YouVersion Logo
تلاش

عید قیامت المسیح کیوں؟نمونہ

Why Easter?

2 دن 5 میں سے

وہ کیوں آیا اور اس نے کیوں جان دے دی؟

یسوع وہ واحد آدمی ہے جو اپنی مرضی سے پیدا ہوا اور وہ ان تھوڑے سے لوگوں میں شامل ہے جنہوں نے اپنی مرضی سے موت قبول کی۔ اس نے کہا کہ اس کی آمد کا مقصد تھا کہ وہ ہمارے لئے اپنی جان قربان کرے۔ وہ اس لئے آیا کہ '۔۔۔ اپنی جان بُہتیروں کے بدلے فِدیہ میں دے۔'(مرقس 10 : 45)

یسوع نے کہا کہ وہ ہمارے 'لئے' مرا۔ لفظ 'لئے' کا مطلب ہے 'کی بجائے'۔ اس نے یہ اس لئے کیا کیوں کہ وہ ہم سے پیار کرتا ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ ہم اپنے گناہ کی خاطر دکھ اٹھائیں۔ صلیب پر وہ فرماتا ہے، 'وہ یہ سب چیزیں خود پر لے لے گا۔' اس نے یہ آپ کے لئے اور میرے لئے کیا۔ اگر میں اور آپ اس دنیا کے واحد شخص ہوتے تو بھی وہ ہمارے لئے یہ کرتا۔ مقدس پولس لکھتا ہے، 'خدا کا بیٹا۔۔۔ جِس نے مُجھ سے مُحبّت رکھّی اور اپنے آپ کو میرے لِئے مَوت کے حوالہ کر دِیا۔ (گلتیوں 2 : 20)۔ یہ ہم سے محبت تھی جس کی وجہ سے اس نے اپنی جان فدیہ میں دے دی۔

'فدیہ' کا لفظ اس جگہ استعمال ہوتا ہے جہاں غلاموں کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔ کوئی مہربان شخص شاید کسی غلام کو خرید کر آزاد کر دے – مگر اسے پہلے فدیہ کی رقم ادا کرنا پڑتی تھی۔ یسوع نے صلیب پر اپنا خون بہا کر ہمارے فدیہ کی رقم ادا کر کے ہمیں آزاد کر دیا۔

دِن 1دِن 3

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

Why Easter?

عید قیامت المسیح میں کیا خاص بات ہے؟ اس شخص میں اتنی دلچسپی کیوں لی جاتی ہے جو 2000 سال پہلے پیدا ہوا تھا؟ اتنے زیادہ لوگ یسوع میں دلچسپی کیوں لیتے ہیں؟ہمیں کیوں اس کی ضرورت ہے؟ وہ کیوں آیا؟ وہ کیوں مرا؟ لوگ اس بات کو کیوں جاننا چاہتے ہیں؟ اس 5 دن کے مطالعاتی منصوبہ میں Nicky Gumbel ہم تک ان دلچسپ سوالات کے جواب پہنچاتے ہیں۔

More

ہم اس منصوبے کو فراہم کرنے کے لیے Alpha and Nicky Gumbel کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لئے، براہِ مہربانی مُلاحضہ کریں: https://alpha.org/