8 یسوع مسیح کی زندگینمونہ
![8 یسوع مسیح کی زندگی](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F55203%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
| غم خوشی میں بدل جائے گا۔
تکلیف اٹھاےءبناء راحت نہیں۔
مجھے ہمارے پہلے بیٹے کی پیدائش یاد ہے۔ ہم واقعی اس کے منتظر تھے۔ میری بیوی نے نو ماہ تک بچے کو پیٹ میں رکھا۔ ایک شوہر کی حیثیت سے مجھے کوئی اندازہ نہیں تھا کہ یہ کیسا محسوس ہوا یا وہ کسے حا لات سے گزر رہی ہے۔ احساسات، جذبات، حرکات اور درد۔ جوں جوں مشقت بڑھتی گئی، درد بڑھتا گیا۔ وہ بہت اذیت میں تھی۔ اس کو اس حا لت میں دیکھنامشکل تھا اور خاص طور پر کچھ کرنے کے قابل نہیں تھا۔ یقیناً اس کے لیے اس سے گزرنا مشکل تھا۔ لیکن ہم دونوں جانتے تھے کہ بچے کی پیدائش کے لیے اسے اس تکلیف سے گزرنا پڑا۔ درد سے گزرنا حل کا حصہ تھا۔ تکلیف اٹھاےءبناء راحت نہیں۔
کہانی کے اس حصے میں، یسوع بتاتا ہے کہ کیا آنے والا ہے۔ وہ اپنی موت کی بات کرتا ہے۔ وہ جانتا ہے کہ اسے اس کا سامنا کرنا ہے۔ اسے مرنے کی ضرورت ہے، موت اور گناہ پر فتح حاصل کرنے کے لیے۔ اسے غالب آنے کے لیے ان تمام چیزوں سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے جی اٹھنے کے بعد بھی زندگی مشکل ہو گی۔ پھر بھی وہ سرنگ کے آخر میں روشنی کا وعدہ کرتا ہے۔ ایک بہتے دریا کی طرح خوشی۔ کیا وعدہ ہے!
براہِ کرم یسوع کی کہانی کے اس حصے کو غور سے دیکھیں اور پڑھیں اور اپنے لیے سچائی کو قبول کریں۔
بائبل کا حو ا لہ : یوحنا 16:16-33
16 تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پھِر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لوگے۔
17 پَس اُس کے بعض شاگِردوں نے آپس میں کہا یہ کیا ہے جو وہ ہم سے کہتا ہے کہ تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پھِر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لوگے اور یہ کہ اِس لِئے کہ مَیں باپ کے پاس جاتا ہُوں؟۔
18 پَس اُنہوں نے نے کہا کہ تھوڑی دیر جو وہ کہتا ہے یہ کیا یہ کیا بات ہے؟ ہم نہِیں جانتے کہ کیا کہتا ہے۔
19 یِسُوع نے یہ جان کرکہ وہ مُجھ سے سوال کرنا چاہتے ہیں اُن سے کہا کیا تُم آپس میں میری اِس بات نِسبت پُوچھ پاچھ کرتے ہوکہ تھوڑی دیر میں تُم مُجھے نہ دیکھو گے اور پھِر تھوڑی دیر میں مُجھے دیکھ لوگے؟۔
20 مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ تُم رووگے اور ماتم کروگے مگر دُنیا خُوش ہوگی۔ تُم غمگِین تو ہوگے لیکِن تُہارا غم ہی خُوشی بن جائے گا۔
21 جب عَورت جننے لگتی ہے تو غمگِین ہوتی ہے اِس لِئے کہ اُس کے دُکھ کی گھڑی آپہُنچی لیکِن جب بچّہ پَیدا ہوچُکتا ہے تو اِس خُوشی سے کہ دُنیا میں ایک آدمِی پَیدا ہُؤا اُس درد کو پھِر یاد نہِیں کرتی۔
