YouVersion Logo
تلاش

بے چینینمونہ

Restless

1 دن 3 میں سے

آپ کا فون چلتا جا رہا ہے۔ کوئی بھی تاریخ ایسی نہیں جس میں آپ کے پاس وقت ہو۔ کام کی فہرست ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ آپ کا ذہن کسی دوڑ میں لگا ہے۔ جب آپ صبح جاگتے ہیں تو فوراً آپ کا سامنا ایسے خیالات سے ہوتا ہے جو سمجھ سے باہر ہوتے ہیں اور یہ سارا دن آپ کو پریشان رکھتے ہیں۔

آپ ان تمام باتوں کو جانتے ہیں؟ آج، پہلے سے زیادہ، ہم بے چین ہیں۔ میں تین سنگین عوامل کے بارے میں بات کروں کا جو آج کل مسیحی لوگوں کی بے چینی کی وجہ ہیں۔ پہلے ہم (دوسری دنیا کے تمام لوگوں کی طرح) اپنا زیادہ وقت تفریح، سماجی رابطوں، موبائل اور کھیلوں میں گزارتے ہیں، یہ اچھی چیزیں زندگی خوشگوار بنانے کے لئے بنائی گئی تھی مگر انہوں نے زندگی کو عذاب بنا دیا ہے۔ دوسری طرف، "ہم خدا کے گھر کے دروازہ سے داخل ہو کر شکرگزاری کے لئے وقت نہیں نکالنا چاہتے۔" ہمیں یہ بات ناخوش کرتی ہے اور بے چینی ہمیں زیادہ کام کرنے کی طرف متوجہ کرتی ہے۔ اور آخر کار – یہ ایک ایسی جدوجہد ہے جو پراعزام ماہرین کو مقابلہ کرنے کے لئے مجبور کرتی ہے – ہم انجیل اور خوش خبری کے لئے وقت نکالنے میں ناکام رہتے ہیں اور بھول جاتے ہیں کہ میسح میں ہماری شناخت کیسے ہمیں اس پریشانی سے دور کرتی ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ کام کرتے جانا ہے۔

یہ عام سی بات لکتی ہوگی مگر جب ہمارا مسئلہ بے چینی ہے تو ہمیں اس سے آرام حاصل کرنے کے لئے اس وجہ کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ حقیقی آرام اور اطمینان حاصل کرنے کے لئے ہمیں اس بے قابو دنیا اور کام سے وقت نکالنا ہوگا۔ وقت نکال کر ہمیں جو کچھ خدا نے عطا کیا ہے اس کا شگر ادا کرنا ہوگا، نہ کہ کام کے لئے زیادہ وقت گزاریں۔ اور ہمیں ضرور تبدیل ہونا ہو گا ان چیز کو کچھ وقت چھوڑ کے (آپ کا email اور فون وغیرہ) اور وہ وقت اپنے زندگی (دوست، خاندان، خدا کا کلام وغیرہ) کے لئے گزارنا ہوگا۔

خوش قسمتی سے، بائبل ہمیں آرام کا ایک نمونہ عطا کرتی ہے: سبت۔ کچھ سال پہلے تک سبت میرے لئے ایک اسم تھا نہ کہ فعل۔ یہ ایک قدیم لفظ تھا جو ہفتہ میں آنے والے ایک دن کا نام ہے، جو کہ موجودہ مسیحی لوگ عمل میں نہیں لاتے۔ مجھے لگتا تھا کہ سبت ایک قانونی فعل ہے مگر مجھے بعد میں احساس ہوا کہ یہ ایک پرفضل تحفہ ہے جو میری بے چینی کو دور کرے گا۔ مگر یسوع کے الفاظ کو احتیاط سے سمجھ کر، سبت کے بارے میں میرے خیالات مکمل طور پر تبدیل ہو گئے۔ اب میں اس کے بغیر اپنی زندگی کو تصور بھی نہیں کرتا۔

کل، ہم دیکھیں گے کہ سبت کیا ہے اور کیا نہیں ہے موجودہ مسیحیوں کے لئے، بہت سی افسانوی کہانی کا پردہ فاش کرتے ہوئےجن کا سامنا مجھ تھا ہو سکتا ہے آپ کو بھی ہو، ہم اس قدیم رسم کو بہت دیر تک روکے رہے۔ پھر اس مطالعاتی منصوبہ کے آخردن ہمیں دیکھیں گے کہ بائبل سبت کے آرام کے بارے میں کیا کہتی ہے کہ یہ کیا تھا اور اس کو آج عملی طور پر کیا سمجھا جا رہا ہے۔

دِن 2

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Restless

"ہمارے دل بے چین ہیں جب تاکہ وہ تجھ میں آرام نہ حاصل کر لیں۔" Augustine بیان کرتے ہیں کہ اس جملے کو سننے سے پہلے ہم اس قدر بے چین نہیں تھے۔ ہماری حقیقی بے چینی کا کیا حل ہے؟ یہ تین دن کا مطالعاتی منصوبہ کچھ ظاہر کرتا ہے، اس کا حال جزوی طور پر سبت کی قدیم روایات کو مختلف انداز میں دیکھنے میں ہے۔ خداوند یسوع میسح کے انداز میں دیکھیں جو کہ اطمینان کا حقیقی سرچشمہ ہے۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Jordan Raynor کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: http://www.jordanraynor.com/restless/