واعظ 4
4
ظُلم و سِتم، محنت اَور فقدانِ دوستی
1پھر مَیں نے نظر دَوڑائی اَور اُس تمام ظُلم و سِتم کو دیکھا جو دُنیا میں ہو رہاتھا:
مَیں نے مظلوموں کے آنسُو دیکھے،
جنہیں تسلّی دینے والا کویٔی نہ تھا؛
اقتدار ظُلم و سِتم کرنے والوں کے ہاتھ میں ہے۔
اَور مظلوموں کو تسلّی دینے والا کویٔی نہیں ہے۔
2اِس لیٔے مَیں نے مُردوں کو
جو مَر چُکے ہیں،
اُن زندوں سے جو ابھی مَوجُود ہیں،
زِیادہ مُبارک سمجھا۔
3لیکن اِن دونوں سے زِیادہ مُبارک وہ شخص ہے
جو ابھی پیدا ہی نہیں ہُوا،
اَور جِس نے اُن تمام بُرائیوں کو دیکھا تک نہیں
جو اِس دُنیا میں کیٔے جا رہے ہیں۔
4اَور مَیں نے یہ بھی پایا کہ ساری محنت اَور ساری کامیابی ہی اِنسان اَور اُس کے ہمسایہ کے درمیان حَسد کی وجہ ہے۔ یہ بھی باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔
5احمق اَپنے ہاتھ پر ہاتھ رکھے بیٹھا رہتاہے
اَور خُود کو برباد کرتا ہے۔
6سکون کے ساتھ حاصل ہونے والی تھوڑی سِی دولت
سخت محنت و مشقّت سے حاصل ہونے والی اُس اِفراط دولت سے زِیادہ بہتر ہے
جو ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔
7ایک بار پھر مَیں نے دُنیا میں کچھ اَیسی چیز دیکھی جو باطِل ہے:
8ایک آدمی بالکُل تنہا تھا؛
اُس کا نہ تو کویٔی بیٹا اَور نہ ہی کویٔی بھایٔی تھا۔
اُس کی محنت و مشقّت کی کویٔی اِنتہا نہ تھی،
پھر بھی اُس کی آنکھیں اُس کی دولت سے مطمئن نہ تھیں۔
اُس نے پُوچھا، ”میں کس کے لیٔے محنت و مشقّت کر رہا ہُوں،
اَور مَیں کیوں اَپنے آپ کو عیش و عشرت سے محروم رکھے ہُوئے ہُوں؟“
یہ بھی باطِل ہے۔
اَور بڑے دُکھ کی بات ہے!
9ایک سے بہتر دو ہوتے ہیں،
کیونکہ اُنہیں اَپنے کام سے بڑا فائدہ ہوتاہے:
10اَور اگر اُن میں سے ایک نیچے گِر جائے تو،
دُوسرا اَپنے دوست کو اُوپر اُٹھالے گا۔
لیکن افسوس اُس آدمی پرجو گرتا ہے
اَور اُسے اُٹھانے والا کویٔی دُوسرہ مَوجُود نہیں ہوتا!
11اگر دو شخص اِکٹھّے سوتے ہیں تو دونوں گرم رہیں گے۔
لیکن اکیلا شخص خُود کو کیسے گرم رکھ سَکتا ہے؟
12کویٔی اکیلا ہو تو وہ مغلُوب ہو سَکتا ہے،
لیکن دو ہُوں تو وہ اَپنا تحفُّظ کر سکتے ہیں۔
جَیسا کہ کہاوت ہے تین تو اَور بہتر ہیں کیونکہ تین لڑیوں کی ڈوری آسانی سے نہیں توڑی جا سکتی۔
ترقّی باطِل ہے
13ایک غریب عقلمند نوجوان بادشاہ کسی احمق بُوڑھے بادشاہ سے بہتر ہے جو خُود کو مشورت سے بے نیاز سمجھتا ہو۔ 14چاہے وہ نوجوان قَیدخانہ سے نکل کر بادشاہی پائی ہو یا اَپنی سرزمین میں غربت ہی پیدا کیوں نہ ہُوا ہو۔ 15مَیں نے پھر غور کیا کہ وہ سَب جو دُنیا میں زندہ چلتے پھرتے ہیں، اُس دُوسرے نوجوان کے پیچھے ہو لیٔے جو بادشاہ کا جانشین تھا۔ 16وہ اَپنے زمانہ کے بے شُمار لوگوں کا اَور بعد میں آنے والی بے شُمار پُشت کا بادشاہ تھا، لیکن بعد میں آنے والی بے شُمار پُشت اُس جانشین سے خُوش نہ تھی اَور نہ ہی اُنہُوں نے اُس کے کاموں کی تعریف کی۔ بے شک یہ بھی باطِل اَور ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے۔
موجودہ انتخاب:
واعظ 4: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.