YouVersion Logo
تلاش

1 تواریخ 24

24
کاہِنوں کی تقسیم
1اَور بنی اَہرونؔ کے فریق یہ تھے:
اَہرونؔ کی اَولاد نادابؔ، اَبِیہُو، الیعزرؔ اَور اِتمارؔ۔ 2لیکن نادابؔ اَور اَبِیہُو اَپنے باپ کے سامنے ہی مَر گیٔے اَور اُن کی اَولاد نہ تھی۔ لہٰذا الیعزرؔ اَور اِتمارؔ نے کہانت کے فرائض اَنجام دئیے۔ 3الیعزرؔ کی اَولاد میں سے صدُوقؔ اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے احِیملکؔ کی مدد سے داویؔد نے کاہِنوں کو اُن کی خدمت کی ترتیب کے مُطابق تقسیم کیا۔ 4اَور اِتمارؔ کی اَولاد کی بہ نِسبت الیعزرؔ کی اَولاد میں قائد زِیادہ پایٔے گیٔے لہٰذا اُن کی تقسیم بھی اُسی نِسبت سے ہُوئی یعنی الیعزرؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ سولہ تھے اَور اِتمارؔ کی اَولاد میں سے آبائی خاندانوں کے سربراہ آٹھ تھے۔ 5اَور اُنہُوں نے غَیر جانِبداری سے قُرعہ ڈال کر اُنہیں تقسیم کیا کیونکہ پاک مَقدِس کے اہلکاروں اَور خُدا کے سرداروں کی زِیادہ تعداد الیعزرؔ اَور اِتمارؔ دونوں کی اَولاد میں سے تھی۔
6اَور نتنی ایل مُنشی کے بیٹے شمعیاہؔ نے جو لیویوں میں سے تھا بادشاہ اَور منصبداروں، صدُوقؔ کاہِنؔ، احِیملکؔ بِن ابیاترؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اُن کے نام لکھے یعنی جَب الیعزرؔ کے ایک آبائی خاندان میں سے کویٔی نام لِکھّا جاتا تھا تو اِتمارؔ کے ایک آبائی خاندان سے بھی ایک نام لِکھّا جاتا تھا۔
7پہلا قُرعہ یہُویرِیبؔ کے نام کا نِکلا،
دُوسرا یدعیاہؔ کے نام کا،
8تیسرا حارِمؔ کا،
چوتھا سعوریمؔ کا،
9پانچواں ملکیاہؔ کا،
چھٹا مِیامِینؔ کا،
10ساتواں حقوضؔ کا،
آٹھواں ابیّاہؔ کا،
11نواں یہوشُعؔ کا،
دسواں شِکنیاہؔ کا،
12گیارہواں اِلیاشبؔ کا،
بارہواں یاقیمؔ کا،
13تیرہواں حُپّاہؔ کا،
چودہواں یشِبیابؔ کا،
14پندرہواں بِلگاہؔ کا،
سولہواں اِمّیرؔ کا،
15سترہواں حزیرؔ کا،
اٹھّارہواں حَفّضِیض کا،
16اُنّیسواں پِتھائیاہؔ کا،
بیسواں حزقی ایل کا،
17اِکیّسواں یاکِن کا،
بائیسواں گمولؔ کا،
18تئیسواں دِلائیاہؔ کا،
چوبیسواں معزیاہؔ کا۔
19وہ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں خدمت کے لیٔے اُس ترتیب کے مُطابق داخل ہوتے تھے جو اُن قوانین پر مَبنی تھی جنہیں اُن کے آباؤاَجداد اَہرونؔ نے اُن کے لیٔے مُقرّر کیا تھا ہُوبہو جَیسا کہ یَاہوِہ، اِسرائیل کے خُدا نے اُنہیں حُکم دیا تھا۔
باقی ماندہ بنی لیوی
20بقیّہ بنی لیوی کی تقسیم:
عمرامؔ کے بیٹوں میں سے شُوبائیلؔ؛
شُوبائیلؔ کے بیٹوں میں سے یہدِیاہؔ۔
21رحابیّاہؔ کے بیٹوں میں پہلوٹھا یشیاہؔ تھا۔
22اِضہاریوں میں شلُوموتھؔ؛
اَور شلُوموتھؔ کے بیٹوں میں سے یاحاتؔھ۔
23اَور بنی حِبرونؔ میں سے:
یرِیاہؔ پہلا تھا، امریاہؔ دُوسرا، یحزی ایل تیسرا اَور یُقمعامؔ چوتھا تھا۔
24بنی عُزّی ايل میں سے: میکاہؔ؛
بنی میکاہؔ میں سے: شمیرؔ۔
25میکاہؔ کا بھایٔی: یشیاہؔ؛
بنی یشیاہؔ میں سے زکریاؔہ۔
26مِراریؔ کے بیٹے: محلیؔ اَور مُوشیؔ؛
یعزیاہؔ کا بیٹا: بِنُوؔ۔
27بنی مِراریؔ: یعزیاہؔ سے:
بِنُوؔ، شوہامؔ، زکُورؔ اَور عِبری۔
28محلیؔ سے: الیعزرؔ، جِس کا کویٔی بیٹا نہ تھا۔
29قیشؔ سے: قیشؔ کا بیٹا: یرحمئیلؔ۔
30اَور مُوشیؔ کے بیٹے: محلیؔ، عیدرؔ اَور یریموتؔ۔
اَور بنی لیوی اَپنے آبائی خاندانوں کے مُطابق یہی تھے۔
31اُنہُوں نے بھی اَپنے بھائیوں بنی اَہرونؔ کی طرح داویؔد بادشاہ اَور صدُوقؔ، احِیملکؔ اَور کاہِنوں اَور لیویوں کے آبائی خاندانوں کے سربراہوں کی مَوجُودگی میں اَپنا اَپنا قُرعہ ڈالا اَورجو حق آبائی خاندانوں کے سرداروں کا تھا وُہی حق اُن کے سَب سے چُھوٹے بھائیوں کے خاندانوں کا بھی تھا۔

موجودہ انتخاب:

1 تواریخ 24: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in