YouVersion Logo
تلاش

آپ کو دعا کرنی ہے!نمونہ

آپ کو دعا کرنی ہے!

6 دن 6 میں سے

"ایک   صحت مند اور متوازن دعاکے لئے چھ چابیاں۔ حصہ دوئم۔"

4۔ اپنی   ضرورتیں اور خواہشیں خُدا کو بتائیں اور اِنہیں پورا کرنے کے لیے اُس سے کہیں۔ "ہماری روز کی روٹی آج ہمیں   دے۔۔۔"

آپ کے لئے خدا کی محبت گہری، لامتناہی اور غیر مشروط ہے،   اکثر بائبل میں اپنے  بیٹے کے لیے ایک محبت کرنے والے باپ کی شفقت کا موازنہ کیا جاتا ہے. وہ اپنے بچے کی  سنا چاہتا ہے (اور یہ آپ ہیں) ؛ وہ آپ کی زندگی،   آپ کی ضروریات اور خواہشات کے بارے میں سننا چاہتا ہے، اور وہ چاہتا ہے کہ آپ اپنی   ضروریات کے لئے اس کے پاس جائیں ۔ آپ کے لئے اس کی محبت اُسے مجبور کرتی ہے کہ   وہ آپ کو آپکی اُمید سے بڑھکر برکت دے ۔

5۔ خُدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اِس ذہن کے ساتھ کے آپ بھی اُنہیں معاف کریں   گے جنہوں نے آپکے ساتھ بُرائی کی۔" ہمارے قرض ہمیں معاف کر جیسے ہم نے   دوسروں کے قرض معاف کئے۔"

اپنے گناہوں کی معافی کے لیے خُدا سے دُعا کرنا اِس  بات سے شروع ہوتا ہے کہ پہلے ہم خُود اُن   گناہوں کو تسلیم کریں پھر خُدا کے سامنے   اقرار کریں ۔

اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے   مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔ 1 یوحنا   1: 9 

آپ یقین کر سکتے ہیں کہ خدا نے آپ کو معاف کردیا اور آپ   کو آپکے  گناہوں سے  پاک صاف کردیا ہے۔اور اس معافی کے ساتھ، سزا   کے حکم ، شرمندگی اور ملامت سے بھی آزاد کر دیا ہے۔

لیکن خُدا یہ بھی   کہتا ہے کہ جیسے اُسے نے ہمیں معاف کیا، ہم بھی دوسروں کو معاف کریں جنہوں نے   ہمارے ساتھ بُرائی کی۔جیسے خُدا سے معافی پانا آزادی کو لاتا ہے ، ویسے ہی دوسروں کو معاف کرنے سے تلخیوں، شکایات، اور   ماضی کی تکلیفوں سے ،جو لگاتا ہمیں پریشان کرتی ہیں آزادی مِلتی ہے۔

مسیح میں آزاد زِندگی کی بُنیاد معافی، پانا اور دینا   دونوں ہی ہے۔

6۔ آزمائش اور حالات سے بچنے میں مدد کے لئے خدا کی   رہنمائی کے لئے دعا کرو(گھگ)۔ "۔۔۔۔۔ اور ہمیں آزمایش میں نہ لا بلکہ بُرائی   سے بچا"

خدا نے ہمارے گناہوں کو معاف کر دیااور ہمیں تمام ناراستی   سے پاک کر دیا ہےجیسا کہ 1 یوحنا 1: 9 میں وعدہ کیا گیا ہے، پر اِس گناہ آلودہ   دُنیا میں رہتے ہوئے ہم پھر بھی آزمائشوں کا سامنا کریں گے۔دعا ئے ربانی کا یہ حصہ مستقبل میں   گناہوں سے بچنے کی اہمیت پر توجہ دئیے بغیر، خُدا کی دی گئی معافی سے محض آرام دہ اور مطمئن رہنے کی اہمیت پر   زور نہیں دیتا ۔ جب خدا ہمیں معاف کر کے گناہ کی روحانی سزا کو ہٹاتا ہے، تو وہ مطلوبہ   طور پر گناہ کے نقصان دہ نتائج کو دور نہیں کرتا۔ اس وجہ سے، آزمائش سے بچنے کے لیےخدا   کی مدد کے لئے دعا کرنا ضروری ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر، آپ دعا میں جو بھی وقت خوشی سے خُدا   کو دے سکتے ہیں اُسے دینا شروع کریں۔  خدا نے ہر روز آپ سے ملنے کے لیے کوئی معینہ   مقدار نہیں ٹھہرائی۔ مذید یہ کہ ، "اُنگھنے   "سے بچنااور ہوشیا ر رہنا بعض اوقات ایک چیلنج ہو جائے گا۔ پریشان نہ ہوں؛ یہ   جانیں کہ آپ خدا سے برکت پائیں گے جونہی اُس کے ساتھ آپ دعا میں اپنے وقت کو ٹھہرائے گے !

دِن 5

مطالعاتی منصوبہ کا تعارف

آپ کو دعا کرنی ہے!

ایک طاقتور اور مؤثر دعائیہ زندگی کی تعمیر کے اصولوں کو   دریافت کریں۔ دعا - ذاتی سطح پر خدا کے ساتھ بات چیت - ہماری زندگی اور ماحول میں   مثبت تبدیلی دیکھنے کی کلید ہے۔یہ ڈیوڈ جے سوینڈٹ کی ایک کتاب "اس   دنیا سے باہر؛ ایک مسیحی کی نشونما اور مقصد کے لئے رہنمائی "سے لے لیاگیا ہے۔

More

ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں:  http://www.twenty20faith.org/youversionlanding