نئی سوچ کے7 رہنما اصولنمونہ

نئی سوچ کے7 رہنما اصول

1 دن 7 میں سے

: آج خدا کے قریب آئیں۔


زندگی میں ہم اکثر چیزوں کے اتنے عادی ہو جاتے ہیں کہ نہ صرف اچھی بلکہ بُری چیزوں کو بھی معمولی سمجھنے لگتے ہیں۔ یہی عادت ہمارے ذہن میں جھوٹے خیالات کو جنم دیتی ہے، جو ہمیں یہ ماننے پر مجبور کر سکتی ہے کہ ہم خدا کے فضل اور معجزات کے قابل نہیں۔ لیکن خدا کا کلام ہمیں سکھاتا ہے کہ یہ سوچ غلط ہے اور ہمیں سچائی پر قائم رہنا چاہیے۔

کیا کبھی آپ نے یہ محسوس کیا کہ آپ کی زندگی اس لیے ویسی نہیں جیسی آپ چاہتے ہیں کیونکہ آپ کو لگتا ہے کہ خدا آپ کو ماضی کی غلطیوں کی سزا دے رہا ہے؟
سوچیں! کیا آپ نے کبھی ایسا محسوس کیا کہ آپ کا کوئی عمل خدا کو ناپسند آیا ہو اور اس خیال کو آپ نے جھٹکنے کی کوشش کی ہو؟ کیونکہ آپ کو لگا کہ اب کچھ نہیں ہو سکتا؟

لیکن جو چیز آپ کو پریشان کرتی رہتی ہے، وہ خدا اور آپ کے درمیان ایک فرضی فاصلہ ہے۔ یہ جھوٹے خیالات ہیں جو شیطان ہمیںباور کرانے کی کوشش کرتا ہے کہ ہم خدا کے قریب نہیں جا سکتے۔ لیکن خدا کا کلام ہمیں یاد دلاتا ہے کہ

"پس اب جو مسیح یسوع میں ہیں اُن پر سزا کا حکم نہیں۔ کیونکہ زندگی کے روح کی شریعت نے مسیح یسوع میں مجھے گناہ اور موت کی شریعت سے آزاد کر دیا۔" (رومیوں 8: 1-2)

یہ حقیقت ہے کہ یسوع نے آپ کے گناہوں کا کفارہ دیا ہے اور آپ کو خدا کے قریب لانے کے لیے اپنی جان دی ہے۔
کتنے لوگ یہ کہتے ہیںتمہیں خدا کا فضل حاصل ہے کیونکہ تم اُس کے لیے بہت کچھ کرتے ہو اور پاکیزگی سے زندگی گزارتے ہو

لیکن خدا کا فضل ہمارے اعمال پر منحصر نہیں بلکہ اس کی محبت اور رحم پر ہے۔ جیسا کہ افسیوں میں لکھا ہے
"کیونکہ تم کو ایمان کے وسیلہ سے فضل ہی سے نجات ملی ہے اور یہ تمہاری طرف سے نہیں، خدا کی بخشش ہے۔ اور نہ اعمال کے سبب سے ہے تاکہ کوئی فخر نہ کرے۔" (افسیوں 2: 8-9)

دوست، شاید آپ نے یہ بات کئی بار سنی ہو، لیکن کیا آپ نے اسے واقعی دل سے قبول کیا ہے؟ کیا آپ یقین رکھتے ہیں کہ یسوع کی قربانی نے آپ کو مکمل آزادی دی ہے؟

آئیں، اس جھوٹ کو چھوڑ دیں کہ "دوسروں کو خدا کا فضل حاصل ہے کیونکہ وہ کم ناکام ہوتے ہیں۔" اور اس سچائی کو اپنائیں کہ:
"اگر ہم اپنے گناہوں کا اقرار کریں تو وہ ہمارے گناہوں کے معاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچا اور عادل ہے۔" (1یوحنا 1: 9)

یسوع کی قربانی آپ کے لیے کافی ہے۔!
آپ کا خدا کے قریب ہونا آپ کے اعمال سے نہیں بلکہ یسوع کی صلیب کی بدولت ہے۔ اس پر ایمان رکھیں اور خوشی سے زندگی گزاریں۔
یسوع کا شکر ہو!
آپ واقعی ایک معجزہ ہیں۔

اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتا ہوں A Miracle Every Day۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

نئی سوچ کے7 رہنما اصول

دوست، یہ وقت ہے کہ اپنی سوچ کو تازہ کریں! اگر آپ الجھن میں ہیں اور نئی سمت کی تلاش میں ہیں، تو آئیں، سات دنوں کے دوران سات ایسے بائبلی اصول سیکھیں جو آپ کی سوچ کو بدل کر آپ کو تازہ دم کر دیں گے ۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle