YouVersion Logo
تلاش

بچوں کی بائبلنمونہ

بچوں کی بائبل

5 دن 8 میں سے

یسوع نے کئی معجزات کئے ۔ معجزات یہظاہر کرنے کے لئےنشان تھے کہ یسوع مسیح واقعی خدا کا بیٹا ہے۔ شادی کی دعوت میں پہلا معجزہ ہوا۔ ایک مسئلہ پیدا ہوا۔وہاں سب کے لئے کافی مے نہیں تھی۔

مریم، یسوع کی ماں، اُسے اِس مسئلے کے بارے میں بتاتی ہے،اُس نےپھر نوکروں سے کہا کہ جو بھی یسوعحکم دیتا ہے وہ کرو۔

یسوع نے کہا،’’ مٹکو ں میں پانی بھر دو‘‘۔’’پانی؟‘‘۔انہوں نے پوچھا ہو گا۔ جی ہاں، پانی جیسایسوعنے کہا تھا ۔

پھر یسوع نے نوکر کو ایک بڑےبرتن سے لے جانے کے لئے کہا اور اس شخص کوجو دعوت کا نگران تھاچکھنےکو کہا۔پانی اب مے تھا! اچھی مے! بہترین مے!

ملازمین حیران ہوئے۔ یسوع نے پانی کو مے میں بدل دیا تھا۔ صرف خدا ہی ایسا معجزہ کر سکتا ہے۔

یسوع نے دوسرے معجزات بھی کئے ۔ ایک شام، وہ اور اس کے شاگردپطرس کے گھر گئے۔ پطرس کی ساس کو بہت تیز بخارکی وجہ سے بیمار تھی۔

یسوع نے بیمار خاتون کا ہاتھ چُھوا۔ ایک لمحے میں وہ دوبارہ اچھی بھلیہو گئیتھی۔ وہ یسوع اور شاگردوں کی خدمت کرنے کے لئےاُٹھ کھڑی ہُوئی۔

ایسا لگتا تھا کہ پورا شہراُس شاماُن کے دروازے پر جمع ہوا۔ بیمار لوگ آتے ہیں۔اندھے، گونگے، بہرے، لنگڑے۔ یہاں تک کہ ان میں بدرُوح گرفتہلوگوں کی بھییسوعکے پاسبھیڑ لگ گئی۔ کیا وہ اتنےلوگوں کیمدد کر سکتا ہے؟

یسوع، خدا کا بیٹا، مدد کر سکتا ہے۔اوریسوع نے مدد کی۔ جوکوئیاُس کے پاس آئے اُنہوں نےشفا پائی۔ جو لوگزندگی بھر بیسا کھیوں پر تھے اب چلتے، دوڑتے اور کُودتے تھے۔

دُوسرےبھِی اُس کے پاس آئے، جو کوڑھ کے سبب بدصُورت تھے۔جب یسوع نے اُنہیں شفا دیتووہ تندرُست اور پاک صاف ہُوئے ۔

مرد اور خواتین بدرُوحوں سے مُصیبت ذدہیسوع کے سامنے کھڑے تھے۔وہ بدرُوحوں کوانہیں چھوڑنے کا حکم دیتا ہے۔ جیسے ہی بدرُوحوں نےاطاعتکی توخوفزدہ ، ناخُوش لوگپُر امن اور شادمان ہوگئے۔

بھیڑ کے پیچھے، چار آدمیوںنے اپنے دوست کویسوع کے پاس لانےکی کوشش کی۔ لیکن وہ قریب نہیں پہنچ سکے ۔ وہ کیا کرسکتے ہیں؟

بیمار آدمی کو گھر کی چھت پر لے گئے ، چار وفادار دوستوں نےچھتپھاڑیاوراُسے نیچے کردیا۔ اب وہ یسوع کے نزدیک تھا۔

یسوع نے دیکھا کہ چار دوستوں ایمانرکھتے تھے۔ اس نے بیمار آدمی سے کہا، "تیرےگناہ معافہُوئے،اپنا بستر اٹھا اور چل پھر"۔ آدمی کھڑا، ٹھیک ہوگیا، تندرستاور مضبوط۔ یسوع نے اسے شفا دی تھی ۔

جلد ہی، یسوع شاگردوں کے ساتھ کشتی میں تھا۔ ایک خوفناک طوفان سمندر میں آ گیا۔ یسوع سویا ہُواتھا۔ خوفزدہ شاگردوں نے اسے اٹھایا۔ "ائے خُداوند، ہمیں بچا،" انہوں نے پکارا۔ "ہمہلاک ہو رہےہیں!"

’’تھم جا‘‘، یسوع نے لہروں کو حُکم دیا۔ فی الفور ، سمندر پُرامن تھا۔ ’’یہ کس قسم کا انسان ہے؟‘‘ اُس کے شاگردوں نے سرگوشیاں کیں۔ حتیٰ کہ ہوا اور پانی بھی اُس کا کہا مانتے ہیں۔ اُنہوں نے یقین کیا کہ یسوع خُدا کا بیٹا تھا کیونکہ اُس کے معجزات نے اُس کا جلال ظاہر کیا۔ شاگرد یہ نہیں جانتے تھے، لیکن یسوع کو اور بھی بڑے بڑے معجزات کرتے دیکھیں گے جب وہ آدمیوں میں خُدا کی خدمت کرے گا۔

ختم شد

دِن 4دِن 6

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

بچوں کی بائبل

یہ سب کیسے شروع ہوا؟ ہم کہاں سے آئے تھے؟ دنیا میں اتنا بدقسمتی کیوں ہے؟ کیا کوئی امید ہے؟ کیا موت کے بعد زندگی ہے؟ جوابات کے طور پر دنیا کی اس حقیقی تاریخ پڑھتے ہیں.

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Bible for Children, Inc کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bibleforchildren.org/languages/urdu/stories.php