مضبوط تعلقات کیسے بنائیںنمونہ
شروع میں...
جب خُدا نے اپنی ناقابلِ یقین تخلیق پر نظر ڈالی تو اُسے احساس ہوا کہ کچھ تو کمی ہے۔ آدم ناقا بلِ یقین خدا کی تخلیق تھی ۔ فن کا ایک کام، ہونہار، ذہین اور روحانی اور وہ بہت زیادہ خدا کی طرح تھا، جیسا کہ وہ خدا کی صورت میں پیدا کیا گیا ہو۔ بائبل کہتی ہے "اور خُدا نے سب پر جو اُس نے بنایا تھا نظر کی اور دیکھا کہ بہت اچھا ہے ۔۔۔‘‘ (پیدائش 1: 31،)
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو خدا کی صورت پر بنایا گیا ہے؟
آپ حیرت انگیز، ذہین اور ہونہار ہیں۔ آپ اپنے آسمانی باپ کی طرح نظر آتے ہیں۔
لیکن خدا نے آدم کی طرف دیکھا اور محسوس کیا، "اور خُداوند خُدا نے کہا کہ آدمؔ کا اکیلا رہنا اچھّا نہیں ۔ میں اِس کے لِئے ایک مددگار اُسکی مانِند بناؤ نگا۔ ۔۔" (پیدائش 2: 18،) "اور خُدا نے انسان کو اپنی صور ت پر پیدا کیا ۔ خُدا کی صورت پر اُسکو پیدا کیا ۔ نر و ناری اُنکو پیدا کیا۔" (پیدائش 1: 27، )
میرا نقطہ نظریہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ خدا چاہتا تھا کہ آدم کا رشتہ ہو۔ اس نے دوستی، شادیاں، خاندان اور کاروباری شراکت داری کی منصوبہ بندی کی۔ اس نے یہ سب پلان کیا۔
جب میں نے پہلی بار مسیح کو قبو ل کیا تو میں نے ایک غیر رسمی کلب شروع کیاجسکا نام "بیکلرز تک ریپچر" تھا . اپنی زندگی کے ٹو ٹے ہوئے تعلقات کے بعد، میرے دوستوں نے اس بات پر فیصلہ کیا کہ ہم صرف یسوع اور دوستوں کو پسند کریں گے. بہت جلد یہ کلب ختم ہو گیا. میں نے اپنے ایمان کو ایک نوجوان خاتون کے ساتھ بانٹا، اور ہم محبت کر نے لگے ہم نے کم از کم ایک سال میں شادی کی اُس وقت کلب ختم ہوچکا تھا۔میرا مقصد صر ف ایک عورت کے ساتھ تعلق بنانا تھا ۔ ہم نے کا لج سے فارغ ہونے کے بعد شادی کی اور ایک نئی زندگی شروع کی۔ہمارے تین بچے ہو ئے اور ، افریقہ سے دو اور بچے گو د لیےاور اب ہمارے بارہ پوتے پو تیا ں ہیں۔ زندگی رشتوں کی وجہ سے بہت پروان چڑھتی ہے۔
آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ چاہے آپ کا کوئی بچہ ہے یا آپ سنگل ہیں یا شادی شدہ بچوں اور نواسوں کے ساتھ، آپ رشتے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ وہ تمام شکلوں میں آتے ہیں۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
مضبوط رشتے بنانے کے اصول بائبل میں محبت، معافی، اتحاد، خدمتگاری، ، اور اعتماد کو تاکیدی طور پر دھرتے ہیں۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/