جوں ہی اُنہُوں نے یہ کہا رُوح مُجھ میں سما گئی اَور مُجھے اَپنے پاؤں پر کھڑا کیا اَور مَیں نے اُسے مُجھ سے بولتے ہُوئے سُنا۔
اُنہُوں نے کہا: ”اَے آدَمزاد، مَیں تُجھے بنی اِسرائیل کے پاس بھیج رہا ہُوں جو اَیسی ضِدّی قوم ہے جِس نے مُجھ سے بغاوت کی ہے۔ وہ اَور اُن کے آباؤاَجداد آج کے دِن تک میری نافرمانی کرتے آئے ہیں۔