YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 7

7
اِشکار کی اولاد
1اِشکار کے چار بیٹے تولع، فُوّہ، یسوب اور سِمرون تھے۔
2تولع کے پانچ بیٹے عُزّی، رِفایاہ، یری ایل، یحمی، اِبسام اور سموایل تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ نسب ناموں کے مطابق داؤد کے زمانے میں تولع کے خاندان کے 22,600 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔
3عُزّی کا بیٹا اِزرخیاہ تھا جو اپنے چار بھائیوں میکائیل، عبدیاہ، یوایل اور یِسیاہ کے ساتھ خاندانی سرپرست تھا۔ 4نسب ناموں کے مطابق اُن کے 36,000 افراد جنگ کرنے کے قابل تھے۔ اِن کی تعداد اِس لئے زیادہ تھی کہ عُزّی کی اولاد کے بہت بال بچے تھے۔ 5اِشکار کے قبیلے کے خاندانوں کے کُل 87,000 آدمی جنگ کرنے کے قابل تھے۔ سب نسب ناموں میں درج تھے۔
بن یمین اور نفتالی کی اولاد
6بن یمین کے تین بیٹے بالع، بکر اور یدیع ایل تھے۔ 7بالع کے پانچ بیٹے اِصبون، عُزّی، عُزی ایل، یریموت اور عیری تھے۔ سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے نسب ناموں کے مطابق اُن کے 22,034 مرد جنگ کرنے کے قابل تھے۔
8بکر کے 9 بیٹے زمیرہ، یوآس، اِلی عزر، اِلیوعینی، عُمری، یریموت، ابیاہ، عنتوت اور علمت تھے۔ 9اُن کے نسب ناموں میں اُن کے سرپرست اور 20,200 جنگ کرنے کے قابل مرد بیان کئے گئے ہیں۔
10بِلہان بن یدیع ایل کے سات بیٹے یعوس، بن یمین، اہود، کنعانہ، زیتان، ترسیس اور اخی سحر تھے۔ 11سب اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ اُن کے 17,200 جنگ کرنے کے قابل مرد تھے۔
12سُفّی اور حُفّی عیر کی اور حُشی احیر کی اولاد تھے۔
13نفتالی کے چار بیٹے یحصی ایل، جونی، یصر اور سلّوم تھے۔ سب بِلہاہ کی اولاد تھے۔
منسّی کی اولاد
14منسّی کی اَرامی داشتہ کے دو بیٹے اسری ایل اور جِلعاد کا باپ مکیر پیدا ہوئے۔ 15مکیر نے حُفّیوں اور سُفّیوں کی ایک عورت سے شادی کی۔ بہن کا نام معکہ تھا۔ مکیر کے دوسرے بیٹے کا نام صِلافِحاد تھا جس کے ہاں صرف بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
16مکیر کی بیوی معکہ کے مزید دو بیٹے فرس اور شرس پیدا ہوئے۔ شرس کے دو بیٹے اُولام اور رقم تھے۔ 17اُولام کے بیٹے کا نام بِدان تھا۔ یہی جِلعاد بن مکیر بن منسّی کی اولاد تھے۔
18جِلعاد کی بہن مولکت کے تین بیٹے اِشہود، ابی عزر اور محلاہ تھے۔ 19سمیدع کے چار بیٹے اخیان، سِکم، لِقحی اور انیعام تھے۔
افرائیم کی اولاد
20افرائیم کے ہاں سوتلح پیدا ہوا، سوتلح کے برد، برد کے تحت، تحت کے اِلِعَدہ، اِلِعَدہ کے تحت، 21تحت کے زبد اور زبد کے سوتلح۔
افرائیم کے مزید دو بیٹے عزر اور اِلِعَد تھے۔ یہ دو مرد ایک دن جات گئے تاکہ وہاں کے ریوڑ لُوٹ لیں۔ لیکن مقامی لوگوں نے اُنہیں پکڑ کر مار ڈالا۔ 22اُن کا باپ افرائیم کافی عرصے تک اُن کا ماتم کرتا رہا، اور اُس کے رشتے دار اُس سے ملنے آئے تاکہ اُسے تسلی دیں۔ 23جب اِس کے بعد اُس کی بیوی کے بیٹا پیدا ہوا تو اُس نے اُس کا نام بریعہ یعنی مصیبت رکھا، کیونکہ اُس وقت خاندان مصیبت میں آ گیا تھا۔ 24افرائیم کی بیٹی سَیرہ نے بالائی اور نشیبی بیت حَورون اور عُزّن سَیرہ کو بنوایا۔
25افرائیم کے مزید دو بیٹے رفح اور رسف تھے۔ رسف کے ہاں تِلح پیدا ہوا، تِلح کے تحن، 26تحن کے لعدان، لعدان کے عمی ہود، عمی ہود کے اِلی سمع، 27اِلی سمع کے نون، نون کے یشوع۔
28افرائیم کی اولاد کے علاقے میں ذیل کے مقام شامل تھے: بیت ایل گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، مشرق میں نعران تک، مغرب میں جزر تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت، شمال میں سِکم اور عیّاہ تک گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ 29بیت شان، تعنک، مجِدّو اور دور گرد و نواح کی آبادیوں سمیت منسّی کی اولاد کی ملکیت بن گئے۔ اِن تمام مقاموں میں یوسف بن اسرائیل کی اولاد رہتی تھی۔
آشر کی اولاد
30آشر کے چار بیٹے یِمنہ، اِسواہ، اِسوی اور بریعہ تھے۔ اُن کی بہن سِرح تھی۔
31بریعہ کے بیٹے حِبر اور بِرزائت کا باپ ملکی ایل تھے۔
32حِبر کے تین بیٹے یفلیط، شومیر اور خوتام تھے۔ اُن کی بہن سوع تھی۔
33یفلیط کے تین بیٹے فاسک، بِمہال اور عسوات تھے۔ 34شومیر کے چار بیٹے اخی، روہجہ، حُبّہ اور اَرام تھے۔ 35اُس کے بھائی حیلم کے چار بیٹے صوفح، اِمنع، سلس اور عمل تھے۔
36صوفح کے 11 بیٹے سوح، حرنفر، سوعال، بَیری، اِمراہ،
37بصر، ہود، سمّا، سِلسہ، یِتران اور بئیرا تھے۔
38یتر کے تین بیٹے یفُنّہ، فِسفاہ اور ارا تھے۔
39عُلّہ کے تین بیٹے ارخ، حنی ایل اور رِضیاہ تھے۔
40آشر کے درجِ بالا تمام افراد اپنے اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔ سب چیدہ مرد، ماہر فوجی اور سرداروں کے سربراہ تھے۔ نسب ناموں میں 26,000 جنگ کرنے کے قابل مرد درج ہیں۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 7: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in