YouVersion Logo
Search Icon

۱-توارِیخ 8

8
بن یمین کی اولاد
1بن یمین کے پانچ بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک بالع، اشبیل، اخرخ، 2نوحہ اور رفا تھے۔
3بالع کے بیٹے ادّار، جیرا، ابی ہود، 4ابی سوع، نعمان، اخوح، 5جیرا، سفوفان اور حورام تھے۔
6‏-7اہود کے تین بیٹے نعمان، اخیاہ اور جیرا تھے۔ یہ اُن خاندانوں کے سرپرست تھے جو پہلے جِبع میں رہتے تھے لیکن جنہیں بعد میں جلاوطن کر کے مانحت میں بسایا گیا۔ عُزّا اور اخی حود کا باپ جیرا اُنہیں وہاں لے کر گیا تھا۔
8‏-9سحریم اپنی دو بیویوں حُشیم اور بعرا کو طلاق دے کر موآب چلا گیا۔ وہاں اُس کی بیوی ہودس کے سات بیٹے یوباب، ضِبیہ، میسا، ملکام، 10یعوض، سکیاہ اور مِرمہ پیدا ہوئے۔ سب بعد میں اپنے خاندانوں کے سرپرست بن گئے۔ 11پہلی بیوی حُشیم کے دو بیٹے ابی طوب اور اِلفَعل پیدا ہوئے۔
12‏-14اِلفَعل کے آٹھ بیٹے عِبر، مِشعام، سِمد، بریعہ، سمع، اخیو، شاشق اور یریموت تھے۔ سِمد اونو، لُود اور گرد و نواح کی آبادیوں کا بانی تھا۔ بریعہ اور سمع ایالون کے باشندوں کے سربراہ تھے۔ اُن ہی نے جات کے باشندوں کو نکال دیا۔
15‏-16بریعہ کے بیٹے زبدیاہ، عراد، عِدر، میکائیل، اِسفاہ اور یوخا تھے۔
17اِلفَعل کے مزید بیٹے زبدیاہ، مسُلّام، حِزقی، حِبر، 18یِسمری، یِزلیاہ اور یوباب تھے۔
19‏-21سِمعی کے بیٹے یقیم، زِکری، زبدی، اِلی عینی، ضِلّتی، اِلی ایل، عدایاہ، بِرایاہ اور سِمرات تھے۔
22‏-25شاشق کے بیٹے اِسفان، عِبر، اِلی ایل، عبدون، زِکری، حنان، حننیاہ، عیلام، عنتوتیاہ، یفدیاہ اور فنوایل تھے۔
26‏-27یروحام کے بیٹے سَمسَری، شحاریاہ، عتلیاہ، یَعرسیاہ، الیاس اور زِکری تھے۔ 28یہ تمام خاندانی سرپرست نسب ناموں میں درج تھے اور یروشلم میں رہتے تھے۔
جِبعون میں ساؤل کا خاندان
29جِبعون کا باپ یعی ایل جِبعون میں رہتا تھا۔ اُس کی بیوی کا نام معکہ تھا۔ 30بڑے سے لے کر چھوٹے تک اُن کے بیٹے عبدون، صور، قیس، بعل، ندب، 31جدور، اخیو، زکر 32اور مِقلوت تھے۔ مِقلوت کا بیٹا سِماہ تھا۔ وہ بھی اپنے رشتے داروں کے ساتھ یروشلم میں رہتے تھے۔
33نیر قیس کا باپ تھا اور قیس ساؤل کا۔ ساؤل کے چار بیٹے یونتن، ملکی شوع، ابی نداب اور اِشبعل تھے۔
34یونتن مری بعل کا باپ تھا اور مری بعل میکاہ کا۔
35میکاہ کے چار بیٹے فیتون، مَلِک، تاریع اور آخز تھے۔
36آخز کا بیٹا یہوعدہ تھا جس کے تین بیٹے علمت، عزماوت اور زِمری تھے۔ زِمری کے ہاں موضا پیدا ہوا، 37موضا کے بِنعہ، بِنعہ کے رافہ، رافہ کے اِلعاسہ اور اِلعاسہ کے اصیل۔
38اصیل کے چھ بیٹے عزری قام، بوکرو، اسمٰعیل، سعریاہ، عبدیاہ اور حنان تھے۔ 39اصیل کے بھائی عیشق کے تین بیٹے بڑے سے لے کر چھوٹے تک اُولام، یعوس اور اِلی فلط تھے۔
40اُولام کے بیٹے تجربہ کار فوجی تھے جو مہارت سے تیر چلا سکتے تھے۔ اُن کے بہت سے بیٹے اور پوتے تھے، کُل 150 افراد۔ تمام مذکورہ آدمی اُن کے خاندانوں سمیت بن یمین کی اولاد تھے۔

Currently Selected:

۱-توارِیخ 8: URDGVU

Highlight

Share

Copy

None

Want to have your highlights saved across all your devices? Sign up or sign in