YouVersion Logo
تلاش

2 سلاطین 1

1
احزیاہؔ پر یَاہوِہ کا فیصلہ
1احابؔ کی موت کے بعد مُوآب نے بنی اِسرائیل کے خِلاف بغاوت کر دی۔ 2اَور اَیسا ہُوا کہ احزیاہؔ سامریہؔ میں اَپنے شاہی بالاخانہ کے اُوپر کمرے کی جالی دار کھٹرکی سے نیچے گِر پڑا اَور زخمی ہو گیا۔ لہٰذا احزیاہؔ نے قاصِد بھیجے اَور اُن سے فرمایا، ”جا کر عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے پُوچھو کہ کیا مَیں اِس چوٹ سے شفایاب ہو سکوں گا یا نہیں۔“
3لیکن یَاہوِہ کے فرشتہ نے تِشبےؔ کے باشِندے ایلیّاہ سے فرمایا، ”جاؤ اَور سامریہؔ کے بادشاہ کے قاصِدوں سے مُلاقات کرکے اُن سے پُوچھو، ’کیا بنی اِسرائیل میں کویٔی خُدا نہیں ہے جو تُم عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے جا رہے ہو؟‘ 4لہٰذا یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’جِس بِستر پر تُم پڑے ہُوئے ہو، اُس سے ہرگز نہ اُٹھ پاؤگے۔ اَور تُم یقیناً مَر جاؤگے!‘ “ لہٰذا ایلیّاہ نے وُہی کیا جو اُنہیں حُکم دیا گیا تھا۔
5اَور جَب قاصِد بادشاہ کے پاس لَوٹ آئے تو، احزیاہؔ نے اُن سے دریافت کیا، ”تُم اِتنی جلدی واپس کیوں آ گئے؟“
6اُنہُوں نے جَواب دیا، ”ایک شخص ہم سے مُلاقات کے لئے آیاتھا، اُسی نے ہمیں حُکم دیا، ’اُس بادشاہ کے پاس لَوٹ جاؤ جِس نے تُمہیں بھیجا ہے، اَور اُس سے کہنا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا اِسرائیل مَیں خُدا نہیں ہے جو تُم عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے کے واسطے قاصِد بھیج رہے ہو، اِس لیٔے جِس بِستر پر تُم پڑے ہو اُس پر سے نہ اُٹھ پاؤگے بَلکہ یقیناً مَر جاؤگے!“ ‘ “
7تَب بادشاہ نے اُن سے دریافت کیا، ”وہ شخص جو تُم سے مُلاقات کے لئے آیاتھا اَور جِس نے تُمہیں یہ خبر دی وہ کیسا دِکھائی دے رہاتھا؟“
8اُنہُوں نے جَواب دیا، ”وہ شخص بہت بالوں والا لباس#1‏:8 بالوں والا لباس چند نُسخوں میں لِکھا ہے کہ وہ ایک بہت بالوں والا شخص تھا پہنے ہُوئے تھا اَور اُس کی کمر پر چمڑے کی پیٹی بندھی ہُوئی تھی۔“
تَب بادشاہ نے کہا، ”وہ تِشبےؔ شہر کا باشِندہ ایلیّاہ ہی تھا۔“
9تَب بادشاہ نے پچاس فَوجیوں کے ایک سردار کو ایلیّاہ کو گِرفتار کرنے بھیجا۔ فَوج کے سردار نے وہاں جا کر دیکھا کہ ایلیّاہ پہاڑی کی چوٹی پر بیٹھے ہویٔے تھے، فَوج کے سردار نے اُنہیں حُکم دیتے ہویٔے فرمایا، ”اَے مَرد خُدا! بادشاہ کا فرمان ہے، ’نیچے اُتر آؤ!‘ “
