2 تواریخ 4
4
بیت المُقدّس کا سازوسامان
1اِس کے بعد شُلومونؔ نے کانسے کا ایک مذبح بنوایا جِس کی لمبائی اَور چوڑائی برابر یعنی بیس ہاتھ#4:1 بیس ہاتھ یعنی نَو میٹر تھی اَور اِس کی اُونچائی دس ہاتھ#4:1 دس ہاتھ یعنی ساڑھے چار میٹر تھی۔ 2پھر شُلومونؔ نے ڈھالی ہُوئی دھات کا پانی کا ایک بڑا حوض بنوایا جِس کی شکل گول تھی اَورجو ایک کنارے سے دُوسرے کنارے تک دس ہاتھ#4:2 دس ہاتھ ساڑھے چار میٹر اَور اُونچا پانچ ہاتھ#4:2 پانچ ہاتھ سَوا دو میٹر تھا اَور پیمائش کے لحاظ سے اُس کا گھیرا تیس ہاتھ#4:2 تیس ہاتھ ساڑھے تیرہ میٹر تھا۔ 3اِس پانی کے کنارے کے نیچے اَور اِس کے چاروں طرف بَیلوں کی صورتیں بنی ہوئی تھیں جو ایک ہاتھ کے اَندر بَیلوں کی دس صورتیں پُورے حوض کو گھیرے ہُوئے تھیں۔ اِن بَیلوں کی صورتیں اُس بڑے حوض کے ساتھ ہی دو قطاروں میں ڈھالی گئی تھیں۔
4اَور یہ حوض کانسے کے بَارہ بَیلوں کے اُوپر رکھّا گیا تھا؛ جِن میں سے تین کا مُنہ شمال کی طرف، تین کا مغرب، تین کا جُنوب اَور تین کا مشرق کی طرف تھا۔ حوض اُن کے سِروں پر ٹِکا ہُوا تھا اَور اُن کے پیچھے والے دھڑ اَندر کی طرف تھے۔ 5اِس حوض کے دھات کی موٹائی تقریباً چار اُنگل#4:5 چار اُنگل ساڑھے سات سینٹی میٹر تھی اَور اُس کا کنارہ پیالہ کے کنارے کی طرح شُوشنؔ کے پھُول کی مانند تھا۔ اَور اُس حوض میں تین ہزار بَت#4:5 تین ہزار بَت چھیاسٹھ ہزار لیٹر پانی کی گنجائش تھی۔
6پھر شُلومونؔ نے دھونے کے لیٔے دس چُھوٹی چلمچیاں بنوائیں جِن میں سے پانچ کو شُلومونؔ نے جُنوب اَور پانچ کو شمال کی طرف رکھا، جِن کا کام سوختنی نذروں میں اِستعمال ہونے والی اَشیا کو دھونا تھا مگر وہ بڑا حوض کاہِنوں کے غُسل کے لیٔے تھا۔
7شُلومونؔ نے اُن ہدایات کے مُطابق جو اُسے مِلی تھیں سونے کے دس چراغدان بنوائے اَور اُنہیں بیت المُقدّس میں رکھا۔ پانچ جُنوب کی طرف اَور پانچ شمال کی طرف رکھے گیٔے۔
8شُلومونؔ نے دس میزیں بھی بنوائیں اَور اُنہیں بیت المُقدّس میں رکھا۔ پانچ کو جُنوب کی طرف اَور پانچ کو شمال کی طرف اَور شُلومونؔ نے سونے کے ایک سَو پیالے بھی بنوائے جو چھڑکاؤ کرنے کے کام میں آتے تھے۔
9اِس کے بعد شُلومونؔ نے کاہِنوں کے واسطے ایک صحن اَور ایک بہت بڑا صحن اَور اُن کے لئے دروازوں کو بھی بنوایا اَور اِن کے دروازوں کو کانسے سے منڈھوایا۔ 10شُلومونؔ نے بڑے حوض کو جُنوبی مشرقی کونے میں قائِم کر دیا۔
11حُورامؔ اَبی نے برتن، بیلچے اَور چھڑکاؤ کرنے کے پیالے بھی بنوائے۔
حُورامؔ اَبی نے بادشاہ شُلومونؔ کے لئے خُدا کے بیت المُقدّس کی تعمیر و ساخت کا سارا کام پُورا کر دیا۔
12دو سُتون؛
اَور اُن دونوں سُتونوں کے اُوپر پیالہ نُما بالائی تاج؛
اَور اُن سُتونوں کے سِروں پر دونوں پیالہ نُما حِصّوں کو ڈھانکنے کے لیٔے دو جوڑی جالیاں؛
13اَور دونوں جالیوں کے لیٔے چار سَو انار (یعنی ہر جالی کے لیٔے اناروں کی دو دو قطاریں، سُتونوں کے سِروں پر پیالہ نُما بالائی حِصّہ کو سجانے کے لیٔے لگائی گئیں)؛
14بادشاہ نے چوکیاں بنوائیں اَور اُن پر رکھنے کے لئے چلمچیاں بھی بنوائیں؛
15بڑا حوض اَور اُس کے نیچے بَارہ بَیل؛
16برتن، بیلچے، کانٹے اَور اِن سے تعلّق رکھنے والے دیگر ظروف۔
اَور تمام اَشیا جو حُورامؔ اَبی نے شُلومونؔ بادشاہ کے حُکم سے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے لیٔے بنوائیں وہ چمکدار کانسے کی تھیں۔ 17اَور بادشاہ نے اِن کی ڈھلایٔی یردنؔ کے میدان میں سُکّوتؔ اَور ضِرِداہؔ#4:17 ضِرِداہؔ کچھ نُسخوں میں ضارِتھانؔ بھی لِکھا ہے کے درمیان پائی جانے والی مٹّی کے سانچوں میں ڈھلوائی۔ 18یہ تمام ظروف جو شُلومونؔ نے بنوائے اِتنے زِیادہ تھے کہ اُن کا وزن تعیُّن نہ ہو سَکا۔
19اَور شُلومونؔ نے اُن تمام سازوسامان کو بھی جو خُدا کے بیت المُقدّس میں تھا بنوایا:
یعنی سونے کا مذبح؛
اَور میزیں جِن پر نذر کی روٹی رکھی جاتی تھی؛
20اَور خالص سونے کے چراغدان اَور اُن کے اُوپر رکھے جانے والے چراغ، تاکہ وہ حسبِ دستور اَندرونی پاک مَقدِس کے سامنے جلتے رہیں؛
21اَور سونے کے پھُول، چراغ چِمٹے، اَور برتن؛
22اَور گُلگیر، چھڑکاؤ کرنے کے پیالے، ڈونگے اَور بخُوردان، یہ سَب خالص سونے کے تھے اَور بیت المُقدّس کے سونے کے دروازے یعنی پاک ترین مقام کے اَندرونی دروازے اَور بڑے کمرے کے دروازے، یہ سَب خالص سونے کے بنے تھے۔
موجودہ انتخاب:
2 تواریخ 4: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.