اَور وہ نا اُمّید اَور ذلیل ہو گئی۔
اَور مَیں اُن کے بچے ہُوئے لوگوں کو
اُن کے دُشمنوں کے سامنے تلوار سے قتل کروا دُوں گا،“
یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔
10اَے میری ماں، مُجھ پر لعنت ہے، جو تُم نے مُجھ جَیسے اِنسان کو پیدا کیا،
جِس سے سارا مُلک لڑتا اَور جھگڑتا ہے!
نہ تو مَیں نے کسی کو قرض دیا، اَور نہ کسی سے اُدھار لیا،
پھر بھی ہر شخص مُجھ پر لعنت بھیجتا ہے۔
11یَاہوِہ نے جَواب دیا،
یقیناً، میں تُمہیں کسی اَچھّے مقصد کے لیٔے آزاد کر دُوں گا؛
مُصیبت اَور تکلیف کے اوقات میں
مَیں تمہارے دُشمنوں کو تُم سے اِلتجا کرنے پر مجبُور کروں گا۔
12کیا کوئی اِنسان شمالی سمت سے آنے والے،
لوہے یا کانسے کو توڑ سَکتا ہے؟
13”تمہارے تمام گُناہوں کے باعث
جو تمام مُلک میں سرزد ہُوئے ہیں،
مَیں تمہاری دولت اَور تمہارے خزانے
مُفت لُٹوا دُوں گا۔
14میں تُمہیں تمہارے دُشمنوں کے
ایک اَیسے مُلک میں، غُلام بنا کر لے جاؤں گا جسے تُم نہیں جانتے،
کیونکہ میرے قہر کی آگ بھڑکے گی
جو تمہارے خِلاف جلتی رہے گی۔“
15اَے یَاہوِہ، آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے؛
مُجھے یاد فرمائیں اَور میرا خیال کریں
اَور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لیں۔
مُجھے وقت دیجئے، مُجھے جَوانی میں ہی مرنے نہ دیں،
غور فرمائیں کہ مَیں نے آپ کی خاطِر کس قدر ملامت برداشت کی ہے۔
16جَب خُدا کا کلام نازل ہُوا تو مَیں نے اُسے کھا لیا؛
وہ میرے دِل کی خُوشی اَور میرے لیٔے راحت تھا،
کیونکہ اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا،
مَیں آپ کے نام سے جانا جاتا ہُوں۔
17مَیں نے رنگیلوں کی صحبت میں کبھی وقت ضائع نہیں کیا،
اَور نہ ہی اُن کے ساتھ رنگ رلیاں منائیں؛
میں تنہا بیٹھا رہا کیونکہ آپ کا ہاتھ مُجھ پر تھا
اَور آپ نے مُجھے اُن کے گُناہوں کے باعث غُصّہ سے بھر دیا تھا۔
18میرا درد کیوں ختم نہیں ہوتا
اَور میرا زخم تکلیف دہ اَور لاعلاج کیوں ہے؟
کیا آپ میرے لیٔے ایک فریبی موسمی آبشار کی مانند ہیں،
یا اُس چشمہ کی مانند ہیں جو گرمیوں میں سُوکھ جاتے ہیں۔
19اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”اگر تُم تَوبہ کرو، تو میں تُمہیں بحال کروں گا،
تاکہ تُم میری خدمت کر سکو؛
اگر تُم مَعقُول الفاظ بولو، نہ کہ نکمّے الفاظ،
تو تُم میرے نُمائندہ ٹھہروگے۔
یہ لوگ تمہاری طرف پھریں،
لیکن تُم اِن کی طرف ہرگز نہ پِھرنا۔
20میں تُمہیں اِس قوم کے لیٔے دیوار بنا دُوں گا،
جو کانسے کی ایک مُستحکم دیوار ہوگی؛
وہ تمہارے خِلاف لڑیں گے
لیکن تُم پر غالب نہ آئیں گے،
کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں
تاکہ تمہاری حِفاظت کروں اَور تُمہیں بچاؤں۔“
یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔
21”میں تُمہیں بدکاروں کے ہاتھوں سے بچاؤں گا،
اَور ظالموں کے شکنجہ سے نَجات دِلاؤں گا۔“

موجودہ انتخاب:

یرمیاہؔ 15: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in