یَشعیاہ 61
61
یَاہوِہ کے فضل کا سال
1خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،
کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے
تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔
وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،
میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی
اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،
2اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان
اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،
اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔
3اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں
کہ اُنہیں راکھ کے بجائے
اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،
ماتم کی بجائے
خُوشی کا روغن،
اَور اُداسی کی بجائے
سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔
وہ راستبازی کے بلُوط،
اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے
تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔
4تَب وہ قدیم کھنڈروں کو پھر سے تعمیر کریں گے
اَور بہت عرصہ سے ویران پڑے ہُوئے مقامات کو بحال کریں گے؛
اَور اُن اُجڑے ہُوئے شہروں کو جو پُشت در پُشت تباہ ہوتے آئےتھے۔
اَز سرِ نَو بسائیں گے۔
5بیگانے تمہارے گلّوں کی نگہبانی کریں گے؛
اَور پردیسی تمہارے کھیتوں اَور تاکستانوں میں کام کریں گے۔
6اَور تُم یَاہوِہ کے کاہِنؔ کہلاؤگے،
اَور تُم ہمارے خُدا کی خدمت میں خدمت گزار کہلاؤگے۔
تُم مُختلف قوموں کی دولت کے مزے لوگے،
اَور اُن کے مال و متاع پر فخر کروگے۔
7میرے لوگ اَپنی خجالت کے عوض
دُگنا مال پائیں گے
اَور اَپنی رُسوائی کے بدلے
تُم اَپنی مِیراث میں خُوش ہو جاؤگے۔
اَور اِس طرح اَپنی سرزمین میں دوگنی مِیراث پاؤگے،
تُمہیں اَبدی خُوشی حاصل ہوگی۔
8”کیونکہ مَیں یَاہوِہ، اِنصاف کو عزیز رکھتا ہُوں؛
اَور غارت گری اَور بدی سے نفرت کرتا ہُوں۔
اِس لیٔے میں اُنہیں سچّائی کے ساتھ اجر دُوں گا
اَور اُن کے ساتھ ایک اَبدی عہد باندھوں گا۔
9اُن کی نَسل مُختلف قوموں
اَور اُن کی اَولاد مُختلف لوگوں کے درمیان نامور ہوگی۔
جتنے لوگ بھی اُنہیں دیکھیں گے، اقرار کریں گے
کہ یہ وُہی لوگ ہیں جنہیں یَاہوِہ نے برکت بخشی ہے۔“
10میں یَاہوِہ میں نہایت شادمان ہوں؛
میری جان میرے خُدا میں مسرُور ہے۔
کیونکہ اُس نے مُجھے نَجات کا لباس پہنایا
اَور راستبازی کی خلعت سے مُلبّس کیا،
جَیسے دُلہا کاہِنؔ کی مانند اَپنے سَر کو سنوارتا ہے،
اَور دُلہن گہنوں سے اَپنا سنگار کرتی ہے۔
11جِس طرح زمین ٹہنی اُگاتی ہے
اَور باغ بیج کو اُگاتا ہے،
اُسی طرح یَاہوِہ قادر، تمام قوموں کے سامنے
راستبازی اَور سِتائش کو پھُولنے پھلنے دے گا۔
موجودہ انتخاب:
یَشعیاہ 61: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.