آپ کی بہترین سرمایہ کاری!Sample
"بائبل کا جائزہ"
بائبل لازمان اصولوں، واضح ہدایات اور ایک مسیحی کے طور پر با برکت معمور اور ایک متوازن زندگی سے متعلقہ مثالوں سے بھری ہوئی ہے۔ درحقیقت ، خدا کا کلام وقتوں اور حالتوں کی تبدیل کے سوا کبھی بھی بے ربط نہیں ہوا اور نہ کبھی ہو گا ، اوریہ ہماری زندگی کے لئے خدا کے مقصد کو پورا کرنے کے لئے ہمیں تیار اور لیس کرنے کے لئے دستیاب ہے۔
ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔ تاکہ مردِ خُدا کامِل بنے اور ہر ایک نیک کام کے لِئے بِالکُل تیّار ہو جائے۔ 2 تیمیتھیس 3: 16۔ 17
بائبل کو خدا کے تحریر ی اظہار میں ایک مباحثہ کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے، اور وہ یہ سب بنی نوع انسان کو پیش کرتا ہے۔ ذیل میں کچھ نقاط ہیں جو اس بات ،کہ اِسکا مطلب کیا ہے کی وضاحت میں مدد کرتے ہیں ۔
1۔ بائبل خدا کی محبت کا زبردست اظہار ہے۔ یہ اُس کی صفات اور کردار، اُس کے مواصلات اور حکموں، اور بالآخر ہر شخص کے لئے اس کی محبت کے مکمل اظہار پر جو کہ ہمیشہ رہتا ہے پر بات کرتی ہے۔
2۔ بائبل خدا کے منہ کاکلام ہے۔ حالانکہ بائبل کی 66 کتابیں بہت سے مصنفین کی طرف سے جسمانی طور پر لکھیں گئیں تھیں ، روح القدس کے ذریعہ ہر شخص نےبراہ راست خدا سے تحریک پائی کہ وہ اِسے لکھیں۔
3۔ بائبل ہماری زندگی کے لئے خدا کا اختیار ہے۔ ، کیونکہ بائبل بنی نوع انسان کے لئے بلآخر خدا کا"خط" ہے، اور اندر ونی تحریر خدا کےمنہ کے کلام پر مشتمل ہے ، اس کا کلام ہماری زندگیوں میں ویسا ہی اختیار رکھتا ہے جیسے خُدا خود ۔
خدا کا کلام ہماری روحانی ترقی اور پختگی کی سب سے اہم بنیادوں میں سے ایک ہے۔ مکمل طور پر خدا کے کلام کے بیجوں کو ہماری زندگیوں میں پھلنےکی اجازت دینے کے لئے، ہمیں اِسے پڑھ کر ، سمجھ کر ، اور پھر ہماری زندگیوں میں اِس کا اطلاق کرکے بونے کی ضرورت ہے ۔
Scripture
About this Plan
واپسی میں برکات کو حاصل کر نے کا آغاز درست سرمایہ کاری کرنے سے ہوتا ہے ۔ اگر آپ ایک نئے مسیحی ہیں، تو خدا کے کلام پر باقاعدگی سے انحصار کرنے سے بڑی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہے جسے آپ اپنے ایمان میں بنا سکتے ہیں۔ ہر روز اِسے مؤثر طریقے سے پڑھنے ، سمجھنے اور اسے لاگوکرنے میں مدد کیلئے یہاں سےشروع کریں۔
More