YouVersion Logo
تلاش

محبتنمونہ

محبت

3 دن 4 میں سے

الفاظ جو محبت کا اظہار کرتے ہیں…

امثال کی کتاب ہماری روزمرہ کی زندگی کے لیے بہترین مشوروں سے بھری پڑی ہے، چاہے وہ ہمارے تعلقات، طرز زندگی، یا ہمارے انتخاب کے بارے میں ہو…امثال 15 ہمیں بڑے راز بتاتی ہے کہ غصے کے حالات کو کیسے حل کیا جائے جس کا ہم سب ہر ہفتے کسی نہ کسی موقع پر سامنا کرتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے۔"نرم جواب قہر کو دور کر دیتا ہے پر کرخت باتیں غضب انگیز ہیں ۔"( امثال 15: 1

خدا کی مدد سے، آپ تکلیف دہ الفاظ کا جواب نرمی سے ، دے سکتے ہیں۔ غصے کو غالب آنے دینے کے بجائے، دوبارہ خدا کے پاس جائیں اور اس سے طاقت اور کہنے کے لیے الفاظ مانگیں۔ایک اور با ت یعقو ب 1:19-20 میں ملتی ہے، جو کہتی ہے۔

"اے میرے پیارے بھائِیو! یہ بات تُم جانتے ہو۔ پَس ہر آدمِی سُننے میں تیز اور بولنے میں دِھیرا اور قہر میں دھِیما ہو۔
" کِیُونکہ اِنسان کا قہر خُدا کی راستبازی کا کام نہِیں کرتا۔

ا ن الفاظ کو دل میں لینے سے، نہ صرف آپ خود پر قابو پالیں گے اور اپنے جذبات کے نظم و نسق میں اضافہ کریں گےبلکہ آپ کو اس میں شامل شخص کے ساتھ اپنے تعلقات میں امن کی لائیں گے ۔ جی ہاں، جہاں غصہ غالب آ جاتا!وہا ں خُدا آپ کو اُن حالات میں پُرامن رہنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے ۔آج اور آنے والے دنوں میں، میں آپ کو چیلنج کرتا ہوں... بولنے میں سست رہیں، اور جب جوا ب دیں تو نرمی سے ۔

آپ کا منہ ان الفاظ سے بھر جائے جو امن اور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ خُدا کی محبت کے سفیر بنیں… آپ کے الفاظ آج شفا بخشیں!

آپکی موجودگی کے لئے شکریہ!

دِن 2دِن 4

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

محبت

خُدا کی محبت دیر پا اور تبدیل کن ہے، جو زخموں کو بھرنے، امید کو بحال کرنے اور ان کے زندگیوں میں گہری اور مستقل تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

More

یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/a-miracle-every-day/