میں اُن کو یکدل اَور یک روِش بنا دُوں گا تاکہ وہ اَپنی اَور اَپنے بعد اَپنی اَولاد کی نیکی کے لیٔے ہمیشہ میرا خوف مانیں۔ میں اُن سے اَبدی عہد باندھوں گا، میں ہمیشہ اُن کے ساتھ نیکی کرتا رہُوں گا اَور مَیں اُن کے دِلوں میں اَپنا خوف ڈالُوں گا تاکہ وہ کبھی مُجھ سے برگشتہ نہ ہوں۔