یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:
”نہ تو دانشمند اَپنی دانائی پر
اَور نہ طاقتور اَپنی طاقت پر
اَور نہ اَمیر اَپنی دولت پر فخر کرے،
لیکن جو فخر کرتا ہے وہ اِس بات پر فخر کرے
کہ وہ مُجھے نزدیکی سے جانتا اَور سمجھتا ہے،
کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں جو زمین پر رحم،
عدل اَور راستی کے کام کرتا ہُوں،
کیونکہ اِن ہی باتوں سے میں خُوش ہوتا ہُوں،“
یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