خدا کی قربت حا صل کرنانمونہ

عنوان: دن کا آغاز قدیم ترین خدا کے پیغام سے کریں۔
جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ سب سے پہلا کام کیا کرتے ہیں؟ آہ، میں آپ کا جواب سننا پسند کروں گی۔سچ پوچھیں تو میں جلدی سے اپنے فون پر نظر ڈالتی ہوں۔ موبائل زیادہ تر میرے ہاتھ میں ہی ہوتا ہے بہرحال الارم بند کرتی ہوں اور پھر میں ساری رات آنے والے تمام پیغامات کودیکھتی ہوں۔ہم ان پیغامات کوجوہما رے فو ن میں آتے ہیں اُن کو فوراً، پڑھنےیا سنُنے کے لیے بے تا ب کیو ں ہو تے ہیں؟ شاید وہ پیغامات اب بھی آپ کے فون میں ہیں، اور دنیا اب بھی قائم ہے — حالانکہ آپ نے فوراً جواب نہیں دیا۔ ہے نا؟
تو پھر وہ تھوڑا اور انتظار کر سکتے ہیں۔ اس وقت، آپ تھوڑا سا وقت نکال کر وہاں جا سکتے ہیں جہاں سب سے اہم بات ہے اور وہ جگہ ہے ۔۔— خُدا کے پاس۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ سب کچھ بکھرا ہوا ہے، یا دل میں بےچینی ہے، تو یہی بہترین وقت ہے کہ آپ صبح کے آغاز خُدا کی حضوری سے کریں۔
"میں خُدا کو کیسے تلاش کروں؟"
شاید آپ کے دل میں یہ سوال ہو۔
تو جواب یہ ہے: یہ بہت آسان ہے۔
بس خاموشی سے ایک لمحہ لیں،
اپنی آنکھیں بند کریں،
اور سادہ دل سے کہیں:
"اَے خُدا، مجھے تیری ضرورت ہے۔ میری رہنمائی کر۔ مجھے اپنا قرب دے۔"
بس! خُدا آپ کی اس سادگی، اس سچائی کو پسند کرتا ہے۔
وہ دُور نہیں — وہ یہیں ہے۔
صرف اُسے دل سے پکارنے کی دیر ہے۔
جیسے کوئی پیغام آئے تو آپ اُسے پڑھتے ہیں،
ویسے ہی خُدا نے بھی آپ کے لیے ایک خاص پیغام بھیجا ہے — اور وہ ہے بائبل میں۔ 2تیمِتھُیس 3: 16
"ہر ایک صحِیفہ جو خُدا کے اِلہام سے ہے تعلِیم اور اِلزام اور اِصلاح اور راستبازی میں تربیت کرنے کے لِئے فائِدہ مند بھی ہے۔"کیا یہ زبردست نہیں؟
کیا یہی وہ بات نہیں جس سے آپ اپنا دن شروع کرنا چاہیں گے؟
آج کی دنیا میں لوگ "بااختیار بننے" کی بات کرتے ہیں —
لیکن خُدا تو ہمیشہ سے ہمیں روحانی طور پر بااختیار بنا رہا ہے۔
جب آپ کو فون پر کوئی پیغام ملتا ہے، تو آپ کیا کرتے ہیں؟
آپ اُسے پڑھتے اور جواب دیتے ہیں — ہے نا؟
بالکل اسی طرح خُدا نے بھی آپ کے لیے ایک پیغام بھیجا ہے — بائبل میں۔
تو کیوں نہ دن کی شروعات سب سے اہم پیغام سے کریں؟
صبح سویرے، فون دیکھنے سے پہلے،
ایک لمحہ نکالیں، بائبل کھولیں، خُدا سے بات کریں۔
دعا کریں — یہ خُدا کے پیغام کا جواب ہے۔
آپ کی دعا بدل سکتی ہے کہ آپ آج کیسا محسوس کریں گے۔
یہ دن کو ایک نئے نظریے سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔
تو آج،
فون کے نئے پیغامات سے پہلے،
خُدا کے پرانے، سچے اور زندہ پیغام کو سنیں — یعنی بائبل کو۔
کیونکہ وہ آپ کی رہنمائی اور مدد کے لیے تیار ہے…
حتیٰ کہ اس سے پہلے کہ کوئی مشکل آپ کے دروازے پر آئے۔
آپ ایک معجزہ ہہیں!
ڈیبورا
اگر آپ روزانہ اپنی ای میل میں ایک حوصلہ افزا پیغام حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو میں آپ کو سبسکرائب کرنے کی دعوت دیتی ہوں A Miracle Every Day۔
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

کیا آپ نے کبھی خدا سے دور ی محسوس کی ہے؟ عزیزو!آج قریب ہونے کا وقت ہے۔ قریب ہو جاؤ۔ خدا کے قریب ہو جاؤ اور وہ بدلے میں آپ کے قریب آنے کا وعدہ کرتا ہے۔
More
یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے ہم Jesus Net Urdu کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://jesus.net/miracle