YouVersion Logo
تلاش

بچوں کی بائبلنمونہ

بچوں کی بائبل

1 دن 8 میں سے

کس نے ہمیں بنایا؟ بائبل مقدس ،خدا کا کلام بتاتا ہے کہ کس طرح انسانی زندگی شروع ہوئی بہت پہلے خدا نے انسان کو بنایا اور اس کا نام آدم رکھا۔ خدا نے آدم کو زمین کی مٹی سے بنایا۔ جب خدا نے آدم میں زندگی کادم پھونکا تو اس میں زندگی آ گئی ۔ اس نے اپنے آپ کو ایک خوبصورت باغ میں پایا۔ جسے عدن کہتے ہیں ۔

آدم کے بنانے سے پہلے خدا نے خوبصورت دنیا بنائی ۔ جو شاندار چیزوں سے بھری تھی ۔آہستہ آہستہخدا نے پہاڑی مقامات اور کھلے گھاس کے میدان ،خوشبو دار پھول ،اور لمبے درخت ،چمکدار پروں والے پرندے اور بھنبھناتی مکھیاں ،لہروں سے کھیلتی مچھلیاں اور سمندری جاندار پیدا کیے ۔ در حقیقت ،خدا نے ہرچیز جو موجود ہے پیدا کی ۔

بالکل ابتدا ٫ میں ،اس سے پہلے کے خدا کچھ بناتا۔اس کے سوا اور کچھ نہیں تھا۔ نہ لوگ ، نہ جگہیںیا چیزیں ۔ کچھ بھی نہیں ۔ نہ روشنی نہ ہی اندھیرا،نہ آسمان نہ زمین ۔نہ گزرا دن ،نہ آنے والا دن ۔صرف خدا ہی تھا اور اس کا کوئی شروع نہ تھا۔ تب خدا نے کام شروع کیا۔

ابتدا٫ میں خدا نے زمین اور آسمان خلق کیے ۔

زمین ویران اور سنسان تھی ،اور گہراؤ کے اوپر اندھیرا تھا۔ پھر خدا نے کہا "روشنی ہو جا" ۔

اور روشنی ہو گئی ۔ خدا نے روشنی کو دن کہا اور تاریکی کو رات کہا۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی اور پہلا دنہوا۔

دوسرے دن ،خدا نے آسمان کے نیچے سمندر ،دریا اور جھیل کے پانی کو ایک جگہ جمع کیا۔ تیسرے دن خدا نے کہا" خشکی نظر آئے"اور ایسا ہی ہوا۔

خدا نے گھاس اور پھولوں اور بیج دار بوٹیوں اور درختوں کو بھی حکم دیا کہ پھلیں اور ایسا ہی ہوا۔ اور شام ہوئی اور صبح ہوئی سو تیسرا دن ہوا۔

پھر خدا نے سورج ،چاند اور بہت سارے ستاروں کو بنایا جن کو کوئی گن نہیں سکتا۔اور شام ہوئی اور صبح ہوئی سو چوتھا دن ہوا۔

سمندری مخلوق اور مچھلیاں اور پرندے خداکی فہرست میں اگلے تھے ۔ پا نچویں دن خدا نے بڑی مچھلیاں اورچھو ٹی مچھلیاں لمبی ٹا نگوں والے شتر مرغاور خوش گنگناتے چھوٹے پرندے بنا ئے ۔ خدا نے زمین کے پا نی کو بھر نے کے لیے ہر قسم کی مچھلیاں بنائیں اور آسمان ، زمین اور سمندر سے شاد ہو نے کے لیے ہر قسم کا پر ندہ بنا یا ۔اور شا م ہوئی اور صبح ہوئی اور پا نچواں دن ہوا۔

اس کے بعد ، خدا نے پھر کہا ۔ اس نے کہا ،" زمین اپنے اوپر رہنے والی مخلوقخلق کرے۔۔۔"اور ہر طرح کے جانور ، کیڑے مکوڑےاور رینگنے والے جانور وجود میں آئے ۔زمین کو ہلاتے ہوئے ہاتھی اور دوڑتے ہوئے چوہے ، شرارتی بندر اور سست مگر مچھ ، رینگتے ہو ئے کیچوے ، ہلتے ہو ئےہازرافے اور غراتی ہو ئی بلیاں وجود میں آیئں۔پھر اس دن خدانے ہر قسم کے جا نور بنائے۔ اور شام ہوئیسو چھٹا دن ہوا ۔

خدا نےچھٹے دن کچھ اور کیا ۔کچھ بہت خاص ، انسان کے لیے سب تیار تھا ۔ کھیتوں میں خوراک تھی اور جانور اس کی خدمت کے لیے ۔ اور خدا نے کہا ،"آ وہم انسان کو اپنی شبیہ پر بنائیں اور زمین پر کی ہر چیز پر اختیار بخشیں" پھر خدا نے انسان کو اپنی شبیہ پر خلق کیا۔۔۔اس نے اسے اپنی شبیہ پر بنایا۔

خدا نے آدم کو حکمدیا "تو با غ کے ہر درخت کا پھل کھا سکتا ہے لیکننیک و بد کی پہچان کے درخت کا پھلکبھی نہ کھانا ۔ اگر تو نے اُس در خت کا پھل کبھی نہ کھانا ۔ اگرتونے اُس درخت سے کھایا تو یقیناً مر ے گا۔"

اورخداوند خدانے کہا ، "آدم کا اکیلا رہنا اچھا نہیں میں اس کے لیے ایک مددگار بناونگا۔" خداتمام پرندے اور دشتی جا نور آدم کے پا س لایا ۔ آدم نے اُ ن سب کے نام رکھے ۔ یہ سب کچھ کرنے میں وہ بہت عقلمند تھالیکن تما م پر ندوں اور دشتیجا نوروں میں سے آدم کی مانند اس کا کوئی مد د گار نہ ملا۔

خدا نے آدم پر گہری نیند بھیجی، بہت گہری نیند ۔ اور سوئے ہوئے آدم کیپسلیوں میں سے ایک کو نکال لیا ، خدا نے آدم کی پسلی سے عورت کو بنایا ۔ عورت جو خدا نے آدم کی مدد گار بنائی وہ بالکل آدم کی ساتھی بنائی گئی۔

خدا نے چھ دنوں میں ہر چیز بنا ئی ۔پھر خدا نے ساتویں دن کو بر کت دی اور اس کو سبت کا دن ٹھہرایا ۔ باغ عدنمیں ، آدم اور اس کی بیوی حوامکمل طور اپنیخوشی سے خدا کی تابعداری کر رہے تھے ۔ خدا ان کا رب تھا ،ان کامہیا کرنے والا اور ان کا دوست تھا ۔

ختم شد

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

بچوں کی بائبل

یہ سب کیسے شروع ہوا؟ ہم کہاں سے آئے تھے؟ دنیا میں اتنا بدقسمتی کیوں ہے؟ کیا کوئی امید ہے؟ کیا موت کے بعد زندگی ہے؟ جوابات کے طور پر دنیا کی اس حقیقی تاریخ پڑھتے ہیں.

More

ہم یہ منصوبہ فراہم کرنے کے لیے Bible for Children, Inc کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔ مزید معلومات کے لیے، براہ کرم ملاحظہ کریں: https://bibleforchildren.org/languages/urdu/stories.php