کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟
یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟
نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں،
اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے،
کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