کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے ترک کیا ہے اَور اُس مقام کو غَیر معبُودوں کا مَسکن بنا دیا ہے۔ اُنہُوں نے یہاں اَیسے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلایا ہے، جنہیں نہ وہ نہ اُن کے آباؤاَجداد اَور نہ ہی شاہِ یہُودیؔہ کبھی جانتے تھے اَور اُنہُوں نے اُس جگہ کو بےگُناہوں کے خُون سے بھر دیا ہے۔