بائبل پڑھنا کیسے شروع کریںنمونہ
![How to Start Reading the Bible](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F16643%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
بائبل پڑھنے کو عادت کیسے بنائیں
بار بار اسے نہ بھولیں، اگر آپ ایک دن بائبل پڑھنا بھول جائیں، تو آپ جلدی سے جلدی اس معمول بنائیں۔ James Clear
بائبل پڑھنا بڑا پریشان کن ہو سکتا ہے اگر اسے آپ نے ابھی تک شروع نہیں کیا۔ ایسا بھی ممکن ہے کہ آپ اکثر بائبل کھولتے ہوں مگر آپ نے اسے روز مرہ کی عادت نہیں بنایا۔ کچھ سادہ سے قدم اٹھا کر آج ہم اسے تبدیل کریں گے۔
روز بائبل پڑھنے کی عادت بنانے کے لئے کوئی خاص طریقہ اپنانے کی ضرورت نہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سا طریقہ استعمال کرتے ہیں، خدا خود اپنا طاقت ور راستہ ظاہر کرے گا جب آپ اس کے کلام کے ذریعہ اس کے ساتھ چلنا شروع کریں گے۔ اوپر دی گئی عبارت ہمیں بتاتی ہے: بار بار اسے نہ بھولیں اس لئے نہیں کہ خدا ہم سے ناراض ہو گا - وہ نہیں ناراض ہوگا ۔ مگر جب ہم بائبل پڑھنا بھول جاتے ہیں تو آہستہ آہستہ ہم اس عادت کو چھوڑ دیتے ہیں۔ ہم کچھ ایسی باتیں سیکھتے ہیں جن سے ہم بائبل کو پڑھنے کی عادت بناسکتے ہیں۔
نیاء عہد نامہ پڑھیں
یہ ایک بہترین آغاز ہے کیونکہ نیاء عہد نامہ یسوع کی زندگی اور تعلیم کے بارے بتاتا ہے۔ آپ پرانہ عہد نامہ اس سے کچھ دیر بعد شروع کر سکتے ہیں، مگر جو لوگ بائبل کو سمجھتے نہیں ہیں ان کے لئے نیاء عہد نامہ بہترین آغاز ہے۔ متی کی انجیل سے شروع کریں اور ایک باب روز پڑھیں۔ اس دوران اضافی تشریح لکھیں اور اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال آئے تو اسے اپنے دوست یا پادری صاحب سے پوچھیں، جو اس وقت بائبل کی سمجھ آپ سے زیادہ رکھتے ہیں۔
ایک مطالعاتی منصوبہ شروع کریں
YouVersion پر ہزاروں مطالعاتی منصوبے موجود ہیں – جو آپ پڑھ رہے ہیں وہ ان میں سے ایک ہے- یہ اس معاملے میں آپ کی مدد کریں گے۔ اس میں بہت سے لوگ ہیں جو بائبل کی بہت زیادہ سمجھ رکھتے ہیں، اس میں تاریخ اور پس منظر شامل ہے، یہ آپ کو سمجھنے میں مدد دیں گے۔ آپ مطالعاتی منصوبوں کو تلاش کر سکتے اور وہ بائبل پڑھنے میں آپ کی مدد کریں گے۔
walk through the Bible.
رہنمائی کے لئے دعا کریں
بائبل پڑھنا شروع کرنا آپ کا پہلا اور عظیم قدم ہے اور بعد میں آپ کو سیکھنا ہے کہ اس کلام کا مطلب کیا ہے اور خدا سے دعا کرنی ہے کہ وہ اس کلام میں موجود قیمتی تشریح آپ پر ظاہر کرے۔ دعا کریں کہ خدا اپنی زندہ سچائی کو آپ پر ظاہر کرے تا کہ آپ حقیقی طور پر اس کے کلام کی سمجھ میں ترقی کریں۔
ایک ایسا دن بھی ہو گا جب آپ بائبل پڑھنا نہیں چاہیں گے کیونکہ اس کے علاوہ اور بہت سے ضروری کام آپ کو نظر آئیں گے اور ایک ایسا دن بھی ہو گا جب آپ بائبل پڑھ تو لیں گے مگر سمجھیں گے نہیں کیا آپ کو یہ بات سمجھ آئی۔ پھر یہ آپ کی زمہ داری ہے کہ آپ بائبل پڑھیں۔ اکثر ایسا نہیں ہوتا کہ خواہش عمل میں بدل جائے، مگر ہمارے عمل کے ساتھ ہماری خواہش ضرور چلتی ہے۔
جب آپ بائبل روز پڑھنا شروع کریں گے تو خدا آپ پر ایسی باتیں ظاہر کرے گا جو آپ کے ذہن میں بھی نہیں ہوں گی۔ یقین رکھیں کہ یہ سرمایہ کاری مستقبل میں آپ کی زندگی میں بڑا روحانی فائدہ لائے گی۔
روشنی ڈالیں ۔
- کیا آپ روز بائبل پڑھتے ہیں؟ کیوں یا کیوں نہیں؟
- وعدہ کریں کہ آپ اگلے 30 دن کے لئے ہر روز بائبل پڑھیں گے۔ آپ کو کسی ایسے شخص کی ضرورت ہو گی جو آپ کے ساتھ یہ کام روز کرے اور دیکھے کہ آپ اسے ٹھیک سے کر رہے ہیں یا نہیں۔ (کیا آپ مطالعاتی منصوبہ بھی اپنے دوست کے ساتھ شروع کرنا چاہتےہیں، تو اس کو اس کی دعوت دیں!)
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
![How to Start Reading the Bible](/_next/image?url=https%3A%2F%2Fimageproxy.youversionapi.com%2Fhttps%3A%2F%2Fs3.amazonaws.com%2Fyvplans%2F16643%2F1280x720.jpg&w=3840&q=75)
اگر ہم خود کو دھوکا نہ دیں تو بائبل پڑھنا اچھی بات ہے، مگر یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ہم شروع کہاں سے کریں۔ اگلے چار دنوں میں ہم سیکھیں کہ کہ بائبل کیوں ضروری ہے، اس کر پڑھنے کی عادت کیسے بنائیں اور آج سے اس کا اپنی زندگی پر عمل درآمد کیسے کریں۔
More