YouVersion Logo
تلاش

مضبوط تعلقات کیسے بنائیںنمونہ

مضبوط تعلقات کیسے بنائیں

6 دن 7 میں سے

کیا آپ رشتوں کو اہمیت دے رہے ہیں؟

ہر شخص سے جس سے میں ملا ہو ں یا ملا قا ت کی ہے ان سب کی کو ئی نہ کوئی ضروریات ہیں۔ خواہ وہ ارب پتی ہوں، کروڑ پتی ہوں، پروفیسر ہوں، ڈاکٹر ہوں، وکیل ہوں، پادری ہوں یا سیاست دان، ان سب کی ضرورتیں ہیں۔ باقی دنیا کی بھی ضرورتیں ہیں، یہاں تک کہ میرے اور آپ جیسے عام لوگوں کی بھی۔ ہوسکتا ہے کہ آپ (ریٹائرڈ) پولیس آفیسر، نرس، سیکریٹری، اسٹور کلرک یا آپ اپنا کاروبار چلا رہے ہوں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون ہیں؛ لیکن ہم سب کی ضروریات ہیں. کیا آپ کی ضروریات ہیں؟ اگر ہیں تو وہ کیا ہیں؟

میں بہت غیر محفوظ محسو س کرتا تھا۔ اور مجھے ایسا لگتا تھا کہ جیسے میں اُن کی متوقعات پر پورا نہیں اترا ۔ میری توجہ عام طور پر مجھ پر تھی جب خدا نے مجھے چھوا، مجھے شفا دی اور مجھے اپنی محبت سے ملا دیا۔ کیو نکہ میرے اساتذہ، پادریوں اور مشیروں کا میری دماغی صحت پر بہت بڑا اثر تھا۔ میں خدا اور ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ یا کچھ لوگوں کے لئے ایسا لگ سکتا ہے کہ میرے ساتھ یہ سب حیرت انگیز نگہداشت ہوئی ہے۔ شاید آپ سوچ رہے ہوں، "خدا ،منصفانہ نہیں ہے، پول مارک نے اتنی خاص نگہداشت کیوں پائی؟"جواب بہت آسان ہے: میں باہر گیا اور اس کا تعاقب کیا۔ میں نے پڑھا، دعا کی، کلام کو حفظ کیا، کورسز کے لیے ادائیگی کی، مشاورت کی کوشش کی اور ایمانداری سے چرچ میں حاضر ہوا۔ یہ کوئی حادثہ نہیں ہے کہ میں ایک صحت مند شخص بن گیا۔ یسوع نے کہا، اَے محنت اُٹھانے والو اور بوجھ سے دبے ہُوئے لوگو سب میرے پاس آؤ۔ میں تُم کو آرام دُوں گا۔"(متی 11: 28آپ بھی صحت مند بن سکتے ہیں۔ ایک بار جب آپ صحت مند ہو جائیں تو آپ صحت مند تعلقات استوار کر سکتے ہیں۔ باہر جاؤ اور جو کچھ آپ کی ضرورت ہے لے لو۔ اپنے جہاز کے آنے کا انتظار نہ کریں۔ باہر تیرواور اسے پکڑو۔ٹھیک ہے، آپ کی نئی توجہ آ پکی ذاتی صحت ہے۔ ایک بار جب آپ صحت مند ہو جائیں گے، تو آپ کمرے، کاروبار یا خاندانی اجتماع میں جا سکیں گے تو آپکی قدر میں اضافہ ہو گا۔ ہر ایک کی ضرورت ہے جو آپ کے پاس ہے۔ انہیں شفا، محبت اور اچھی خود اعتمادی کی ضرورت ہے۔ "کوئی گندی بات تُمہارے مُنہ سے نہ نِکلے بلکہ وُہی جو ضرُورت کے مُوافِق ترقّی کے لِئے اچھّی ہو تاکہ اُس سے سُننے والوں پر فضل ہو۔" (افسیوں 4: 29

میری دعا ہے کہ آپ اس ہفتے ہر روز تین افراد کی زندگی میں اضافہ کریں۔ کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ آپ کے الفاظ اور اعمال سے 21 افراد کو حوصلہ افزائی، تصدیق اور انتہائی متاثر کیا جا سکتا ہے ؟ آپ اب اپنے ٹینک کو بھرنے اور اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دوسروں کی تلاش نہیں کریں گے۔ آپ کا ٹینک خدا کے روح اور بہت سی محنت سے بھر چکا ہے۔ اب آپ ان کے ٹینک کو بھریں گے۔

آپ ایک مختلف انسان ہیں،کیو نکہ آپ ایک معجزہ ہیں۔

دِن 5دِن 7

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

مضبوط تعلقات کیسے بنائیں

مضبوط رشتے بنانے کے اصول بائبل میں محبت، معافی، اتحاد، خدمتگاری، ، اور اعتماد کو تاکیدی طور پر دھرتے ہیں۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/