YouVersion Logo
تلاش

باڑ: اپنی زندگی میں ایسے کاموں سے دور رہیں جن سے آپ کا پچھتانا پڑےنمونہ

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

1 دن 5 میں سے

کوئی نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی برباد ہو جائے، مگر اکثر لوگ اپنی گاڑی برباد کر لیتے ہیں۔ سڑک پر باڑ لگی ہوتی ہے تاکہ ہم خطرناک علاقے یا سڑک کی حد کے باہر جانے سے بچ جائیں۔ کیسا ہو اگر اس قسم کی باڑ ہماری زندگیوں میں بھی ہمیں بچانے کے لئے موجود ہو؟

اگر آپ نے ذاتی باڑ لگائی ہوتی تو روپے پیسے، تعلقات، بد اخلاقی اور جذباتی کام جن کی وجہ سے آپ پچھتاتے ہیں آپ ان کو نہ کرتے۔

ذاتی باڑ وہ معیار ہیں جو ہم نے اپنی عادت کے لئے ٹھہرائے ہیں اور ہمارا ضمیر ہمیں بتاتا رہتا ہے کہ یہ ٹھیک یا غلط ہیں۔ یہ ایسے اصول ہیں جو آپ نے اپنے لئے مقرر کئے ہیں، یہ آپ کے ضمیر کو بھی روشن کرتے ہیں، جب آپ اس باڑ کی وجہ سے کئی برے کام سے بچ جاتے ہیں۔ سڑک کی باڑ کی طرح، آپ کو ایسی جگہ روک دیا جاتے ہے جہاں ابھی کچھ برا نہیں ہوا ہوتا۔ اپنے کام کاج کو برباد کرنے سے پہلے آپ کی ذاتی باڑ آپ کو بتا دیتی ہے کہ آپ کسی مشکل میں پھنسنے لگے ہیں۔ جب آپ کوئی ایسی بات کرنے لگتے ہیں جس پر آپ کو پچھتانا پڑتا آپ کی ذاتی باڑ آپ کو خبردار کرتی ہے کہ لفظ استعمال کرنے میں احتیاط کریں۔

جب ہم اپنی باڑ لگانے لگے ہیں تو پولس ہمیں اچھی نصیحت کرتا ہے: "پس غور سے دیکھو کہ کس طرح چلتے ہو – بے عقل کے طرح نہیں عقل مند کی طرح چلنا ہے۔۔۔"

پولس رسول جانتا تھا (آپ کو بھی اس کا تجربہ ہوگا) کہ ہم کوئی قانون توڑے بغیر بھی بڑی پریشان میں پڑ سکتے ہیں۔ آپ کو روپے پیسے کی پریشانی ہو سکتی ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے ان کو بے احتیاطی سے استعمال کیا ہو پھر بھی مسئلہ میں پڑ جائیں۔ آپ کوئی گناہ بھی نہیں کریں اور آپ کے رشتے ناطے برباد ہو جائیں۔

باڑ آپ کو بچا کے رکھتی ہے کہ آپ برائی سے بچیں اور اچھائی کی طرف جائیں۔ یہ آپ کو فہم سے چلنے میں مدد دیتی ہے۔

یہ وہ سوال ہیں جو ہمیں اپنے روپے پیسے، تعلقات، اخلاقیات اور جذبات کو اگلے کچھ دن پوچھنے والے ہیں: اپنے پرانے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اپنی موجود صورت حال دیکھ کر اور اپنے مستقبل کی امید اور خواب مد نظر رکھ کر، کیا کام ہے جو عقل مند سے ہو سکتا ہے؟

اپنی ازداجی زندگی میں --- اپنے کام کاج می ---جب آپ زندگی گزارتے ہیں تو آپ سب سے زیادہ وقت کسے دیتے ہیں ۔۔۔ کون سا عقل مند والا کام ہے جو آپ کر سکتے ہیں؟

اس سوال نے آپ کے ماضی کے انتخاب اور حالات جن کی وجہ سے آپ پچھتا رہے تھے، کیسے تبدیل کیا ہے؟ کس مقام پر یہ آپ کو مدد دے گا آج؟ جب آپ کسی مشکل میں پھنسنے والے ہیں تو یہی وقت ہے با لگانے کا ۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Guardrails: Avoiding Regrets In Your Life

سڑک پر باڑ لگائی جاتی ہے تا کہ گاڑیاں خطرناک علاقہ اور سڑک کی حد سے بارے نکلنے سے بچ جائے۔ ہم اکثر ان پر دھیان نہیں دیتے جب تک ہمیں ان کی ضرورت نہیں پڑتی- اس کے بعد ہم یقیناً شکرگزار ہوتے ہیں کہ وہ وہاں موجود ہیں، کیسا لگے جب ہمارے تعلقات، روپے پیسے اور کام کاج میں بھی ایسی باڑ لگ جائے؟ ان سے کیا محسوس ہو گا؟ وہ ہمیں بعد کے پچھتاوے سے کیسے بچا سکیں گی؟ اگلے 5 دن آئیں اپنی ذاتی باڑ لگانے کے بارے میں سیکھیں۔

More

ہم North Point Ministries and Andy Stanley کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں یہ مطالعاتی منصوبہ فراہم کیا۔ مزید معلومات کے لئے ملاحظہ فرمائیں: https://www.anthology.study/anthology-app