پہلا درجہ خُدا کو دیںنمونہ
"خدا کی مدد سے زندگی کی لڑائیوں کا جیتنا"
یہاں ایک زندگی کی طویل جنگ ہے جو ہماری زندگیوں میں چل رہی ہے. ایک طرف تو ہماری پرانی گناہگار فطرت کا اثر ہے - اُن پرانے رحجانات ، آزمائشوں اور گناہوں پر قابو پانا ہمارےلیے مشکل ہے۔ جب ہم اپنے خدا کے ساتھ چلتے ہیں تو وقت گزرنے کے بعد، گنہگار فطرت کا اثر کم ہوتا ہے۔ دوسری طرف ہماری روح میں روح القدس کی موجودگی کا بڑھتاہوا اثر ہے۔ یہاں دو مخالف قوتیں ہیں جسکا ذکر گلتیوں میں کیا گیا ہے۔
مگر مَیں یہ کہتا ہُوں کہ رُوح کے مُوافِق چلو تو جِسم کی خواہِش کو ہرگِز پُورا نہ کرو گے۔ کیونکہ جِسم رُوح کے خِلاف خواہِش کرتا ہے اور رُوح جِسم کے خِلاف اور یہ ایک دُوسرے کے مُخالِف ہیں تاکہ جو تُم چاہتے ہو وہ نہ کرو۔ گلیتوں 5: 16۔17
خدا کا کلام ہمیں "روح کے موافق زندگی گزارنے" کے لئے حوصلہ افزائی کرتا ہے. دوسرے الفاظ میں، ہمیں روح القدس کے اثرات کو ہماری زندگیوں میں گنہگار فطرت کے اثرات پر قابو پانے کی اجازت دینی چاہیے۔
بہت مرتبہ، ایسا کہنا ،کرنے کے مقابلہ میں آسان ہے. ہماری گناہ آلودہ فطرت ہمیں خود مختار ،امتیاز اور جذبات کو پورا کرنے کے فیصلے کرنے پر مجبور کرتی ہے. اِسےآزمائش کہا جاتا ہے، اور یعقوب نے اِسے اس طرح بیان کیا ہے:
جب کوئی آزمایا جائے تو یہ نہ کہے کہ میری آزمایش خُدا کی طرف سے ہوتی ہے کیونکہ نہ تو خُدا بدی سے آزمایا جا سکتا ہے اور نہ وہ کِسی کو آزماتا ہے۔ ہاں ہر شخص اپنی ہی خواہِشوں میں کھنچ کر اور پھنس کر آزمایا جاتا ہے۔ یعقوب 1: 13-14
جب تک ہم اپنی طرف سے اِس کا فیصلہ نہیں لیتے تب تک یہ گناہ نہیں بنتا ۔
پھِر خواہِش حامِلہ ہوکر گُناہ کو جنتی ہے اور گُناہ جب بڑھ چُکا تو مَوت پَیدا کرتا ہے۔ یعقوب 1: 15
حیرت انگیز طور پر، خدا کی طرف سے گہری محبت اور فضل کوتمام مسیحیوں پربڑھایا جاتا ہے، خدا ہمیں بخشتا ہے اور ہمارے تمام گناہوں سے پاک صاف کرتا ہے ۔ ہم 100 ٪ بالکل معافی پا چکے ہیں ۔
اگر اپنے گُناہوں کا اِقرار کریں تو وہ ہمارے گُناہوں کے مُعاف کرنے اور ہمیں ساری ناراستی سے پاک کرنے میں سچّا اور عادِل ہے۔ 1 یوحنا 1: 19
لیکن ابھی بھی گناہ کےبےلگام بڑھنے کا خطرہ موجود ہے۔ جب خدا ہمیں بخشتااور ہمیں پاک صاف کرتا ہے، تو وہ ضروری طور پر نتائج اور حالات کی تباہی کے راستے کو پیچھے نہیں چھوڑ تا۔ جب کہ خدا ہمیشہ مشکل وقت میں ہماری مدد کرے گا، حتی ٰ کہ ہم خود ہی اُس مشکل کو کھڑا کریں، سب سے پہلے ہمارا بہترین عمل یہ ہے کہ ہم ایسے فیصلوں کوکرنے سے بازآئیں۔
1کرنتھیوں آزمائش اور گناہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے میں دو اہم پہلوؤں کی وضاحت کرتی ہے:
تُم کِسی اَیسی آزمایش میں نہیں پڑے جو اِنسان کی برداشت سے باہِر ہو اور خُدا سچّا ہے۔ وہ تُم کو تُمہاری طاقت سے زِیادہ آزمایش میں نہ پڑنے دے گا بلکہ آزمایش کے ساتھ نِکلنے کی راہ بھی پَیدا کرے گا تاکہ تُم برداشت کر سکو۔1 کرنتھیوں 10: 13
سب سے پہلے یہ ہے کہ ہم اپنی اِس جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔ آپ یہ جان سکتے ہیں کہ دیگر مسیحی بھی ہیں، چاہے 30 دن یا 30 سال سے خدا کے ساتھ چل رہے ہیں ، وہ بھی آپ ہی کی طرح گناہ اور آزمائش کے ساتھ جدوجہد کرتے ہیں۔
دوسرا، یہ ہے کہ خدا ہمیں اس نقطہ سے باہر آزمائش میں گرنے کی اجازت نہیں دیتا جہاں ہم گناہ سے بچنے کا فیصلہ نہیں کرسکیں۔وہ ہمیشہ بچنے کی راہ فراہم کرے گا۔اِس آزمائش کا سامنا کرتے ہمارا کام، یہ ہوسکتا ہے کہ ، ہماری آزمائش کے درمیان اُس راہ کو تلاش کریں مندرجہ ذیل سیکشن بائبل پر مبنی حکمت عملی فراہم کرتا ہے تاکہ مؤثر طریقے سے گناہ اور آزمائش کے ساتھ نمٹا جائے ۔اس منصوبہ بندی کو عمل میں لاناآپ کی زندگی میں خدا کو پہلا مقام دینے کا ایک اور طریقہ ہے!
مطالعاتی منصوبہ کا تعارف
خُدا کو اول درجہ دینا محض ایک لمحے کا کام نہیں ہے۔یہ ہر مسیحی کی زِندگی میں لمبا چلنے والا عمل ہے۔چاہے آپ نئے ایماندار ہیں یا آپ مسیح کے ساتھ لمبے عرصہ سے چلنے والےپیروکار ہیں آپکو فتح مند مسیحی زندگی کے لیے ایک اعلیٰ انتہائی مؤثر حکمتِ عملی اپنانے کے لیے یہ منصوبہ مِل جائے گا جو سمجھنے اور لاگو کرنے کے لیے آسان ہے ۔
More
ہم اس منصوبہ کو فراہم کرنے کے لئے Twenty20 ایمان، انکارپوریٹڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں. مزید معلومات کے لئے، ملاحظہ کریں: http://www.twenty20faith.org/youversionlanding