بچوں کی بائبلنمونہ
بہت عرصہ پہلے، خدا نے جبرائیل فرشتہ کو ایک بہت ہی پیاری اور کنواری لڑکی کے پاس بھیجا جس کا نام مریم تھا۔ فرشتہ نے اسے بتایا، تیرے بیٹا ہو گا اور تو اس کا نام یسوع رکھنا۔ وہ خدا تعالیٰ کا بیٹا کہلائے گا۔ اور اس کی بادشاہت کا آخر نہ ہو گا۔
"یہ کیسے ہو گا؟" ششدرہ لڑکی نے پوچھا۔ "میں تو کسی مرد کو جانتی تک نہیں۔" فرشتہ نے لڑک کو بتایا کہ یہ بچہ خدا کی جانب سے ہوگا۔ اور اس کا کوئی انسانی باپ نہ ہو گا۔
فرشتہ نے مریم کو بتایا کہ اسکی کزن الیشبع بھی بڑاپے میںحاملہ ہے۔ یہ بھی ایک معجزہ تھا۔ اس بات کے بعد جلد ہی مریم الیشبع کے پاس جاتی ہے ۔ اور اندونوں نےخداوند کی تعریف کی۔
مریم کی ایک یوسف نامی شخص سے منگنی ہوئی تھی۔ یوسف بہت ہی غمگین ہوا جس اسے پتا چلا کہ مریم حاملہ ہے۔ اس نے سوچا کہ اس بچے کا باپ تو کوئی اور ہی ہے۔
خواب میں خدا کے فرشتہ نے یوسف کو بتایا کہ یہ بچہ خدا تعالیٰ کا فرزند ہے۔ یوسف مریم کی مدد کرنے کو تھا۔
یوسف نے بھروسہ رکھا اور خدا کی اطاعت کی۔ اس نے اپنے ملک کے قوانین کی بھی اطاعت کی۔ اورنئے قانون کے مطابق وہ اور مریم اپنے آبائی گھربیت الحم میں حکومت کے ٹیکس بھی ادا کرنے بھی گئے۔
اب مریم کا وضع حمل کا وقت آ پہنچا۔ لیکن یوسف کو کہیں بھی کوئی جگہ نہ ملی۔ تمام سرائے لوگوں سے بھرئے ہوئے تھے ۔
آخر کار یوسف کو ایک اصطبل مل گیا۔ وہاں یسوع بچہ پیدا ہوا۔ اس کی ماں نے اسے ایک چرنی میں رکھا، جہاں جانوروں کو چارہ دیا جاتا تھا۔
قریب ہی چرواہے اپنے گلہ کی نگہبانی کر رہے تھے۔ خداوند کا فرشتہ ان پر ظاہر ہوا اور انہیں حیران کن خبر سنائی۔ کہ آج داود کے شہر میں تمھارے لئے ایک منجی پیدا ہوا ہے یعنی مسیح خداوند۔ اور تم بچہ کو چرنی میں پڑا پاو گے۔
اور یکایک اس فرشتہ کے ساتھ آسمانی لشکر کی ایک گروہ خدا کی حمد کرتی اور یہ کہتی ہوئی ظاہر ہوئی کہ" عالم بالا پر خدا کی تمجحید ہو اور زمین پر اُن آدمیوں میں جن سے وہ راضی ہے صلح۔"
چرواہے جلدی ہی اصطبل کی جانب گئے۔ اوربچے کو دیکھنے کے بعد جن سے بھی وہ ملے فرشتوں نے جو یسوع کے بارے میں بتایا تھا سب کو خبر کی۔
چالیس دن کے بعد، یوسف اور مریم یسوع کو یروشیلم میں ہیکل میں لائے۔ وہاں شمعون نامی ایک بوڑھے نے بچے کو دیکھ کر خدا کی حمد کی۔ جب کہ ایک اور بوڑھی عورت حناہ نامینے بھی خدا کا شکرادا کیا ، جو ہیکل میں خداکی خادمہ تھی۔ دو نوں جانتے تھے کہ یسوع خدا کا بیٹا ہے، اور موعودہ منجی۔ یوسف نے دو پرندوں کی قربانی دی۔ یہ خدا کی شریعت کے مطابق غربا کے لئے پہلوٹھے کو خداکے حضور لانے کا نذرانہ تھا۔
کچھ وقت کے بعد، ایک خاص ستارے نے مشرق ملک سے مجوسیوں کو یروشیلم کی راہ کی رہنمائی کی تھِی۔ " یہودیوں کا بادشاہ کہاں پیدا ہوا ہے۔" انہوں نے پوچھا، " کیوں کہ ہم اسے سجدہ کرنا چاہتے ہیں۔"
ہرودیس بادشاہ نے مجوسیوں کے بارے میں سنا۔ وہ پریشان ہوا اور اس نے ان سے کہا اگر تم یسوع کو پاو تو مجھے بھی خبر کرنا۔ " میں بھی اسے سجدہ کرنا چاہتا ہوں۔" ہیرودیس نے یہ کہا، لیکن وہ جھوٹ بول رہا تھا۔ ہیرودیس یسوع کو قتل کرنا چاہتا تھا۔
ستارے نے مجوسیوں کی ٹھیک ٹھیک رہنمائی کی جہاں مریم، یوسف بچے کے ساتھ رہتے تھے۔ انہوں نے گھٹنے ٹیک کر اسے سجدہ کیا ، انہوں نے یسوع کو قمیتی تحفے یعنی سونا اور لبان بھی پیش کئے۔
خدا نے مجوسیوں کو خبردار کیا کہ وہ چپکے سے اپنے گھر واپس لوٹ جائیں۔ ہیرودیس غصے سے بھر گیا۔ اور یسوع کو قتل کرنے کی غرض سے اس شریر بادشاہ نے بیت الحم کے بچے قتل کر وادئیے۔
لیکن ہیرودیس خدا کے بیٹے کو کوئی نقصان نہ پہنچا سکا۔ خواب میں ہدایت پا کر یوسف مریم اور یسوع کو باحفاظت لے کر مصر چلے گیا۔
جب ہیرو دیس مر گیا تو یوسف مریم اور یسوع کومصر سےواپس لے آیا۔ وہ ایک چھوٹے سے قصبے ناصرت جو گلیل کی جھیل کے پاس ہے رہنے لگے۔
ختم شد
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
یہ سب کیسے شروع ہوا؟ ہم کہاں سے آئے تھے؟ دنیا میں اتنا بدقسمتی کیوں ہے؟ کیا کوئی امید ہے؟ کیا موت کے بعد زندگی ہے؟ جوابات کے طور پر دنیا کی اس حقیقی تاریخ پڑھتے ہیں.
More
ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Bible for Children, Inc کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bibleforchildren.org/languages/urdu/stories.php