22 پَس تُمہیں بھی اَب تو غم ہے مگر مَیں تُم سے پھِر ملُِوں گا اور تُمہارا دِل خُوش ہوگا اور تُمہاری خُوشی کوئی تُم سے چھین نہ لے گا۔
23 اُس دِن تُم مُجھ سے کُچھ نہ پُوچھو گے۔ مَیں تُم سے سَچ کہتا ہُوں کہ اگر باپ سے کُچھ مانگو گے تو وہ میرے نام سے تُم کو دے گا۔
24 اب تک تُم نے میرے نام سے کُچھ نہِیں مانگا۔ مانگو تو پاو گے تاکہ تُمہاری خُوشی پُوری ہوجائے۔
25 میں نے باتیں تُم سے تَمثِیلوں میں کہِیں۔ وہ وقت آتا ہے کہ پھِر تُم سے تَمثِیلوں میں نہ کہُوں گا بلکہ صاف صاف تُمہیں باپ کی خَبر دُوں گا۔
26 اُس دِن تُم میرے نام سے مانگو گے اور مَیں تُم سے یہ نہِیں کہتا کہ باپ سے تُمہارے لئِے دَرخواست کرُوں گا۔
27 اِس لِئے کہ باپ تو آپ ہی تُم کو عزیز رکھتا ہے کِیُونکہ تُم نے مُجھ کو عِزیز رکھّا ہے اور اِیمان لائے ہوکہ مَیں باپ کی طرف سے نِکلا۔
28 مَیں باپ سے نِکلا اور دُنیا میں آیا ہُوں۔ پھِر دُنیا سے رُخصت ہوکر باپ کے پاس جاتا ہُوں۔
29 اُس کے شاگِردوں نے کہا دیکھ اَب تُو صاف صاف کہتا ہے اور کوئی تَمثِیل نہِیں کہتا۔
30 اب ہم جان گئے کہ تُو سب کُچھ جانتا ہے اور اِس کا مُحتاج نہِیں کہ کوئی تُجھ سے پُوچھے۔ اِس سبب سے ہم اِیمان لاتے ہیں کہ تُو خُدا سے نِکلا ہے۔
31 یِسُوع نے اُنہِیں جواب دِیا کیا تُم اَب اِیمان لاتے ہو؟۔
32 دیکھو وہ آتی ہے بلکہ آپہُنچی کہ تُم سب پاگندا ہوکر اپنے اپنے گھر کی راہ لوگے اور مُجھے اکیلا چھوڑ دوگے تَو بھی مَیں اکیلا نہِیں ہُوں کِیُونکہ باپ میرے ساتھ ہے۔
33 مَیں نے تُم سے یہ باتیں اِس لِئے کِہیں کہ تُم مُجھ میں اِطمینان پاو۔ دُنیا میں مُصیبت اُٹھاتے ہو لیکِن خاطِر جمع رکھّو مَیں دُنیا پر غالِب آیا ہئوں۔
کلام
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
![8 یسوع مسیح کی زندگی](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F55203%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
یہ مطالعہ یوحنا کی انجیل کی روشنی میں یسوع مسیح کی زندگی اور تعلیمات پر گہرائی سے نظر ڈالتا ہے۔ یوحنا ہمیں یسوع کو "کلام" کے طور پر ظاہر کرتا ہے، جو ابتدا سے ہی خدا کے ساتھ تھا اور دنیا میں آیا تاکہ انسانیت کو روشنی، سچائی، اور نجات دے سکے۔ اس منصوبے میں، ہم یسوع کی الوہیت، معجزات، محبت بھرا پیغام، اور اس کے پُراثر الفاظ کو جاننے کا موقع پائیں گے جو زندگی کو بدلنے والی سچائی پیش کرتے ہیں
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus.net - Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: jesus.net/a-miracle-every-day?utm_campaign=amed&utm_source=Youversion&utm_medium=referral&utm_content=peace-with-god-haroon-gill