سب چیزیں نئینمونہ

All Things New

4 دن 5 میں سے

2 کرنتھیوں کے مطالعہ سے مجھے ایک چیز معلوم ہوئی جس نے مجھے ذاتی تو پر ابھارا، پولس کبھی پریشان کرنے والے تعلقات سے گبھراتا نہیں۔ ہم اس کے بارے میں مزید سیکھیں گے مگر کرنتھس کے لوگوں کو پولس سے کچھ شکایات تھیں اور پولس نے ان سے کہا کہ وہ بھی ان میں سے ایک ہے اور وہ اس بات کو اپنی مشہوری کے لئے نہیں کہہ رہا۔ مگر جب پولس تفصیل کے عمل میں آگے بڑھتا ہے، وہ ان کو احساس دلواتا ہے کہ اس کا دل ان کے ساتھ ہے۔

کلیسیاٰء نے 1 کرنتھیوں میں پولس کی تعلیم پر زیادہ عمل نہیں کیا۔ تیمتھیس، جو پولس کی خدمات میں اس کا ساتھی تھا، کرنتھس میں پولس کے خط لکھنے کے بعد گیا، اور آ کر اس نے بہت سے مسائل کی نشان دہی کی – جن میں اخلاقی مسائل، ایمان کی بدعنوانی اور تعلقات میں اختلاف پیش پیش تھے۔ اس کے نتیجہ میں پولس بحری جہاز کے ذریعے افسس سے کرنتھس خود گیا، جس کے بارے میں اس نے 2 کرنتھیوں 2: 1 ۔ 2 میں بتایا کہ "یہ دکھ بھرا سفر تھا۔"

آج کی کلام کی تلاوت ظاہر کرتی ہے کہ کرنتھس کے لوگ پولس سے پوچتے ہیں کہ وہ پہلے کیوں نہیں آیا۔ اگر چہ پولس ان سے بہت محبت رکھتا تھا، مگر پولس کی تعلیم کے مخالف لوگوں نے کرنتھس کی کلیسیاء کو پولس کے خلاف ابھارا ہوا تھا، انہوں نے پولس کی سچائی، ایمان داری اور عقیدت کو شک میں ڈال رکھا تھا۔ میرے خیال میں یہ انتہائی بری بات تھی۔ مجھے بہت برا لگا ان غلط فہمیوں کے بارے میں جان کر، جب آپ کسی کے لئے پیچے مڑتے ہیں، قربانی دیتے ہیں ، آپ زخمی ہیں مگر پھر بھی کسی کے لئے واپس جاتے ہیں اور اس کا کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ ایسا ہمیشہ نہیں ہوتا مگر جب آپ اس مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو دو نتیجے آپ کے سامنے ہوتے ہیں: 1۔ کیا میں خداوند پر اعتبار کروں اپنی عزت کو چھوڑ کر، خدا کے منصوبے پر بھروسہ رکھوں؟ 2۔ کیا میں ان سے محبت جاری رکھوں جنہوں نے مجھے ملزم ٹھہرایا؟

یہ اچھی بات نہیں لگتی جب آپ کو کوئی کہہ کہ آپ اپنی غلطی ماننے کی بجائے دفاع کر رہے ہیں۔ ہم سوچتے ہیں کہ خاموش رہنے میں ہی بھلائی ہے نہ کہ اپنا دفاع کرنے میں۔ (امثال 9 : 8 میں لکھا ہے ٹھٹھاباز کو ملامت مت کرو)۔مگر کئی دفعہ اپنا دفاع کرنا ٹھیک بات ہے اور اسی سے تعلقات بہت قائم رہتے ہیں۔ آپ کو یہ کیسے پتا چلے گا کہ آپ کو اپنا دفاع کرنا ہے یا نہیں؟ یہ ہے طریقہ کار جو آپ کو استعمال کرنا ہے: اگر آپ کے دفاع میں اپنے آپ کو مغرور، غصے والا، اپنے آپ کو اپنی نظر میں راست باز بنانا، لوگوں میں ڈر پیدا کرنا ہے تو یہ تمام جسمانی مفادات کے لئے ہیں۔ اس کے برعکس اگر آپ کا دفاع اپنے محبت کرنے والے انسان کے لئے ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ نتیجہ میں وضاحت، عاجزی، مہربانی اور مخلص ظاہر ہو یہ حقیقی روحانی مفاد کے لئے ہے۔ ہم خط میں دیکھتے ہیں کہ پولس ذاتی مفاد کے لئے اپنا دفاع نہیں کر رہا بلکہ کرنتھس کے لوگوں کے ساتھ محبت کی وجہ سے۔

آپ کیا کرتے ہیں جو آپ کے بارے میں کسی کے دل میں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے یا آپ پر جھوٹا الزام لگایا جاتا ہے؟

دِن 3دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

All Things New

2 کرنتھیوں کے خط میں سے گزرتے ہوئے، سب چیزیں نئی، ایک ایسی تلاش ہے جو پولس کے علم الٰہیات کے مشکلات بھرے ایمان کو اس دنیا میں دیکھتی ہے اور خدا کی بلاہٹ جو ہمیں حوصلہ رکھنے کو کہتی ہے اس پر بھی نظر ڈالتی ہے۔ Kelly Minter ہماری مدد کرتی ہیں کہ اگرچہ مسیحی سفر ہماری عام آسائشوں سے مختلف لگتا ہے، مگر یہ ان سے انتہائی اور ہمیشہ کے لئے بہتر ہے۔ اس 5 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں آپ مندرجہ ذیل مسیلہ کے بارے میں پڑھیں گے: مشکل تعلقات کو کیسے لے کر چلنا ہے، اپنے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے خدا کا اعتبار کرنا، دکھوں کے مقصد اور ان میں خدا کی طرف سے عطا کی گئی امداد کو سمجھنا اور ہم کس طرح اس دنیا کے لئے انجیل کی روشنی ہیں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے LifeWay Womenکے شکریہ گزار ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی http://www.lifeway.com/allthingsnew ملاحظہ کریں