YouVersion Logo
تلاش

گلتِیوں 6

6
سَب کا بھلا چاہنا
1اَے بھائیو اَور بہنوں! اگر کویٔی شخص کسی قُصُور میں پکڑا جائے، تو تُم جو پاک رُوح کی ہدایت پر چلتے ہو، اَیسے شخص کو نرم مِزاجی کے ساتھ بحال کردو۔ اَور ساتھ ہی اَپنا بھی خیال رکھو کہ کہیں تُم بھی کسی آزمائش کا شِکار نہ ہو جاؤ۔ 2ایک دُوسرے کا بوجھ اُٹھانے میں مددگار بنو، اَور یُوں المسیؔح کی شَریعت کو پُورا کرو۔ 3اگر کویٔی اَپنے آپ کو کچھ سمجھتا ہے لیکن کچھ بھی نہیں ہے، تو وہ خُود کو دھوکا دیتاہے۔ 4چنانچہ ہر شخص اَپنے ہی کِردار کا اِمتحان لے۔ تو اُسے کسی دُوسرے سے مُقابلہ کیٔے بغیر خُود ہی پر فخر کرنے کا موقع ملے گا، 5کیونکہ ہر ایک اَپنے ہی کاموں کا ذمّہ دار ہے۔ 6بہرحال، کلامِ خُدا کی تعلیم پانے والا اَپنی ساری اَچھّی چیزوں میں اَپنے مُعلّم کو بھی شریک کرے۔
7فریب نہ کھاؤ: خُدا ٹھٹّھوں میں نہیں اُڑایا جاتا، کیونکہ آدمی جو کچھ بوتا ہے وُہی کاٹے گا۔ 8اگر کویٔی اَپنی جِسمانی خواہِشوں کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، تو وہ موت کی فصل کاٹے گا؛ اَورجو پاک رُوح کا خیال رکھتے ہویٔے بوتا ہے، وہ اَبدی زندگی کی فصل کاٹے گا۔ 9ہم نیکی کرنے سے بیزار نہ ہوں کیونکہ اگر مایوس نہیں ہوں گے تو عَین وقت پر فصل کاٹیں گے۔ 10چنانچہ جہاں تک موقع ملے، ہم سَب کے ساتھ نیکی کریں، خاص طور پر اہلِ ایمان کے ساتھ۔
آخِری ہدایت
11دیکھو! میں اَپنے ہاتھ سے کیسے بَڑے بَڑے حُروف میں تُمہیں لِکھ رہا ہُوں۔
12جو لوگ جِسمانی نُمود و نمائش کی فکر میں ہیں وہ تُمہیں ختنہ کرانے پر محض اِس لیٔے مجبُور کرتے ہیں، وہ المسیؔح کی صلیب کے سبب سے خُود ستائے نہ جایٔیں۔ 13کیونکہ ختنہ کرانے والے خُود بھی شَریعت پر عَمل نہیں کرتے، لیکن تُمہیں ختنہ کرانے پر مجبُور کرتے ہیں تاکہ وہ فخر کر سکیں کہ تُم نے اِس جِسمانی رَسم کو قبُول کر لیا ہے۔ 14خُدا نہ کرے کہ میں کسی چیز پر فخر کروں سِوا اَپنے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کی صلیب کے، جِس کے ذریعہ دُنیا میرے لیٔے مصلُوب ہو گئی ہے اَور میں دُنیا کے لیٔے۔ 15سچ تو یہ ہے کہ ختنہ کرانا یا نہ کرانا اہم نہیں؛ لیکن نئی مخلُوق بَن جانا بڑا اہم ہے۔ 16اَور جتنے اِس قاعدہ پر چلتے ہیں، اُن سَب کو اَور خُدا کے اِسرائیلؔ کو اِطمینان اَور رحم حاصل ہوتا رہے۔
17مُجھے آخِری بات کہنا ہے، کویٔی مُجھے تکلیف نہ دے کیونکہ میں اَپنے بَدن پر حُضُور عیسیٰ کے داغ لیٔے پھرتا ہُوں۔
18اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! ہمارے خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کا فضل، تُم سَب کی رُوح کے ساتھ ہوتا رہے۔ آمین۔

موجودہ انتخاب:

گلتِیوں 6: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in