10ایلیّاہ نے اُس فَوج کے سردار کو جَواب دیا، ”اگر مَیں مَرد خُدا ہُوں تو آگ آسمان سے نازل ہو اَور تُجھے اَور تیرے پچاس آدمیوں کو بھسم کر ڈالے!“ تَب آسمان سے آگ نے نازل ہوکر اُس سردار کو اَور اُس کے پچاسوں آدمیوں کو بھسم کر ڈالا۔
11اُس کے بعد بادشاہ نے پچاس فَوجیوں کا ایک دُوسرا دستہ اَور اُس کے سردار کو ایلیّاہ کے پاس بھیجا۔ اُس سردار نے ایلیّاہ کو حُکم دیا، ”اَے مَرد خُدا! بادشاہ کا فرمان ہے، ’فوراً نیچے اُتر آ!‘ “
12ایلیّاہ نے جَواب دیا، ”اگر مَیں واقعی مَرد خُدا ہُوں، تو آگ آسمان سے نازل ہو اَور تُمہیں اَور تمہارے پچاسوں فَوجیوں کو بھسم کر ڈالے!“ تَب فوراً خُدا کی آگ آسمان سے نازل ہویٔی اَور اُسے اَور اُس کے پچاسوں فَوجیوں کو بھسم کر ڈالا۔
13بادشاہ نے پچاس فَوجیوں کے ایک تیسرے دستے کو اُس کے سردار کے ساتھ ایلیّاہ کے پاس بھیجا۔ اَور یہ تیسرے سردار نے پہاڑی کے اُوپر چڑھ کر ایلیّاہ کے سامنے گھُٹنے ٹیک کر اُن سے مِنّت کی، ”اَے مَرد خُدا، میری جان اَور اِن پچاسوں فَوجیوں کی جانیں جو آپ کے خادِم ہیں آپ کی نگاہ میں بیش قیمتی ٹھہریں! 14دیکھئے، آسمان سے آگ نازل ہُوئی تھی، اَور مُجھ سے پہلے آئے دو فَوجی سرداروں اَور اُن کے پچاس پچاس آدمیوں کو بھسم کر ڈالا؛ لیکن اَب آپ میری جان کو ہلاک ہونے سے بچا لیں۔“
15تَب یَاہوِہ کے فرشتہ نے ایلیّاہ سے کہا، ”اُس کے ساتھ نیچے چلے جاؤ؛ اَور اُس سے خوفزدہ نہ ہو۔“ لہٰذا ایلیّاہ اُٹھے اَور اُس کے ساتھ نیچے بادشاہ کے حُضُور مَیں حاضِر ہُوئے۔
16ایلیّاہ نے بادشاہ سے کہا، ”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: کیا آپ نے عقرونؔ کے معبُود بَعل زبُوبؔ سے دریافت کرنے کے لیٔے قاصِد بھیجے تھے، کیا اِسرائیل میں خُدا نہیں ہے جِس سے آپ دریافت کرو، چونکہ آپ نے اَیسا کیا ہے اِس لیٔے آپ اَب اِس بِستر پر سے جِس پر آپ پڑے ہو کبھی نہ اُٹھو گے اَور یقیناً مَر جاؤگے!“ 17چنانچہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق جو اُنہُوں نے ایلیّاہ کی مَعرفت فرمایا تھا، احزیاہؔ کی وفات ہو گئی۔
اَور چونکہ احزیاہؔ کا کویٔی بیٹا نہ تھا، اِس لیٔے اُس کی جگہ پر اُس کا بھایٔی یورامؔ بادشاہ بَن گیا۔ یہ واقعہ شاہِ یہُودیؔہ یہُورامؔ بِن یہوشافاطؔ کے دَورِ حُکومت کے دُوسرے سال سے ہُوا تھا۔ 18جہاں تک احزیاہؔ کے دَورِ حُکومت کے تمام دیگر واقعات اَورجو کچھ اُس نے کیا، اُس کا ذِکر بنی اِسرائیل کے بادشاہوں کی تواریخ کی کِتاب میں درج نہیں ہے؟

موجودہ انتخاب:

2 سلاطین 1: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in