واعظ 3
3
ہر چیز کا اَپنا وقت ہے
1ہر چیز کے لیٔے ایک وقت ہوتاہے،
اَور آسمان کے تلے ہر ایک کام کرنے کا ایک موقع ہوتاہے:
2پیدا ہونے کا اَور مَرنے کا وقت،
درخت لگانے کا اَور اُسے اُکھاڑ دینے کا وقت،
3مار ڈالنے کا اَور شفا دینے کا وقت،
ڈھا دینے کا اَور تعمیر کرنے کا وقت،
4رونے کا اَور ہنسنے کا وقت،
ماتم کرنے اَور ناچنے کا وقت،
5پتّھر پھینکنے کا اَور پتّھر جمع کرنے کا وقت،
گلے مِلنے اَور اِس سے باز رہنے کا وقت۔
6تلاش کرنے کا اَور ترک کر دینے کا وقت۔
محفوظ رکھنے کا اَور پھینک دینے کا وقت۔
7پھاڑنے کا اَور سینے کا وقت۔
خاموش رہنے کا اَور بولنے کا وقت۔
8مَحَبّت کرنے کا اَور نفرت کرنے کا وقت۔
جنگ کرنے کا اَور صُلح کرنے کا وقت۔
9چنانچہ کام کرنے والے کو اَپنی محنت و مشقّت سے کیا فائدہ ہوتاہے؟ 10مَیں نے اُس بھاری بوجھ کو بغور احتیاط سے تفتیش کی ہے جسے خُدا نے بنی آدمؔ کے کندھوں پر رکھا ہے۔ 11خُدا نے ہر ایک چیز کو اَپنے وقت کے لیٔے خُوبصورت بنایا ہے۔ اَور اُس نے اِنسان کے دِل میں اَبدیّت بھی ڈالی ہے۔ گو اِنسان خُدا کے کاموں کو جو اُس نے شروع سے لے کر آخِر تک کیا ہے اُسے کبھی سمجھ نہیں سَکتا ہے۔ 12میں جانتا ہُوں کہ اِنسان کے لیٔے اِس سے بہتر کچھ نہیں کہ وہ خُوش رہے اَور جَب تک زندہ رہے نیکی کرنے میں مشغُول رہے۔ 13اَور ہر ایک شخص کھائے، پیئے اَور اَپنی تمام محنت و مشقّت کے کاموں کے پھل سے مطمئن رہے۔ یہ بھی خُدا کی طرف سے اِنسانوں کے لیٔے بخشش ہے۔ 14میں جانتا ہُوں کہ جو کچھ خُدا کرتا ہے، وہ ہمیشہ تک قائِم رہے گا۔ اُس میں نہ کچھ بڑھایا جا سَکتا اَور نہ کچھ گھٹایا جا سَکتا ہے۔ اَور خُدا نے اَیسا اِس لیٔے کیا ہے کہ سَب اِنسان اُس کا خوف مانیں۔
15جو کچھ مَوجُودہ میں ہے وہ پہلے سے ہی ہو چُکاہے،
اَورجو مُستقبِل میں ہونے والا ہے وہ بھی پہلے ہی ہو چُکاہے؛
اَورجو کچھ ماضی میں گزر چُکاہے خُدا اُسے پھر سے دہراتا ہے۔
16اِس کے علاوہ مَیں نے دُنیا میں یہ بھی دیکھا:
اِنصاف کی جگہ ظُلم ہوتاہے،
اَور قانُون کے گھر میں نااِنصافی ہے۔
17اَور مَیں نے اَپنے دِل سے کہا،
”خُدا راستبازوں اَور بدکاروں
دونوں کی عدالت کرےگا،
کیونکہ ہر ایک کام اَور ہر مُعاملہ کا
ایک وقت مُقرّر ہے۔“
18مَیں نے یہ بھی کہا، ”جہاں تک اِنسانوں کا تعلّق ہے، خُدا اُن کی آزمائش کرتا ہے تاکہ وہ سمجھ لیں کہ وہ حَیوانوں کی مانند ہیں۔ 19کیونکہ اِنسان اَور حَیوان کا ایک ہی اَنجام ہے۔ اِنسان اَور حَیوان دونوں سانس لیتے ہیں۔ جَیسے ایک مرتا ہے وَیسے ہی دُوسرا بھی مرتا ہے۔ اِنسان حَیوان سے کسی بھی طرح سے بہتر نہیں ہے کیونکہ سَب کچھ باطِل ہی ہے۔ 20سَب کی مَنزل ایک ہے۔ سَب خاک سے بنے ہیں اَور خاک میں دوبارہ لَوٹ جاتے ہیں۔“ 21کسے مَعلُوم ہے کہ اِنسان کی رُوح اُوپر آسمان کی طرف اَور حَیوان کی نیچے عالمِ اَرواح میں جاتی ہے؟
22غرض مَیں نے سمجھ لیا کہ کسی اِنسان کے لیٔے اِس سے بہتر کچھ نہیں کہ وہ اَپنے کاموں میں خُوش رہے، یہی اُس کا حِصّہ ہے۔ کیونکہ اُسے یہ دیکھنے کے لیٔے کہ اُس کے بعد کیا ہوگا، کون اُسے واپس لا سَکتا ہے؟
موجودہ انتخاب:
واعظ 3: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.