YouVersion Logo
تلاش

بچوں کی بائبلنمونہ

بچوں کی بائبل

7 دن 8 میں سے

جب یسوع زمین پر رہتا تھا تو اسے اپنے شاگردوں کو جنت کے بارے میں بتایا۔ اس نے اسے اپنے باپ کا گھر کہا، اس نے کہا کہ وہاں بہت سے مکان ہیں۔ مکان ایک بڑاااور خوبصورت گھر ہوتا ہے۔ اور آسمان بھی زمین کی نسبتبہت بڑا اور خوبصورت گھر ہے۔

یسوع نے کہا، میں جاتا ہوں تاکہ تمھارے لئے جگہ تیار کروں۔ اور اگر مَیں جا کر تُمہارے لئِے جگہ تیّار کرُوں تو پِھر آ کر تُمہیں اپنے ساتھ لے لُوں گا ۔ یسوع مردوں میں سے جی اٹھنے کے بعد آسمان پر گیا۔ جب اس کے شاگرد دیکھ رہے تھے تو یسوع آسمان پر اٹھا لیا گیا ، اور بادلوں نےاس کا استقبال کیا اور وہ ان کی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔

تب سے ہی مسیحیوں کو یسوع کا وہ وعدہ یا د ہے کہ وہ واپس آ کر انہیں ساتھ لے جائَے گا۔ یسوع نے کہا کہ وہ اچانک آ جائے گا، جب تھوڑے لوگ اس کی توقع کر رہے ہو گے۔ لیکن ان مسیحیوں کے بارے میں کیا ہے جو وفات پا چکے ہوں گے؟ بائبل کہتی ہے کہ وہ یسوع مسیح کے ساتھ ہی جا ئیں گے۔ ہم کو بَدَن کے وطن سے جُدا ہوکر خُداوند کے وطن میں رہنا زِیادہ منظُور ہے

مکاشفہ، بائبل مقدس کی آخری کتاب، ہمیں بتاتی ہے کہ آسمان کتنا خوبصورت ہے۔ اور سب سے حیران کن اور خاص بات یہ ہے کہ آسمان خدا کا گھر ہے۔ خدا ہر جگہ ہی موجود ہے لیکن اس کا تخت آسمان پر ہے ۔

فرشتے اور تمام آسمانی مخلوق آسمان پر خدا کی پرستش کرتے ہیں۔ اس طرح کی تمام خدا کے لوگ جو مر گئے ہیں وہ آسمان پر ہی ہیں۔ وہ خدا کی حمد کے خاص گیت گاتے ہیں ۔ یہ کچھ الفاظ ہیں جن سے وہ اس کی تعریف کرتے ہیں۔تو ہی لائق ہے کِیُونکہ تُو نے ذِبح ہوکر اپنے خُون سے ہر ایک قبِیلہ اور اہلِ زبان اور اُمّت اور قَوم میں سے خُدا کے واسطے لوگوں کو خرِید لِیا۔اور اُن کو ہمارے خُدا کے لِئے ایک بادشاہیاور کاہِن بنا دِیا ۔مکاشفہ 5: 9

بائبل کے آخری صفحات آسمان کو نئے یروشیلم کے طور بیان کرتے ہیں۔ یہ بہت ہی بڑا بہت ہی بڑا ہے اور اس کی دیواریں بہت ہی اونچی ہیں۔ دیواریںیشب کے پتھر سے بنی ہیں اوربلورکی مانند شفاف ہیں۔ ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھر اس کی بنیاد میں ہیں، اور یہ مختلف رنگوں میں چمک رہے ہیں۔ اور شہر کا ہر دروازہ ایک بڑے موتی سے بنا ہے۔

اور یہ موتیوں سے بنے دورازے کبھی بند نہیں ہوتے۔ آئیں اندر چلتے ہیں اور اسے دیکھتے ہیں۔۔۔ واہ، آسمان اندر سے تو اور بھی خوب صورت ہے۔ شہر خالص سونے کا بنا ہے جیسا کہ صاف شیشہ۔ حتی کہ اس کی گلیاں بھی سونے کی بنی ہیں۔

