مضبوط تعلقات کیسے بنائیںنمونہ
بات چیت کا عمل تعمیر کر تا ہے یا تباہ ۔۔۔۔ 🏗
بات چیت یا تو ایک رشتہ بنا سکتی ہے یا اسے تباہ کر سکتی ہے۔ صحت مند بات چیت مشکل اور پیچیدہ ہوتی ہے، یہاں تک کہ سب سے زیادہ پُرعزم دوستوں یا جوڑوں کے لیے بھی یہ بہت مشکل ہو تی ہے۔، کیونکہ یہ ان کو الگ کر سکتی ہے۔
امثال 18: 21 ہمیں ہماری زبان کی طاقت کے بارے میں خبردار کرتاہے: "موت اور زندگی زبان کے قابو میں ہیں اور جو اُسے دوست رکھتے ہیں اُسکا پھل کھاتے ہیں ۔" (امثال 18: 21،) کے مطا بق ہمارے الفاظ کسی رشتے کو موت یا زندگی دے سکتے ہیں۔ ہمارے الفاظ دوستی یا شادی کو مضبوط یا توڑ سکتے ہیں۔آپ نے کبھی اپنے الفاظ کے ذریعے دوسروں کی حوصلہ افزائی، مدد، یا حوصلہ بڑھایا ہے؟۔ یااُنمیں جدائیڈا لی ہے۔میں نے کیا ہے۔ میں نے غصے میں بے وقوفانہ باتیں کی ہیں؛ کیا آپ نے بھی کی ہیں؟ میں نے خوف کی وجہ سے بھی بے وقوفانہ باتیں کی ہیں؛ کیا آپ نے بھی کی ہیں؟ کیا میں آگے بڑھوں؟ جی ہا ں!بائبل کہتی ہے کہ"پَس تُم آپس میں ایک دُوسرے سے اپنے اپنے گُناہوں کا اِقرار کرو اور ایک دُوسرے کے لِئے دُعا کرو تاکہ شِفا پاؤ۔ راستباز کی دُعا کے اثر سے بہُت کُچھ ہو سکتا ہے۔ "(یعقو ب 16:5میرے پیا رے دوست ! ایڈم بارٹا نے کچھ سال پہلے ایک گانا لکھا تھا جو آپ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دے گا۔ اسے کہتے ہیں "زندگی کی باتیں "۔ اس کا کورس کچھ اس طر ح ہے۔
"جُدا ، آزمائش اور مصا ئب میں پڑ ے لو گو ں کو زندگی دو ۔۔ اپنا منہ کھولو،
شافی کو قبول کرو۔
جب آپ غیر مستحکم محسوس کر رہے ہوتوسنو !
یسوع ہر چیز پر قادر ہے ۔۔اپنا منہ کھولو،
شافی کو قبو ل کرو۔"
گر ہم بالکل ایماندار اور شفاف ہیں، تو ہم سب نے احمقانہ باتیں کی ہیں، بے حسانہ باتیں کی ہیں، ایسی باتیں کی ہیں جولوگوں کو زخمی کرتی ہیں اور روح القدس کو غمگین کرتی ہیں۔ بزرگ یعقوب کہتا ہے کہ ، "مگر زبان کو کوئی آدمِی قابُو میں نہِیں کر سکتا۔ وہ ایک بلا ہے جو کبھی رُکتی ہی نہِیں۔ زہرِ قاتِل سے بھری ہُوئی ہے۔۔" (یعقوب 3: 9،)ایک مشیر کے طور پر، میں نے کچھ ایسے جملے سیکھے ہیں جو مشکل وقت میں بہتر طریقے سے بات چیت کرنے میں میری مدد کرتے ہیں: "سمجھنے میں میری مدد کریں..."
"دوسرے لفظوں میں، میں نے آپ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے..."
اور شاید سب سے اہم، "براہ کرم مجھے معاف کر دیں؛ میرا مقصد تمہیں تکلیف دینا نہیں تھا۔" بائبل کہتی ہے کہ نرم جواب غصے کو دور کر دیتا ہے۔ خدا کا شکر ہے!
میں دعا کر رہا ہوں کہ خُدا اپنی روح سے زندگی کے الفاظ کہنے میں آپ کی مدد کرے، جیسے: "میں تم سے پیار کرتا ہوں"
"میں تمہیں سراہتا ہوں"
"مجھے لگتا ہے کہ آپ ناقابل یقین ہیں"
یہ بھی اچھے ہیں: "مجھے بہت افسوس ہے" اور "میں کیسے مدد کر سکتا ہوں؟"
بات چیت مشکل ہو سکتی ہے، لیکن یہ سب ایک سادہ جزو سے شروع ہوتا ہے: ایک دل جو صاف اور محبت سے بھرا ہو۔
آپ کامیاب ہوں گے کیونکہ آپ ایک معجزہ ہیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
مضبوط رشتے بنانے کے اصول بائبل میں محبت، معافی، اتحاد، خدمتگاری، ، اور اعتماد کو تاکیدی طور پر دھرتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/