یَشعیاہ 16

16
1سیلاؔ سے بیابان کے راستے صِیّونؔ کی بیٹی کے پہاڑ پر مُلک کے حاکم کے پاس
خراج کے طور پر برّوں بھیجو۔
2جِس طرح گھونسلے سے باہر گِرے ہُوئے پرندے
پھڑپھڑاتے ہیں،
اُسی طرح مُوآب کی عورتیں
ارنُونؔ کے گھاٹوں پر ہیں۔
3اہلِ مُوآب اِلتجا کرتے ہیں، ”ہمیں صلاح دو،“
فیصلہ کرو۔
ٹھیک دوپہر کو بھی
اَپنا سایہ رات کی مانند کرو۔
بھاگنے والوں کو چھپالو،
پناہ گزینوں کے ساتھ دھوکا نہ کرو۔
4مُوآب کے جَلاوطنوں کو اَپنے پاس رہنے دو،
ستمگر کے قہر سے اُن کو بچاؤ۔
ظالِم کا خاتِمہ ہوگا،
اَور تباہی رُک جائے گی؛
اَور ستمگر مُلک سے غائب ہو جائے گا۔
5تَب رحمت کے ساتھ ایک تخت قائِم کیا جائے گا؛
اَور داویؔد کے گھرانے سے ایک شخص۔
وہ جو عدالت میں اِنصاف کی تلاش کرتا ہے اَور راستبازی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔
راستی کے ساتھ اُس پر جلوہ افروز ہوگا۔
6ہم مُوآب کے غُرور کے بارے میں سُن چُکے ہیں۔
اُس کی خُود پسندی، خُود بینی،
تکبُّر اَور گستاخی کے بارے میں بھی۔
لیکن اُس کی شیخیاں ہیچ ہیں۔
7چنانچہ اہلِ مُوآب واویلا کرتے ہیں،
وہ سَب مِل کر مُوآب کے لیٔے واویلا کرتے ہیں۔
وہ قیرؔ حارسیتھؔ کے کشمش کی ٹکیا کے لیٔے۔
رنجیدہ ہوکر ماتم کریں گے۔
8حِشبونؔ کے کھیت،
اَور سِبماہؔ کی انگوری بیلیں مُرجھا گئیں۔
قوموں کے حُکمرانوں نے
بہترین انگوری بیلوں کو پاؤں تلے روند ڈالا،
جو کبھی یعزیرؔ تک جا پہُنچی تھیں
اَور بیابان کی طرف پھیل گئی تھیں۔
اَور اُن کی شاخیں
سمُندر تک پھیل چُکی تھیں۔
9اِس لیٔے میں یعزیرؔ کی طرح
سِبماہؔ کی انگوری بیلوں کے لیٔے آہ و زاری کرتا ہُوں۔
اَے حِشبونؔ اَور اَے الیعالہؔ
مَیں تُجھے اَپنے آنسُوؤں سے سینچوں گا!
تیرے تیّار پھل اَور فصلوں پر لگائے جانے والے
خُوشی کے نعرے خاموش ہو گئے۔
10میوے کے باغوں سے خُوشی اَور شادمانی چھین لی گئی؛
نہ تاکستان میں کویٔی گاتا یا للکارتا ہے؛
نہ ہی کویٔی حوضوں میں انگور پامال کرکے اُن کا رس نکالتا ہے،
کیونکہ مَیں نے سَب شور و غُل بند کر دیا ہے۔
11میرا دِل مُوآب کے لیٔے،
اَور میرا ضمیر قیرؔ حارسیتھؔ کے لیٔے بربط کی طرح نوحہ کرتا ہے۔
12جَب مُوآب اَپنے اُونچے مقام پر پہُنچ جاتا ہے،
تو وہ اَپنے آپ کو محض تھکا لیتا ہے؛
جَب وہ اَپنے بُتکدے میں دعا کرنے جاتا ہے،
تو اُسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔
13یہی وہ کلام ہے جو یَاہوِہ نے اِس سے پہلے مُوآب کے متعلّق کیا تھا۔ 14لیکن اَب یَاہوِہ فرماتے ہیں: ”ٹھیکہ کے مزدُور کے حِساب کے مُطابق تین سال کے اَندر مُوآب کی شان و شوکت جاتی رہے گی اَور اُس کے تمام کثیر التعداد لوگ پست کر دئیے جایٔیں گے اَورجو باقی بچیں گے بہت ہی کم اَور نہایت کمزور ہوں گے۔“

موجودہ انتخاب:

یَشعیاہ 16: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in