قُضاۃ 7
7
گدعونؔ کا مِدیانیوں کو شِکست دینا
1تَب یرُبّعلؔ (یعنی گدعونؔ) اَور اُس کے ساتھ سَب لوگوں نے صُبح سویرے اُٹھ کر حرودؔ کے چشمہ کے پاس اَپنے ڈیرے ڈالے۔ مِدیانیوں کی اُن کے شمال کی طرف کوہِ مورہؔ کے پاس کی وادی میں تھی۔ 2یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”تیرے ساتھ اِس قدر زِیادہ لوگ ہیں کہ میں مِدیانیوں کو اُن کے ہاتھ میں نہیں کر سَکتا۔ اَیسا نہ ہو کہ اِسرائیل میری بجائے اَپنے اُوپر فخر کرنے لگیں، ’مَیں نے اَپنی قُوّت نے خُود کو بچایا۔‘ 3اِس لیٔے لوگوں میں اعلان کر، ’جو کویٔی خوفزدہ ہے وہ کوہِ گِلعادؔ چھوڑکر لَوٹ جائے۔‘ “ چنانچہ بائیس ہزار لوگ تو لَوٹ گیٔے مگر دس ہزار وہیں جمے رہے۔
4لیکن یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اَب بھی لوگ زِیادہ ہیں۔ اُنہیں چشمہ کے پاس نیچے لے جا؛ اَور وہاں مَیں تیری خاطِر اُنہیں آزماؤں گا۔ تَب میں جِس کے بارے میں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ جائے گا،‘ تو وہ جائے گا؛ لیکن اگر مَیں کہُوں، ’یہ تیرے ساتھ نہیں جائے گا،‘ تو وہ نہ جائے گا۔“
5چنانچہ گدعونؔ اُن لوگوں کو چشمہ کے پاس نیچے لے گیا۔ وہاں یَاہوِہ نے اُس سے کہا، ”دیکھ کون کون اَپنی زبان سے کُتّے کی طرح چپڑ چپڑ کرکے پانی پیتا ہے اَور کون کون اَپنے گھُٹنے ٹیک کر پیتا ہے۔ اُنہیں الگ الگ کر لینا۔“ 6تین سَو لوگوں نے تو چُلُّو میں پانی لے کر اُسے چپڑ چپڑ کرکے پیا اَور باقی سَب نے گھُٹنے ٹیک کر پیے۔
7یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اِن تین سَو آدمیوں کے ذریعہ جنہوں نے چپڑ چپڑ کرکے پیا مَیں تُمہیں بچاؤں گا اَور مِدیانیوں کو تمہارے ہاتھوں میں کر دُوں گا۔ باقی لوگوں کو اَپنی اَپنی جگہ لَوٹ جانے دینا۔“ 8چنانچہ گدعونؔ نے اُن اِسرائیلیوں کو اَپنے اَپنے خیموں کی طرف روانہ کر دیا اَور اُنہُوں نے اَپنے اَپنے توشہ سفر اَور نرسنگے اُن تین سَو افراد کے حوالہ کر دئیے جنہیں گدعونؔ نے اَپنے ساتھ رکھ لیا تھا۔
اَب مِدیانیوں کی اُن کے نیچے وادی میں تھی۔ 9اُسی رات یَاہوِہ نے گدعونؔ سے کہا، ”اُٹھ اَور نیچے اُتر کر پر چڑھائی کر کیونکہ مَیں اُسے تیرے ہاتھ میں دے دُوں گا۔ 10اگر تُو اُن پر حملہ کرنے سے ڈرتا ہے تو اَپنے خادِم پُوراہؔ کے ساتھ نیچے اُن کی چھاؤنی میں جانا 11اَور سُن کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ تَب تُجھ میں اُس پر حملہ کرنے کی ہمّت پیدا ہو جائے گی۔“ چنانچہ وہ اَپنے خادِم پُوراہؔ کے ساتھ کی بیرونی چوکی پر گیا۔ 12اَور مِدیانی، عمالیقی اَور دُوسرے سَب مشرقی لوگ وادی میں ٹِڈّیوں کی مانند پھیلے ہُوئے تھے۔ اُن کے اُونٹوں کا شُمار کرنا اُتنا ہی مُشکل تھا جِتنا سمُندر کے کنارے کی ریت کا۔
13جَب گدعونؔ وہاں پہُنچا تو اُس وقت ایک شخص اَپنے دوست سے اَپنا خواب بَیان کر رہاتھا۔ وہ کہہ رہاتھا، ”مَیں نے خواب دیکھا کہ جَو کی ایک گول مول روٹی لُڑھکتی ہُوئی مِدیانیوں کی چھاؤنی میں آئی۔ وہ خیمہ سے اِس قدر زور سے ٹکرائی کہ وہ خیمہ اُلٹ کر گِر گیا اَور زمین پر جا بِچھا۔“
