طِطُس 12:2-13
طِطُس 12:2-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
وہ فضل ہمیں تربّیت دیتاہے کہ ہم بے دینی اَور دُنیوی خواہِشوں کو چھوڑکر اِس دُنیا میں پرہیزگاری، صداقت اَور خُدا پرستی کے ساتھ زندگی گُزاریں، اَور اُس مُبارک اُمّید یعنی اَپنے عظیم خُدا اَور مُنجّی، حُضُور عیسیٰ المسیؔح کے جلال کے ظاہر ہونے کے مُنتظر رہیں،
طِطُس 12:2-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اور یہ فضل ہمیں تربیت دے کر اِس قابل بنا دیتا ہے کہ ہم بےدینی اور دنیاوی خواہشات کا انکار کر کے اِس دنیا میں سمجھ دار، راست باز اور خدا ترس زندگی گزار سکیں۔ ساتھ ساتھ یہ تربیت اُس مبارک دن کا انتظار کرنے میں ہماری مدد کرتی ہے جس کی اُمید ہم رکھتے ہیں اور جب ہمارے عظیم خدا اور نجات دہندہ عیسیٰ مسیح کا جلال ظاہر ہو جائے گا۔
طِطُس 12:2-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور ہمیں تربِیّت دیتا ہے تاکہ بے دینی اور دُنیَوی خواہِشوں کا اِنکار کر کے اِس مَوجُودہ جہان میں پرہیزگاری اور راست بازی اور دِین داری کے ساتھ زِندگی گُذاریں۔ اور اُس مُبارک اُمّید یعنی اپنے بزُرگ خُدا اور مُنّجی یِسُوع مسِیح کے جلال کے ظاہِر ہونے کے مُنتظِر رہیں۔