ایک نہایت خوبصورت صاف و شفاف زندگی کے پانی کا دریا خدا کے تخت سے بہتا ہے۔ دریاکے وار پارزندگی کا درخت ہے، جو کہ پہلے باغ عدن میں موجود تھا۔ یہ درخت نہایت ہی خاص ہے۔ اس پر بارہ مختلف قسم کے پھل لگتے ہیں یعنی ہر مہینے میں ایک پھل۔ اور زندگیکے درخت کے پتے قوموں کے لئے شفا ہیں۔

آسمان کو سورج یا چاند کی روشنی کی ضرورت نہیں۔ یہ خدا کے جلال کے حیران کن نور سے ہی منور ہے۔ اور وہاں کبھی رات یا اندھیرا نہیں ہے۔

حتی کہ آسمان کے جانور بھی مختلف ہیں۔ وہ سب سدھائے ہوئے اور دوستانہ ہیں۔ بھیڑے اور برے اکھٹے گھاس چرتے ہیں۔ حتی کہ زبردست ببر بھی بیل کی مانند بھوسا کھاتے ہیں۔ خداوند فرماتا ہے۔ وہ میرے تمام کوہ مقدس پر نہ ضررپہچائینگے نہ ہلاک کریں گے ۔

جب ہم اردگرد دیکھتے ہیں ، تو ہم غور کرتے ہیں کہ آسمان پر ابھی بھی کچھ چیزیں کم ہیں۔ کوئی بھی غصیلے الفاظ نہیں۔ کوئی بھی جھگڑا یا خود غرضی نہیں۔ کسی دروازے پر کوئی تالا نہیں کیوں کہ وہاں کوئی چور اچکے نہیں ہیں۔ وہاں کوئی بھی جھوٹ بولنے والا، قتل کرنے والا، جادوگر یا برے لوگ نہیں ہیں۔ آسمان پر کسی قسم کا بھی گناہ نہیں۔

خدا کے ساتھ آسمان پر کوئی رونا دھونا نہیں۔ بعض اوقات خدا کے لوگ زندگی میں دکھوں کے سبب سے روتے چلاتے ہیں۔ لیکن آسمان پر خدا ہمارے تمام آنسو پونچھ ڈالے گا۔

آسمان پر کوئی موت نہ ہو گی۔ خدا کے لوگ ہمیشہ اس کے ساتھ رہیں گے۔ وہاں کوئی دکھ، کوئی تکلیف یا رونا نہیں ہو گا۔ کوئی بیماری کوئی کمزوری کا موت نہ ہو گی۔ آسمان پر ہر کوئی خدا کے ساتھ خوش و خرم ہو گا ۔

سب سے عمدہ باتیہ ہے کہ آسمان لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے اور تمام بڑوں کے لئے بھی ہے جو یسوع مسیح کو اپنا منجی تسلیم کرتے ہیں اور اسے اپنا مالک جان کر اس کی اطاعت کرتے ہیں ۔ آسمان پرایک کتاب ہےجسےبرہ کی کتاب حیات کہتے ہیں۔ یہ لوگوں کے ناموں سے بھری ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کس کا نام وہاں لکھا ہوا ہے؟ ان سب کا جو یسوع مسیح پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ کیا آپ کا نام وہاں لکھا ہے؟

بائبل کے آخری الفاظ آسمان پر جانے کی شاندار دعوت ہیں۔ اور رُوح اور دُلہن کہتی ہیں آ اور سُننے والا بھی کہے آ۔ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔

ختم شد

دِن 6دِن 8

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

بچوں کی بائبل

یہ سب کیسے شروع ہوا؟ ہم کہاں سے آئے تھے؟ دنیا میں اتنا بدقسمتی کیوں ہے؟ کیا کوئی امید ہے؟ کیا موت کے بعد زندگی ہے؟ جوابات کے طور پر دنیا کی اس حقیقی تاریخ پڑھتے ہیں.

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Bible for Children, Inc کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bibleforchildren.org/languages/urdu/stories.php