14اُس کے دوست نے کہا، ”یہ اُس اِسرائیلی مَرد یُوآشؔ کے بیٹے گدعونؔ کی تلوار کے سِوا اَور کچھ نہیں ہو سَکتا۔ خُدا نے مِدیانیوں کو اَور سارے لشکر کو اُس کے ہاتھ میں کر دیا ہے۔“
15جَب گدعونؔ نے وہ خواب اَور اُس کی تعبیر سُنی تو خُدا کو سَجدہ کیا۔ وہ اِسرائیلیوں کی چھاؤنی میں لَوٹ آیا اَور کہنے لگا، ”اُٹھو! یَاہوِہ نے مِدیانی کی کو تمہارے ہاتھوں میں کر دیا ہے۔“ 16اُس نے اُن تین سَو آدمیوں کو تین دستوں میں تقسیم کیا اَور اُن سَب کے ہاتھوں میں نرسنگے اَور خالی گھڑے دے دئیے اَور ہر گھڑے کے اَندر ایک ایک مشعل تھی۔
17اُس نے اُن سے کہا، ”جَیسا مُجھے کرتے دیکھو تُم بھی وَیسا ہی کرنا۔ جَب مَیں چھاؤنی کے کنارے جا پہُنچوں تو جو کچھ میں کروں تُم بھی ٹھیک اُسی طرح کرنا۔ 18جَب مَیں اَور میرے سَب ساتھی اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکیں تو تُم کی چاروں طرف سے اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکنا اَور للکارنا، ’یَاہوِہ کے لیٔے اَور گدعونؔ کے لیٔے!‘ “
19جوں ہی درمیانی پہرا شروع ہَوا اَور بدلے گیٔے گدعونؔ اَور وہ سَو مَرد جو اُس کے ہمراہ تھے چھاؤنی کے کنارے پر پہُنچے۔ اُنہُوں نے نرسنگے پھُونکے اَور ہاتھوں میں تھامے ہُوئے گھڑوں کو توڑ دیا۔ 20تَب اُن تینوں دستوں نے بھی نرسنگے پھُونکے اَور اَپنے گھڑوں کو توڑ ڈالا اَور اَپنے بائیں ہاتھوں میں مشعلیں لیں اَور اَپنے داہنے ہاتھوں میں نرسنگے لے کر اُنہیں پھُونکا اَور زور زور سے نعرے لگانے لگے، ”یَاہوِہ کی اَور گدعونؔ کی تلوار۔“ 21جَب سَب آدمی کی چاروں طرف اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو مِدیانی اُنہیں دیکھ کر گھبرا گیٔے اَور چیخیں مارتے ہُوئے بھاگ نکلے۔
22اِس لیٔے کہ جَب تین سَو نرسنگے پھُونکے گیٔے تو یَاہوِہ نے اُن کی ساری پر ایک کی تلوار اُس کے ساتھی پر چلوائی تھی اَور سارا لشکر ضریراہؔ کی جانِب بیت شِتّہؔ تک تقریباً طبّاتؔ کے قریب ابیل مِحولہؔ کی سرحد تک بھاگا۔ 23تَب نفتالی، آشیر اَور سارے منشّہیوں کے مُلک سے اِسرائیلی مَرد جمع ہوکر نکلے اَور اُنہُوں نے مِدیانیوں کا تعاقب کیا۔ 24گدعونؔ نے اِفرائیمؔ کے تمام کوہستانی علاقہ میں بھی قاصِد روانہ کئے اَور وہاں کے لوگوں کو کہلا بھیجا، ”مِدیانیوں کے مُقابلہ کے لیٔے نیچے آؤ اَور اُن سے پہلے بیت بَاراہ تک یردنؔ کے گھاٹوں پر قابض ہو جاؤ۔“
چنانچہ سَب اِفرائیمی مَرد جمع ہُوئے اَور اُنہُوں نے بیت بَاراہ تک یردنؔ کے گھاٹوں پر قبضہ کر لیا۔ 25اُنہُوں نے مِدیانیوں کے دو سرداروں عوریبؔ اَور زئیبؔ کو پکڑ لیا اَور عوریبؔ کو عوریبؔ کی چٹّان پر اَور زئیبؔ کو زئیبؔ کے مے کے حوض کے پاس قتل کیا۔ اُنہُوں نے مِدیانیوں کا تعاقب کیا اَور عوریبؔ اَور زئیبؔ کے سَر کاٹ کر یردنؔ کے پاس گدعونؔ کے پاس لے آئے۔
موجودہ انتخاب:
قُضاۃ 7: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.