خُود مُختار یَاہوِہ قادر کا رُوح مُجھ پر ہے،
کیونکہ وہ مُجھے مَسح کیا ہے
تاکہ میں حلیموں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔
وہ مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں شکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں،
میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی
اَور اسیروں کو تاریکی سے آزادی بخشوں،
اَور یَاہوِہ کے سالِ مقبُول کا اعلان
اَور خُدا کے اِنتقام کے دِن کا اِشتہار دُوں،
اَور تمام ماتم کرنے والوں کو دِلاسا دُوں۔
اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں
کہ اُنہیں راکھ کے بجائے
اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا،
ماتم کی بجائے
خُوشی کا روغن،
اَور اُداسی کی بجائے
سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔
وہ راستبازی کے بلُوط،
اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے
تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