YouVersion 標誌
搜尋圖標

پیدائش 10

10
قوموں کا شجرہ نَسب
1نوحؔا کے بیٹوں، شِمؔ، حامؔ اَور یافیتؔ جِن کے یہاں سیلاب کے بعد بیٹے پیدا ہویٔے، شجرہ نَسب یہ ہے:
بنی یافیتؔ
2بنی یافیتؔ یہ ہیں:
گومرؔ، ماگوگؔ، مِدائی، یاوانؔ، تُوبل، میشکؔ اَور تیِراسؔ تھے۔
3بنی گومرؔ یہ ہیں:
اشکِنازؔ، ریفتؔ اَور توغرمہؔ۔
4بنی یاوانؔ یہ ہیں:
اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور دودانیمؔ۔#10‏:4 دودانیمؔ کچھ نُسخوں میں رودانی لِکھا ہے۔ 5(بحری جزیروں کے باشِندے اِن ہی کی نَسل سے ہیں، وہ اَپنی اَپنی قوموں کے درمیان مُختلف برادریوں میں تقسیم ہو گئے، اَور مُختلف مُلکوں میں پھیل گیٔے اَور ہر ایک اَپنی زبان بولتا تھا۔)
بنی حامؔ
6بنی حامؔ یہ ہیں:
کُوشؔ، مِصر، فُوطؔ اَور کنعانؔ۔
7بنی کُوشؔ یہ ہیں:
سیبا، حَویلہؔ، سبتہؔ، رعماہؔ اَور سبتیکا۔
بنی رعماہؔ یہ ہیں:
شیبا اَور دِدانؔ۔
8کُوشؔ نِمرودؔ کا باپ تھا، جو رُوئے زمین پر پہلا زبردست سُورما کے طور پر مشہُور ہُوا۔ 9وہ خُدا کے سامنے ایک زبردست شِکاری تھا، اِسی لیٔے یہ مثل مشہُور ہو گئی، ”یَاہوِہ کے سامنے نِمرودؔ سا شِکاری سُورما!“ 10اُس کی بادشاہی کی اِبتدا مُلک شِنعاؔر سے ہُوئی جِن میں بابیل، اِریؔخ، اکّادؔ اَور کَلنہؔ واقع تھے۔ 11اُس مُلک سے نکل کر وہ اشُور چلا گیا جہاں اُس نے کیٔی شہر بسائے مثلاً نینوہؔ، رحوبوتھؔ عیرؔ، کلحؔ 12اَور رسنؔ جو نینوہؔ اَور کلحؔ کے درمیان بہت بڑا شہر ہے۔
13بنی مِصر
لُودیؔم، عنامیمؔ، لہابیمؔ، نفتوحیؔم، 14فتروسیم، کسلوحیم (جِن سے فلسطینی نکلے) اَور کفتُوری پیدا ہویٔے۔
15بنی کنعانؔ
اُس کا پہلوٹھا صیدونؔ پیدا ہُوا اَور حِتّی، 16اَور یبُوسی، امُوری، گِرگاشی، 17اَور حِوّیؔ، عَرکی، سیِنی 18اَور اَروادیؔ، ضِماریؔ اَور حماتیؔ پیدا ہویٔے۔
(بعد میں کنعانی برادری بھی پھیل گئی 19اَور کنعانیوں کی حُدوُد صیدونؔ سے گِراؔر کی طرف غزّہؔ تک اَور پھر سدُومؔ، عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی طرف لشعؔ تک پہُنچ گئیں۔)
20بنی حامؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔
بنی شِمؔ
21پھر شِمؔ کے ہاں جِس کا بڑا بھایٔی یافیتؔ تھا اَولاد ہُوئی۔ شِمؔ تمام بنی عِبرؔ کا باپ تھا۔
22بنی شِمؔ یہ ہیں:
عیلامؔ، اشُور، اَرفاکسَدؔ، لُودؔ اَور ارام۔
23بنی ارام یہ ہیں:
عُوضؔ، حُولؔ، گیتھرؔ اَور ماش۔#10‏:23 ماش کچھ نُسخوں میں میشکؔ بھی لِکھا ہے۔
24اَرفاکسَدؔ شِلحؔ کا باپ تھا
اَور شِلحؔ عِبرؔ کا باپ تھا۔
25عِبرؔ کے ہاں دو بیٹے پیدا ہویٔے:
ایک کا نام پِلِگ یعنی تقسیم تھا کیونکہ اُس کے ایّام میں زمین تقسیم ہُوئی اَور اُس کے بھایٔی کا نام یُقطانؔ تھا۔
26بنی یُقطانؔ سے
اَلمُودادؔ، شِلفؔ، حَصارمِبیتؔھ، یِراحؔ، 27ہَدورامؔ، اُوزالؔ، دِقلہؔ، 28عُبالؔ، اَبی ماایلؔ، شیبا، 29اوفیرؔ، حَویلہؔ اَور یُوبابؔ پیدا ہویٔے۔ یہ سَب یُقطانؔ کے بیٹے تھے۔
30اَور جِس علاقہ میں وہ بستے تھے وہ میشاؔ سے لے کر مشرق میں پہاڑی علاقہ سِفارؔ تک پھیلا ہُوا تھا۔
31بنی شِمؔ یہی ہیں جو اَپنی برادریوں اَور زبانوں کے مُطابق اَپنے اَپنے مُلکوں اَور قوموں میں آباد ہیں۔
32نوحؔا کے بیٹوں کے خاندان اَپنی برادریوں اَور نَسلوں کے مُطابق یہی ہیں اَور سیلاب کے بعد یہی لوگ مُختلف قوموں میں تقسیم ہوکر زمین پر پھیل گیٔے۔

目前選定:

پیدائش 10: UCV

醒目顯示

分享

複製

None

想在你所有裝置上儲存你的醒目顯示?註冊帳戶或登入