YouVersion Logo
تلاش

1 پطرس 4

4
خُدا کے لیٔے زندگی بسر کرنا
1پس جَب کہ المسیؔح نے جِسم کے اعتبار سے دُکھ اُٹھایا تھا لہٰذا تُم بھی اَیسے ہی اِرادے سے مُسلّح ہو جاؤ کیونکہ جِس نے جِسم کے اعتبار سے دُکھ اُٹھایا اُس نے گُناہ سے فراغت پائی۔ 2اِس لیٔے اَب سے تمہاری باقی جِسمانی زندگی نَفسانی خواہشات کو پُورا کرنے میں نہیں بَلکہ خُدا کی مرضی کے مُطابق گُزرے۔ 3کیونکہ تُم نے ماضی میں اَپنی زندگی کا بیشتر حِصّہ غَیریہُودیوں کی طرح شَہوت پرستی، بَدخواہشات، شراب نوشی، ناچ رنگ، نشہ بازی اَور مکرُوہ قِسم کی بُت پرستی میں گزار دیا۔ 4اَور اَب وہ تعجُّب کرتے ہیں کہ تُم بدچلنی اَور عیّاشی میں اُن کا ساتھ نہیں دیتے ہو اِس لیٔے اَب وہ تمہاری بُرائی کرتے رہتے ہیں۔ 5لیکن اُنہیں اُسی خُدا کو حِساب دینا پڑے گا جو زندہ اَور مُردوں کا اِنصاف کرنے کو تیّار ہے۔ 6کیونکہ مُردوں کو بھی خُوشخبری اِسی لیٔے سُنایٔی گئی تھی کہ جِسم کے لِحاظ سے تو اُن کا اِنصاف اِنسانی پیمانہ کے مُطابق ہو، لیکن اَپنی رُوح میں وہ خُدا کی مرضی کے مُطابق زندہ رہیں۔
7دُنیا کے خاتِمہ کا وقت نَزدیک آ گیا ہے۔ اِس لیٔے ہوشیار رہو، اَور سرگرم ہوکر خُوب دعا کرو۔ 8سَب سے اہم بات یہ ہے کہ آپَس میں ایک دُوسرے سے گہری مَحَبّت رکھو، کیونکہ مَحَبّت بہت سے گُناہوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ 9بغیر بُڑبُڑائے ایک دُوسرے کی مہمان نوازی میں لگے رہو۔ 10خُدا نے تُم میں سے ہر ایک کو الگ الگ رُوحانی نعمتیں عطا کی ہیں لہٰذا اُن مُختلف نِعمتوں کو وفادار مُختاروں کی مانند ایک دُوسرے کی خدمت کرنے میں اِستعمال کرو۔ 11اگر کویٔی کچھ بَیان کرے تو اِس طرح کرے گویا خُداوؔند کا کلام پیش کر رہا ہے۔ اگر کویٔی خدمت کرے تو وہ خُدا سے قُوّت پا کر اُسے اَنجام دے تاکہ سَب باتوں میں حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے وسیلہ سے خُدا کا جلال ظاہر ہو۔ خُدا کا جلال اَور اُن کی سلطنت ابدُالآباد تک ہوتی رہے۔ آمین۔
مَسیحی ہونے کے باعث دُکھ اُٹھانا
12اَے عزیزوں! مُصیبت کی آگ جو تُم میں بھڑک اُٹھی ہے وہ تمہاری آزمائش کے لیٔے ہے۔ اِس کی وجہ سے تعجُّب نہ کرو کہ تمہارے ساتھ کویٔی عجِیب بات ہو رہی ہے۔ 13بَلکہ خُوشی مناؤ کی تُم المسیؔح کے دُکھوں میں شریک ہو رہے ہو۔ تاکہ جَب اُن کا جلال ظاہر ہو، تو تُم اَور بھی نہایت خُوش و خُرّم ہو سکو۔ 14اگر المسیؔح کے نام کے سبب سے تمہاری ملامت کی جاتی ہے تو تُم مُبارک ہو، کیونکہ جلال کا رُوح جو خُدا کا رُوح ہے تُم پر سایہ کیٔے ہویٔے ہے۔ 15لیکن اَیسا نہ ہو کہ تُم میں سے کویٔی شخص کسی کا قتل، چوری، بدکاری یا دُوسروں کے کام میں دخل دینے کی وجہ سے دُکھ اُٹھائے۔ 16لیکن اگر کوئی مَسیحی ہونے کی وجہ سے دُکھ اُٹھائے تو شرمندہ نہ ہو بَلکہ خُدا کی تمجید کرے کہ وہ مَسیحی کہلاتا ہے۔ 17کیونکہ وہ وقت آ پہنچا ہے کہ خُدا کے گھر سے ہی عدالت شروع ہو، اَور جَب اُس کی اِبتدا ہم ہی سے ہوگی تو اُن کا اَنجام کیا ہوگا جو خُدا کی خُوشخبری کو نہیں مانتے ہیں؟ 18اَور،
”اگر راستباز ہی مُشکِل سے نَجات پایٔےگا،
تو پھر بے دین اَور گنہگار کا حَشر کیا ہوگا؟“#4‏:18 امثا 11‏:31‏‏
19پس جو لوگ خُدا کی مرضی کے مُوافق دُکھ اَور تکلیف اُٹھاتے ہیں، وہ نیکی کرتے ہویٔے اَپنے آپ کو وفادار خالق کے ہاتھوں میں سُپرد کر دیں۔

موجودہ انتخاب:

1 پطرس 4: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in