”اَور جہاں تک تمہارا تعلّق ہے، اگر تُم ایمانداری، خُلوص دِل اَور راستی سے میرے آگے چلو، جَیسے تمہارا باپ داویؔد چلتا تھا اَور تُم اُن سبھی اَحکام، قوانین اَور آئین پر عَمل کرتے رہو جِن پر عَمل کرنے کا مَیں نے حُکم دیا ہے، تو میں تمہارا شاہی تخت بنی اِسرائیل کے اُوپر ہمیشہ قائِم رکھوں گا، جَیسا مَیں نے تمہارے باپ داویؔد سے وعدہ کیا تھا اَور فرمایا تھا، ’تمہارے یہاں بنی اِسرائیل کے تختِ شاہی پر بیٹھنے کے لیٔے آدمی کی کبھی کمی نہ ہوگی۔‘