YouVersion Logo
تلاش

1 تواریخ 25

25
موسیقار
1پھر داویؔد اَور فَوج کے سپہ سالاروں نے آسفؔ، ہیمانؔ اَور یدُوتونؔ کے بیٹوں میں سے بعضوں کو اِس خدمت کے لیٔے الگ کیا تاکہ وہ بربط، سِتار اَور جھانجھ کے ساتھ نبُوّت کریں۔ اَور جِن اَشخاص کو اِس خدمت کی مُختلف ذمّہ داریاں سُپرد کی گئیں وہ یہ ہیں،
2بنی آسفؔ میں سے:
زکُورؔ، یُوسیفؔ، نتنیاہؔ اَور آساریلاہؔ۔ آسفؔ کے یہ بیٹے اَپنے والد کی رہنمائی میں خدمت کرتے تھے اَور بادشاہ کی نِگرانی میں نبُوّت کرتے تھے۔
3بنی یدُوتونؔ میں سے:
گِدلیاہؔ، ضریؔ، یَشعیاہ، شِمعیؔ، حشبیاہؔ اَور متّتیاہؔ، یہ چھ اَپنے باپ یدُوتونؔ کے ماتحت تھے جو یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور حَمد میں بربط بجاتے ہُوئے نبُوّت کیا کرتے تھے۔
4اَور بنی ہیمانؔ میں سے:
بُقیّاہؔ، متّنیاہؔ، عُزّی ایل، شُوبائیلؔ، یریموتؔ، حننیاہؔ، حنانیؔ، اِلیاتھاہ، گدّالتیؔ، رومامتی عزرؔ، یُسبِقاشہؔ، ملُّوتیؔ، ہوتِیرؔ اَور محازیوتؔ۔ 5یہ سَب بادشاہ کے غیب بین ہیمانؔ کے بیٹے تھے اَورجو نبُوّت کے ذریعہ یَاہوِہ کی تمجید کیا کرتے تھے۔ اَور خُدا کے وعدے کے مُطابق ہیمانؔ کو چودہ بیٹے اَور تین بیٹیاں ہُوئیں۔
6یہ تمام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ موسیقی کے لیٔے اَور خُدا کے گھر میں خدمت کے لیٔے اَپنے اَپنے باپ کے ماتحت تھے اَور آسفؔ، یدُوتونؔ اَور ہیمانؔ بادشاہ کے ماتحت تھے۔
7اَور اِن سَب کی تعداد جو یَاہوِہ کے لیٔے فن موسیقی میں ماہر تھے اَپنے رشتہ داروں کے ساتھ مِلا کر دو سَو اٹھاسی تھی۔ 8اَور اُنہُوں نے چُھوٹے، بڑے اَور اُستاد، شاگرد کا اِمتیاز کئے بغیر ایک ہی طریقہ سے اَپنے اَپنے فرائض کے لیٔے قُرعہ ڈالا۔
9پہلا قُرعہ بنی آسفؔ کے نام کا تھا، جو یُوسیفؔ کے بیٹے اَور اُس کے رشتہ داروں کے لئے تھا جِن کی کُل تعداد بَارہ تھی۔
دُوسرا قُرعہ گِدلیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
10تیسرا قُرعہ زکُورؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
11چوتھا قُرعہ یضریؔ کے،
اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
12پانچواں نتنیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
13چھٹا بُقیّاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
14ساتواں یساریلاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
15آٹھواں یِشعیہ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
16نواں متّنیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
17دسواں شِمعیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
18گیارھواں عزرایلؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
19بارھواں حشبیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
20تیرہواں شُوبائیلؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
21چودھواں متّتیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
22پندرھواں یریموتؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
23سولہواں حننیاہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
24سترھواں یُسبِقاشہؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
25اٹھّارہواں حنانیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
26اُنّیسواں ملُّوتیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
27بیسواں اِلیاتھاہ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
28اِکیّسواں ہوتِیرؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
29بائیسواں گدّالتیؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
30تئیسواں محازیوتؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔
31چوبیسواں رومامتی عزرؔ اَور اُس کے بَارہ بیٹوں اَور رشتہ داروں کے نام کا تھا۔

موجودہ انتخاب:

1 تواریخ 25: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in