آپ کی بہترین سرمایہ کاری!Sample
"ہر دن خدا کے اصولوں کا اطلاق کریں"
" تیرا کلام میرے قدموں کے لیے چراغ اور راہ کے لیے روشنی ہے" زبور 119: 105
جب کبھی مسیحیوں کے لئے دُنیا تاریک ہوجائے ، تو خدا کا کلام روشن کُن طاقت فراہم کرتا ہے ۔ خدا کا کلام محض اِس کی روشنی کا ذریعہ بن جائے گا اگر ہم اس کی سچائیوں کے مطابق کھولتےاور اِسے اپنی زندگیوں میں گہرے طور پر گھسنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یسوع مسیح نے متی میں اِسکی ایک مثال بیان کی ہے:
"اور اُس نے اُن سے بہت سی باتیں تِمثیلوں میں کہیں کہ دیکھو ایک بونے والا بیج بونے نِکلا۔ اور بوتے وقت کُچھ دانے راہ کے کِنارے گِرے اور پرِندوں نے آکر اُنہیں چُگ لِیا۔ اور کُچھ پتھریلی زمِین پر گِرے جہاں اُن کو بہت مٹّی نہ مِلی اور گہری مٹّی نہ مِلنے کے سبب سے جلد اُگ آئے۔اور جب سورج نِکلا تو جل گئے اور جڑ نہ ہونے کے سبب سے سُوکھ گئے۔ اور کُچھ جھاڑِیوں میں گِرے اور جھاڑِیوں نے بڑھ کر اُن کو دبا لِیا۔اور کُچھ اچھّی زمِین میں گِرے اور پھل لائے۔ کُچھ سو گُنا کُچھ ساٹھ گُنا کُچھ تِیس گُنا۔"متی 13 : 3-8
کہانی میں بیج بائبل کی نمائندگی کرتا ہے، اور مٹی کے مختلف حالات ہماری تیاری اور خدا کے کلام کو حاصل کرنے کی خواہش کی نمائندگی کرتےہیں۔ نوٹ کریں کہ کسان کی طرف سے بوئے گئے تمام بیجوں سےپھل نہ مِلا جن کا نتیجہ وہ تلاش کر رہا تھا۔ صرف بیج جو اچھی زمین میں بویا گیا تھاپھل لایا۔متی 13: 18۔ 23 میں یسوع کہانی کی وضاحت کرتا ہے۔ اپنی زندگیوں میں "اچھی مٹی" کی کاشتکاری کامطلب یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام کو اپنے خیالات میں داخل کرنے اور اپنے دل کے مقاصد اور رویے پر اثر انداز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
کیونکہ خُدا کا کلام زِندہ اور مؤثّر اور ہر ایک دو دھاری تلوار سے زِیادہ تیز ہے اور جان اور رُوح اور بند بند اور گُودے گُودے کو جُدا کرکے گُذر جاتا ہے اور دِل کے خیالوں اور اِرادوں کو جانچتا ہے۔عبرانیوں 4: 12
About this Plan
واپسی میں برکات کو حاصل کر نے کا آغاز درست سرمایہ کاری کرنے سے ہوتا ہے ۔ اگر آپ ایک نئے مسیحی ہیں، تو خدا کے کلام پر باقاعدگی سے انحصار کرنے سے بڑی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے جسے آپ اپنے ایمان میں بنا سکتے ہیں۔ ہر روز اِسے مؤثر طریقے سے پڑھنے ، سمجھنے اور اسے لاگوکرنے میں مدد کیلئے یہاں سےشروع کریں۔
More