2 سلاطین 12

12
یُوآشؔ کا بیت المُقدّس کی مرمّت کرنا
1یِہُو کے حُکمرانی کے ساتویں سال میں یُوآشؔ یا یہُوآشؔ نے حُکمرانی کرنا شروع کیا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں چالیس سال حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام ضِبیاہؔ تھا جو بیرشبعؔ کی تھی۔ 2یُوآشؔ نے تاعمر جَب تک یہویادعؔ کاہِنؔ اُسے تعلیم و ہدایت دیتا رہا وُہی کام کیا جو یَاہوِہ کی نظر میں دُرست تھا۔ 3تو بھی اُونچے مقامات ڈھائے نہ گیٔے اَور لوگ وہاں قُربانیاں گزرانتے اَور بخُور جَلاتے رہے۔
4اَور ایک دِن شاہِ یُوآشؔ نے کاہِنوں کو حُکم دیا، ”مُقدّس نذرانے کی وہ سَب نقدی جمع کرو جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لائی جاتی ہے چاہے وہ نقدی ہر شخص کے مردُم شماری کا ہو، چاہے وہ نقدی ذاتی منّتوں سے حاصل ہُوا ہو یا جو رضا کا نذرانہ بیت المُقدّس میں لائی گئی ہو۔ 5کاہِنؔ خزانچی سے نقدی لے کر اُن سے بیت المُقدّس میں جہاں کہیں دراڑیں دِکھائی دیں، اُن کی مرمّت کے لیٔے اِستعمال کیاجایٔے۔“
6مگر شاہِ یُوآشؔ کے تئیسویں سال تک کاہِنوں نے بیت المُقدّس کی دراڑوں کی مرمّت کا کوئی بھی کام نہ کیا تھا۔ 7اِس لیٔے شاہِ یُوآشؔ نے یہویادعؔ کاہِنؔ اَور دیگر کاہِنوں کو طلب کرکے اُن سے دریافت کیا، ”آپ لوگ بیت المُقدّس کی دراڑوں کی مرمّت کا کام کیوں نہیں کروا رہے ہیں؟ چنانچہ اَب اَپنے جان پہچان والے خزانچی سے نقدی لینا بند کر دو، تاکہ وہ اُس نقدی کا اِستعمال مرمّت کے کام میں لگایا جائے۔ 8پس کاہِنوں نے منظُور کر لیا کہ نہ تو وہ لوگوں سے آئندہ نقدی جمع کریں گے اَور نہ وہ خُود بیت المُقدّس کی مرمّت کریں گے۔“
9تَب یہویادعؔ کاہِنؔ نے ایک صندُوق لے کر اُس کے ڈھکنے میں ایک سوراخ کرکے اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے دروازہ کے داہنی طرف جہاں سے لوگ داخل ہوتے تھے، مذبح کے پاس رکھ دی وہ کاہِنؔ جو دروازہ پر نگہبان تھے، یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آتے ساری نقدی کو اُسی صندُوق میں ڈال دیتے تھے۔ 10اَور جَب وہ دیکھتے تھے کہ صندُوق میں چاندی کے سِکّے بھر گئے ہیں تو شاہی مُنشی اَور اعلیٰ کاہِن آکر اُس نقدی کو تھیلے میں بھرتے اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آئی نقدی کی گِنتی کرلیتے تھے۔ 11اَور نقدی کی گِنتی کے بعد اُنہیں وزن کیا جاتا تھا اَور یہ اُن تعمیراتی نِگرانوں کو مُہیّا کر دیا جاتا تھا جو اصل میں بیت المُقدّس کی مرمّت کے کام پر مُقرّر تھے اَور وہ اُس نقدی سے اُن بڑھئیوں اَور مِعماروں کو مزدُوری اَدا کرتے تھے جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مرمّت کا کام کرتے تھے۔ 12یہ تعمیراتی نِگران مِعماروں اَور سنگ تراشوں کی مزدُوری، لکڑی اَور تراشے ہُوئے پتّھروں کا اَور یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی مرمّت اَور بحالی کے لیٔے دیگر اخراجات کے لیٔے ضروُری سامان کو خریدتے اَور اُن کی قیمت اَدا کرتے تھے۔
13مگر جو نقدی بیت المُقدّس میں لائی جاتی تھی اُس سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں اِستعمال ہونے والے چاندی کی چلمچیاں، گُلگیر، چھڑکاؤ کرنے والے پیالے، نرسنگے یا سونے یا چاندی کی کویٔی دیگر برتن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں لائی گئی رقم سے نہیں بنوائے گئے۔ 14کیونکہ اِس رقم سے اُن کاریگروں کو مزدُوری اَدا کی جاتی تھی جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کی مرمّت کا کام کر رہے تھے۔ 15اِس کے علاوہ وہ اُن تعمیراتی نِگرانوں سے جنہیں وہ کاریگروں کو دینے کے لئے رقم سُپرد کرتے تھے، اُن سے کویٔی حِساب نہیں مانگا کرتے تھے کیونکہ وہ پُورے ایماندار اَور قابلِ اِعتبار تھے۔ 16اَور گُناہ کی قُربانی اَور خطا کی قُربانی کی نقدی کو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں نہیں لائی جاتی تھی۔ یہ رقم کاہِنوں کو دیئے جانے کے لئے مُقرّر کیا گیا تھا۔
17اِسی دَوران شاہِ ارام حزائیلؔ نے گاتؔھ پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا۔ مگر جَب حزائیلؔ یروشلیمؔ پر حملہ کرنے کے لئے اُس کی طرف رخ کیا۔ 18تَب شاہِ یہُودیؔہ یُوآشؔ نے سَب مُقدّس چیزیں جنہیں اُس کے آباؤاَجداد یہوشافاطؔ، یہُورامؔ اَور احزیاہؔ شاہانِ یہُوداہؔ نے نذر کی تھی اَور وہ تمام عطیات جو یُوآشؔ نے خُود نذر کی تھی اَور سارا سونا جو یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے خزانوں اَور شاہی محل میں رکھا گیا تھا، اُسے لے کر شاہِ ارام حزائیلؔ کو تحفہ میں دے دیا۔ جِس کی وجہ سے حزائیلؔ یروشلیمؔ پر حملہ کرنے سے باز رہا۔
19کیا یُوآشؔ کے دَورِ حُکومت کے دیگر واقعات اَور سَب کچھ جو اُس نے کیا وہ یہُوداہؔ کے بادشاہوں کی تواریخ میں درج نہیں ہیں؟ 20اَور یُوآشؔ کے افسران نے اُس کے خِلاف سازش کی اَور بیت مِلّوؔ میں اُس کا قتل کر دیا جو سِلاّ شہر کی راہ کی ڈھلوان پر تعمیر ہے۔ 21جِن افسران نے اُسے قتل کیا وہ یُوزبادؔ بِن شیمیتھ اَور یہُوزبادؔ بِن شومیرؔ تھے۔ چنانچہ یُوآشؔ کی وفات ہو گئی اَور اُنہیں اُن کے آباؤاَجداد کے ساتھ داویؔد کے شہر میں دفن کیا گیا اَور اُن کی جگہ اُن کا بیٹا اماضیاہؔ بادشاہ بنا۔

موجودہ انتخاب:

2 سلاطین 12: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in